سب کچھ حاصل نہیں ہوتا زندگی میں
کس کا؛؛ کاش؛؛ اور کس کا؛؛ اگر؛؛ رہ ہی جاتا ہے
زندگی ھمیشہ ایک نیا موقع دیتی ہے۔
آسان الفاظ میں اسے ''آج" کہتے ہیں
ختم کر دی تھی زندگی کی ہر خوشیاں تم پر
کبھی فرصت ملے تو سوچنا محبت کس نے کی تھی
خراب کچھ اس طرح کی اس نے زندگی میری
کہ زندگی کو زندگی کی خبر نہ ہوئی
ایسا کوئی تو آیا ہے تیری زندگی میں؟
جو تجھے میری یاد کا موقع بھی نہیں دیتا
ایسا کوئی تو آیا ہے تیری زندگی میں؟
جو تجھے میری یاد کا موقع بھی نہیں دیتا
زندگی کا اپنا ہی رنگ ہے
دکھ والی رات سویا نہیں جاتا
اور
خوشی والی رات سونے نہیں دیتی
زندگی ہے چار دن کی کچھ بھی نہ گلہ کیجیے
دوا جام عشق یا زہر جو بھی ملے مزہ لیجیے
زندگی تو سستی ہے
بس
گزارنے کا طریقہ مہنگا ہے
ذرا جو سمجھ آنے لگتی ہے کتاب حیات
زندگی اکثر نیا ورق پلٹ دیتی ہے
مجھے سکول کا بستہ پھر سے تھما دو نا
ماں
زندگی کا سبق مجھے بہت مشکل لگتا ہے..💔😔
آخر گزر ہی جائے گی حیات...
یہ کوئی تاحیات تھوڑی ہے...
چھین لی خوشیاں مری آنکھوں سے مری نیند بھی
زندگی تو نے ابھی دیا مجھے کچھ بھی نہیں
ﺟﻮ ﻣﺎﻧﮕﺘﮯ ہیں ﺩﻋﺎﺋﯿں ﻋﻤﺮ ﺩﺭﺍﺯ ﮐﯽ
ﺍنہیں ﺑﺘﺎ ﺩﻭ ﮐﮯ ﺟﯿﻨﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺬﺍﻕ نہیں
بہت تنگ ہوں تیری نوکری سے
اے زندگی میرا حساب کر دے
میں نے کہا کہ کیسے کٹے گی بن تیرے زندگی
جلتے ہوئے چراغ کو اس نے بجھا دیا
بات کرتے رہو ہم سے اکثر جی نہیں لگتا
تمہارے رابطوں سے زندگی محسوس ہوتی ہے
مت پوچھ کہ کس طرح چل رہی ہے زندگی
اس دور سے گزر رہا ہوں جو گزرتا ہی نہیں ہے
کبھی زندگی ایک پل میں گزر جاتی ہے
کبھی زندگی کا ایک پل نہیں گزرتا۔
فرق ہوتا ہے صاحب؟
زندگی جینے میں اور زندگی گزارنے میں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain