کہانی ٹھیک بنتی ہے نظارے ٹھیک ملتے ہیں
عموما وقت اچھا ہو تو سارے ٹھیک ملتے ہیں
وجہ اک دوست یہ بھی ہے تعلق کو بڑھانے کی
کہ ہم دونوں کے آپس میں ستارے ٹھیک ملتے ہیں
تمہارا یوں مکر جانا اچانک یوں بدل جانا
تو مطلب مجھ کو خوابوں میں اشارے ٹھیک ملتے ہیں
ہمیں تو جو ملا اپنا , وہی ڈسنے میں ماہر تھا
نجانے کیسے لوگوں کو سہارے ٹھیک ملتے ہیں
محبت کے بڑے ہم نے عجب دستور دیکھے ہیں
منافع تو نہیں ملتا خسارے ٹھیک ملتے ہیں




میرے روٹھ جانے سے
میرے دور جانے سے
ہاں یہ جان لیا میں نے
تمہیں کچھ فرق نہیں پڑتا
میری محبت کا ذرا احساس نہیں تم کو
جو تشنگی ہے مجھکو
وہ پیاس نہیں تم کو
میرے اشک بہانے سے یونہی دل کو جلانے سے
تمہیں کچھ فرق نہیں پڑتا۔
کہ
مجھ سے گفتگو کے تم نہیں رہے اب شوقین
میری یادوں میں کھو کے تم نہیں رہے کبھی غمگین
بس اس لیئے جاناں
کیا ہے یہ فیصلہ
تم سے دور جانے کا ۔
بہت ہی دور جانے کا ۔
کیوں کے جان لیا ہے میں نے
تمہیں کچھ فرق نہیں پڑتا 😊














submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain