شب بخیر ❤️ 💗جانے اس شخص کو یہ کیسا ہنر آتا ہے رات ہوتی ہے تو آنکھوں میں اتر آتا ہے اس کی چاہت کا تو انداز جدا ہے سب سے وہ تو خوشبو کی طرح روح میں اتر آتا ہے 🥀فاصلہ سات سمندر سے زیادہ ہے لیکن دل تو ملنے کے تصور سے ہی بھر آتا ہے💕
چشمِ وحشت کی پشیمانی نہیں دیکھتے ہیں میرے گالوں پہ پڑا پانی نہیں دیکھتے ہیں ہائے ، اجڑے ہوئے شہروں کو بسانے والے دل میں پھیلی ہوئی ویرانی نہیں دیکھتے ہیں کس طرح قید کناروں کی سہاری ہوگی ؟ لوگ دریا کی پریشانی نہیں دیکھتے ہیں مجھ کو احباب تہی دست سمجھ لیتے ہیں میرے شعروں کی فراوانی نہیں دیکھتے ہیں ؟ کوئی لکھتا نہیں افلاس زدہ چہروں پر آنکھ والے بھی یہاں یعنی نہیں دیکھتے ہیں تہمتیں اصل میں معراج ہوا کرتی ہیں عشق میں چاک گریبانی نہیں دیکھتے ہیں اپنی مشکل کی اذیت کو بڑھانے کے لئے ہم کسی اور کی آسانی نہیں دیکھتے ہیں
YaadaiN... یادیں... مِٹا مِٹا کے، محبّت سنْوار دیتی ہے بگڑ بگڑ کے یونہی زندگی بنائے جا شباب پر ہے زمانہ ، تِرے سِتم کے نِثار اُبھر رہا ہُوں کئی رنگ سے مِٹائے جا فراق، چھیڑ دیا تُو نے کیا فسانۂ درد سمجھ میں کچھ نہیں آتا مگر سُنائے جا...!