روشنی کے اندر سات رنگ کی ویو لینتھس ہوتی ہیں۔ اگر کسی چیز میں یہ ساری جذب ہو جائیں تو وہ چیز ہمیں کالی دکھائی دیتی۔ اسی طرح اگر یہ ساری ریفلیکٹ ہو جائیں (جذب نہ ہوں) تو وہ چیز ہمیں سفید دکھائی دیتی۔۔ لیکن شیشے میں بھی یہ ساری ویولینتھس (روشنی) ریفلیکٹ ہوتی ہے۔ تو پھر وہ ہمیں سفید کیوں نہیں دکھائی دیتا یا وہ ہمیں ہمارا عکس کیوں دکھاتا ہے ؟ اسی سوال کو دوسرے پہلو سے پوچھا جائے تو سفید رنگ جو کہ ساری لائٹ کو ریفلیکٹ کر دیتا۔۔ اس میں ہمیں اپنا عکس کیوں نہیں دکھائی دیتا ؟
آپ کائنات کی ہزاروں ارب کہکشاؤں میں سے ایک کہکشاں، ملکی وے، کے سینکڑوں ارب ستاروں میں سے ایک ستارے، سورج، کے آٹھ سیاروں میں سے ایک سیارے، زمین، پر رہنے والی جانداروں کی لاکھوں سپیشیز میں سے ایک سپیشیز، ہومو سیپینز، کے آٹھ ارب انسانوں میں سے ایک انسان ہیں۔