Damadam.pk
interior786's posts | Damadam

interior786's posts:

interior786
 

اللہ تعالیٰ بھی ہوا اس کا طرفدار
سرکار تمہیں جس نے طرفدار بنایا

interior786
 

عالم کے سلاطین بھکاری ہیں بھکاری
سرکار بنایا تمہیں سرکار بنایا

interior786
 

*وعدوں کو وفا کرنے کا ہنر بہت کم لوگوں میــــں ہوتا ہے زندگی کی شراکت داری کسی ایسے انسان سے ہونی چاہیے جو إسں وقت بھی ساتھ نباہنا جانتا ہو جب آپ کے لئے چیزیں مشکل سے مشکل ہوتی جا رہی ہوں*
💯%

interior786
 

آئینۂ ذات احدی آپ ہی ٹھہرے
وہ حسن دیا ایسا طرح دار بنایا

interior786
 

اللہ کی رحمت ہے کہ ایسے کی یہ قسمت
عاصی کا تمہیں حامی و غمخوار بنایا

interior786
 

کنجی تمہیں دی اپنے خزانوں کی خدا نے
محبوب کیا مالک و مختار بنایا

interior786
 

کونین بنائے گئے سرکار کی خاطر
کونین کی خاطر تمہیں سرکار بنایا

interior786
 

وہ جنس کیا جس نے جسے کوئی نہ پوچھے
اس نے ہی مرا تجھ کو خریدار بنایا

interior786
 

دیواروں کو آئینہ بناتے ہیں وہ جلوے
آئینوں کو جن جلوؤں نے دیوار بنایا

interior786
 

طلعت سے زمانہ کو پراَنوار بنایا
نکہت سے گلی کوچوں کو گلزار بنایا

interior786
 

ایسا تجھے خالق نے طرح دار بنایا
یوسف کو ترا طالب دیدار بنایا

interior786
 

اے حسنؔ قصدِ مدینہ نہیں رونا ہے یہی
اور میں آپ سے کس بات کا شکوہ کرتا

interior786
 

موت اس دن کو جو پھر نام وطن کا لیتا
خاک اس سر پہ جو اس دَر سے کنارا کرتا

interior786
 

یہ مزے خوبیٔ قسمت سے جو پائے ہوتے
سخت دیوانہ تھا گر خلد کی پرواہ کرتا

interior786
 

دِل اگر رَنجِ مَعاصی سے بگڑنے لگتا
عفو کا ذِکر سنا کر میں سنبھالا کرتا

interior786
 

کبھی رحمت کے تصور میں ہنسی آجاتی
پاسِ آداب کبھی ہونٹوں کو بخیہ کرتا

interior786
 

ستھری ستھری وہ فضا دیکھ کے میں غرقِ گناہ
اپنی آنکھوں میں خود اس بزم میں کھٹکا کرتا

interior786
 

کبھی کہتا کہ یہ کیا بزم ہے کیسی ہے بہار
کبھی اَندازِ تجاہل سے میں توبہ کرتا

interior786
 

کبھی خود اپنے تحیر پہ حیراں رہتا
کبھی خود اپنے سمجھنے کو نہ سمجھا کرتا

interior786
 

دلِ حیراں کو کبھی ذَوقِ تپش پر لاتا
تپش دِل کو کبھی حوصلہ فرسا کرتا