Damadam.pk
itsadi's posts | Damadam

itsadi's posts:

itsadi
 
مسکرائیے😊
عبداللہ البسر المازني رضی اللہ عنہ کہتے ہیں
میری والدہ نے مجھے انگور کا ایک خوشہ دے کر بھیجا کہ جاؤ رسولﷺ کی خدمت میں دے آؤ۔
میں رسول اللہﷺ کو دینے کے بجائے خود کھا گیا۔
جب میری ماں نے رسول اللہﷺ سے پوچھا تو آپ نے فرمایا مجھے تو نہیں ملا۔!
اسکے بعد جب بھی آپﷺ مجھے دیکھتے تو مزاح میں فرماتے۔ دھوکا دھوکا!😃
(سبل الھدٰی و السلام ۱۱۵/۸)

itsadi
 
*اٙللّٰھُمّٙ اغْفِرْلِیْ وٙارْحٙمْنِیْ وٙاھْدِنِیْ وٙعٙافِنِیْ وٙارْزُقْنِیْ وٙاجْبُرْنِیْ وٙارْفٙعْنِیْ•*
*"اے اللّٰه! مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے ہدایت دے اور مجھے عافیت دے اور مجھے رزق دے اور میرے نقصان کو پورا فرما اور مجھے بلند فرما۔"*
مسلم: 6850

۔
حدیث کے حوالے سے بھی کئی روایات ہیں جو اللہ پر یقین رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔ ایک مشہور حدیث درج ذیل ہے:
"ابو ہریرہ (رضی اللہ عنہ) کے ذریعے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: 'جب اللہ کے بندے پر کوئی مصیبت آتی ہے تو وہ آسانی کے ساتھ آتی ہے'"

itsadi
 
وَ كَذٰلِكَ جَعَلْنٰكُمْ اُمَّةً وَّسَطًا لِّتَكُوْنُوْا شُهَدَآءَ عَلَى النَّاسِ وَ یَكُوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَیْكُمْ شَهِیْدًاؕ-وَ مَا جَعَلْنَا الْقِبْلَةَ الَّتِیْ كُنْتَ عَلَیْهَاۤ اِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ یَّتَّبِـعُ الرَّسُوْلَ مِمَّنْ یَّنْقَلِبُ عَلٰى عَقِبَیْهِؕ-وَ اِنْ كَانَتْ لَكَبِیْرَةً اِلَّا عَلَى الَّذِیْنَ هَدَى اللّٰهُؕ-وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُضِیْعَ اِیْمَانَكُمْؕ اِنَّ اللّٰهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ(۱۴۳) " اور اسی طرح ہم نے تمہیں بہترین امت بنایا تا کہ تم لوگوں پر گواہ بنو اور یہ رسول تمہارے نگہبان و گواہ ہوں اور اے حبیب تم پہلے جس قبلہ پر تھے ہم نے وہ اسی لئے مقرر کیا تھا کہ دیکھیں کون رسول کی پیروی کرتا ہے اور کون الٹے پاؤں پھر جاتا ہے اور بیشک وہ لوگ جنہیں اللہ نے ہدایت دی تھی ان کے علاوہ (لوگوں ) پر یہ بہت بھا

itsadi
 
حضرت محمدﷺ نے خواتین کے ساتھ حسنِ سلوک کو کامل مومن کی نشانی قرار دیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا:
ایمان میں سب سے کامل مومن وہ ہے جو سب سے بہتر اخلاق والا ہو، اور تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اخلاق میں اپنی عورتوں کے حق میں سب سے بہتر ہے
جامع ترمذی 1162

itsadi
 
💜🍒🌿اللہ پاک جانتا ھے کہ یہ زنــــدگی آپ کے لیے بہت مشـــکل ھے🍒🌿💜
💚🍒🌿لیکن آپ کو یہ معلوم ھونا چاھیے کہ اللہ پاک آپ کو کبھی بھی ان حـــالات میں نہیں ڈالے گا جن کو آپ قـــابــو نہ کر سکتــے ھوں🌿🍒💚
.
💛💛🍒🌿دعــا ھے اللہ پاک آپ سب کی تمـــام جــائـــز دعائیں قبول فرمائے اور اس پوسٹ کے تمام پڑھنے والوں کو اپنی رحمت کے سائے میں لے لے .اور اپنی حفــــظ و امـــان میں رکھے🍒🌿💛💛
#آمِــــــــــيْن_يَــارَبَّ_الْعَالَمِـــــــــيْنَ

itsadi
 
🚫 *"اولاد کیلیے بد دعا مت کریں!"*
شیخ عبد العزيز السدحان حفظه الله بیان کرتے ہیں: شیخ عبد الله الجبرين رحمه الله کے پاس ایک خاتون آئی اور کہنے لگی :
👈 *شیخ! میرا ایک بیٹا تھا جو مجھے بہت پریشان کیا کرتا تھا. ایک دن میں نے تنگ آ کر کہا "قطع الله لسانك" اللہ تیری زبان کاٹ دے. اس کے بعد میرا بیٹا بولنے کی صلاحیت سے محروم ہو گیا!*
⛔ شیخ عبد العزيز کہتے ہیں: "اپنی اولاد کیلیے بددعا کرنے سے پہلے اس کیفیت کو اچھی طرح محسوس کرو کہ اولاد پر والدین کا بد دعا کرنا کیسا گزرتا ہے ؟!"
🔖 [ شیخ کے درس سے ترجمہ ]

itsadi
 
نئی ہواؤں کی صحبت بگاڑ دیتی ہے
کبوتروں کو کھلی چھت بگاڑ دیتی ہے
جو جرم کرتے ہیں اتنے بُرے نہیں ہوتے
سزا نہ دے کے عدالت بگاڑ دیتی ہے
ہمارے پیر تقی میر نے کہا تھا کبھی
میاں یہ عاشقی عزت بگاڑ دیتی ہے
یہ چلتی پھرتی دکانوں کی طرح ہوتے ہیں
نئے امیروں کو دولت بگاڑ دیتی ہے

itsadi
 
اَسْتَغْفِرُ اللہَ رَبِّی مِنْ کُلِّ زَنْبٍ وَّ اَتُوْبُ اِلَیْہِ
میرے رب! میں اپنے گناہوں کی مغفرت چاہتا ہوں اور تیری جانب پلٹتا (توبہ کرتا) ہوں

itsadi
 
مسکرائیے😊
عبداللہ البسر المازني رضی اللہ عنہ کہتے ہیں
میری والدہ نے مجھے انگور کا ایک خوشہ دے کر بھیجا کہ جاؤ رسولﷺ کی خدمت میں دے آؤ۔
میں رسول اللہﷺ کو دینے کے بجائے خود کھا گیا۔
جب میری ماں نے رسول اللہﷺ سے پوچھا تو آپ نے فرمایا مجھے تو نہیں ملا۔!
اسکے بعد جب بھی آپﷺ مجھے دیکھتے تو مزاح میں فرماتے۔ دھوکا دھوکا!😃
(سبل الھدٰی و السلام ۱۱۵/۸)

itsadi
 
*تہائی قرآن کا ثواب !*
آپﷺ نے فرمایا کیا تم میں سے کوئی شخص اتنا بھی نہیں کرسکتا کہ ایک رات میں تہائی قرآن کی تلاوت کرلے؟
انھوں (صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین) نے عرض کی: (کوئی شخص) تہائی قرآن کی تلاوت کیسے کرسکتاہے؟
آپﷺ نے فرمایا
*قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ*
ایک تہائی قرآن کے برابر ہے
📗 *صحیح مسلم:1886*

itsadi
 
ہے اس گل رنگ کا دیدار ہونا
کہ جیسے خواب سے بیدار ہونا
بتاتی ہے مہک دست حنا کی
کسی در کا پس دیوار ہونا
اسے رکھتا ہے صحراؤں میں حیراں
دل شاعر کا پر اسرار ہونا
کمالِ شوق کا حاصل یہی ہے
ہمارا شہر سے بیزار ہونا
فراق آغاز ہے ان ساعتوں کا
ہے آخر جن کا وصلِ یار ہونا
یہی ہونا تھا آخر دشت غم کو
ہمارے ہاتھ سے گلزار ہونا
محبت کا سبب ہے بے نیازی
کشش اس کی ہے بس دشوار ہونا
منیرؔ اچھا نہیں لگتا یہ تیرا
کسی کے ہجر میں بیمار ہونا

itsadi
 
السلام عليكم و رحمت اللّٰه و بركاته ..
رب ذوالجلال
آپ کی نیند کو راحت،جاگنے کو برکت اور دعاؤں کو قبولیت عطا فرماۓ. دنیا کے ھر حادثات سے امان عطا فرماۓ.اللّٰه پاک آپ کو وہ نعمتیں عطا کرے جن کے ساۓ میں آپ صدا مسکراتے رھیں اللّٰہؔ تعالیٰ ٰ آپکے نیک اعمال کو شرفِ قبولیت بخشے اور ان کا بہترین صلہ عطا فرماۓ اور آپکی زندگی کے ساتھ ُجُڑے ہوۓ لوگوں پر اپنا خصوصی رحم وکرم کا معاملہ فرماۓ.
اے اللّٰه ہمیں نماز کی پابندی نصیب فرما
آمِيْن ثُمَّ آمين يَارَبَّ الْعَالَمِينْ
صبح بخیر
نماز قائم کریں
خــوش رہیں، خــوشیاں بانٹیں

itsadi
 
سورة المائدة ﴿۳۶﴾
یقین مانو کہ کافروں کے لئے اگر وہ سب کچھ ہو جو ساری زمین میں ہےبلکہ اس کےمثل اور بھی ہو اور وہ اس سب کو قیامت کے دن کے عذاب کے بدلے فدیے میں دینا چاہیں تو بھی ناممکن ہے کہ ان کا فدیہ قبول کر لیا جائے ، ان کے لئے تو دردناک عذاب ہی ہے
ہر غیبت کرنے والے تعنے دینے والے کی خرابی ہے جو مال جمع کرتا ہے اور اسکو گن گن کر رکھتا ہے شاید وہ خیال کرتا ہے کے اسکا مال اسکی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا"ہر گز نہیں " وہ ضرور حطمہ میں جھونک دیا جاۓ گا. اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے وہ اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے. جو دلوں تک جا پہنچے گی بیشک وہ اس میں بند کر دیے جائیں گے یعنی آگ کے لمبے لمبے ستونوں میں
(القرآن سورۃ الھمزہ)

itsadi
 
سورة المائدة ﴿۳۶﴾
یقین مانو کہ کافروں کے لئے اگر وہ سب کچھ ہو جو ساری زمین میں ہےبلکہ اس کےمثل اور بھی ہو اور وہ اس سب کو قیامت کے دن کے عذاب کے بدلے فدیے میں دینا چاہیں تو بھی ناممکن ہے کہ ان کا فدیہ قبول کر لیا جائے ، ان کے لئے تو دردناک عذاب ہی ہے
ہر غیبت کرنے والے تعنے دینے والے کی خرابی ہے جو مال جمع کرتا ہے اور اسکو گن گن کر رکھتا ہے شاید وہ خیال کرتا ہے کے اسکا مال اسکی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا"ہر گز نہیں " وہ ضرور حطمہ میں جھونک دیا جاۓ گا. اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے وہ اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے. جو دلوں تک جا پہنچے گی بیشک وہ اس میں بند کر دیے جائیں گے یعنی آگ کے لمبے لمبے ستونوں میں
(القرآن سورۃ الھمزہ)

itsadi
 
*تہائی قرآن کا ثواب !*
آپﷺ نے فرمایا کیا تم میں سے کوئی شخص اتنا بھی نہیں کرسکتا کہ ایک رات میں تہائی قرآن کی تلاوت کرلے؟
انھوں (صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین) نے عرض کی: (کوئی شخص) تہائی قرآن کی تلاوت کیسے کرسکتاہے؟
آپﷺ نے فرمایا
*قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ*
ایک تہائی قرآن کے برابر ہے
📗 *صحیح مسلم:1886*

itsadi
 
Mishkat ul Masabeeh Hadees # 1523
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَطْعِمُوا الْجَائِعَ وَعُودُوا الْمَرِيض وفكوا العاني» . رَوَاهُ البُخَارِيّ
حضرت ابوموسی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بھوکے کو کھانا کھلاؤ ، مریض کی عیادت کرو اور قیدی کو رہائی دلاؤ ۔‘‘ رواہ البخاری ۔
Sahih Hadees

itsadi
 
اللہ سے محبت کو بڑھانے کے لئے، مسلمان نماز، قرآن کی تلاوت، دعا کرنا اور اللہ کی یاد (ذکر) کرنے جیسے مختلف عبادات کرتے ہیں۔ یہ عمل افراد کو روحانی سطح پر اللہ سے رابطہ قائم کرنے میں مدد کرتے ہیں اور ان کی محبت میں اضافہ کرتے ہیں۔
اللہ سے محبت میں شامل ہونے کا حصہ بھی یہ ہے کہ اس کے صفات اور نعمتوں کو تسلیم کیا اور قدر کیا جائے۔ مسلمانوں کا اعتقاد ہے کہ اللہ سب سے زیادہ رحم کرنے والا، ہمدرد اور معاف کرنے والا ہے۔ وہ ان کے زندگیوں میں ہدایت، حفاظت اور روزی کی نعمتوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ شکرگزاری اور نعمتوں پر غور و فکر بھی اللہ سے محبت میں اضافہ کرتا ہے۔
علاوہ ازیں، اللہ سے محبت میں شامل ہونا، اس کے حکموں کی اطاعت کرنے اور پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو پیروی کرنے کو بھی شامل کرتا ہے

itsadi
 
سنتے ہیں کہ مل جاتی ہے ہر چیز دعا سے
اک روز تمہیں مانگ کہ دیکھیں گے خدا سے
تم سامنے بیٹھے ہو تو ہے کیف کی بارش
وہ دن بھی تھے جب آگ برستی تھی گھٹا سے
اے دل تو انھیں دیکھ کر کچھ ایسے تڑپنا
آ جاۓ ہنسی ان کو جو بیٹھے ہیں خفا سے
دنیا بھی ملی ہے غم دنیا بھی ملا ہے
وہ کیوں نہیں ملتا جسے مانگا تھا خدا سے
جب کچھ نہ ملا ہاتھ دعاؤں کو اٹھا کر
پر ہاتھ اٹھانے ہی پڑے ہم کو دعا سے
آئینے میں وہ اپنی ادا دیکھ رہے ہیں
مر جاۓ کہ جی جاۓ کوئی انکی بلا سے