کتنا جھیلیں گے آپ کتنا روئیں گے اس سب سے کچھ حاصل نہیں لوگ اکتا جاتے ہیں وہی لوگ جو آپکو آسمان پر بٹھاتے ہیں وہی لوگ سیدھا زمین پر پٹختے ہیں جو آپکے حسن کے قصیدے پڑھتے نہیں تھکتے وہ بھی آپکی خامیاں دیکھنے لگتے ہیں خامیاں تو سبھی میں ہوتی ہیں ناں مگر جب کوئی ایسا انسان آپکے عیب دیکھنے لگتا ہے ناں جس نے کبھی آپ پر انگلی نہ اٹھانے کے وعدے کیے ہوں تو بہت ہی رنج ہوتا ہے بہت جو زندگی کا حاصل بن چکا ہو جس سے محبت کی خوشبو آتی ہو وہی شخص نفرت دینے لگے وہ سب کہے جس کی توقع بھی نہ ہو دکھ ہوتا ہے بہت ہوتا ہے یار ہاں مانا لوگ اکتا جاتے ہیں پر جنھیں لوگوں میں کںھی گنا ہی نہ ہو وہ بھی اکتا جائیں تو وجود مرا ہوا محسوس ہوتا ہے دل گھٹ جاتا ہے
آدھا سچ یہ ہے وہ مجھ پر جان دیتا تھا, پورا سچ یہ ہے اس نے میری جان لے لی آدھا سچ یہ ہے وہ میری آنکھوں میں آنسوں نہیں دیکھنا چاہتا تھا, پورا سچ یہ ہے وہ میرے ہر آنسو کی وجہ بنا آدھا سچ یہ ہے اسے میرے نام سے محبت تھی, پورا سچ یہ ہے اسے صرف میرے نام سے محبت تھی آدھا سچ یہ ہے میں اس کی جنون کی حد تک محبت تھی, پورا سچ یہ ہے یہ محبت کچھ سالوں بعد ختم بھی ہو گئی آدھا سچ یہ ہے اسے میری کسی نشے کی طرح عادت تھی, پورا سچ یہ ہے اس کی عادتیں بدلتی رہتی ہیں آدھا سچ یہ ہے وہ مجھ پہ مرتا تھا پورا سچ یہ ہے اس نے مجھے مار دیا🙃😒
اور کبھی کبھی لہجے کی بیزاری اور اکتاہٹ جب محسوس ہو جائے تو یقین جانیے ایسا لگتا کہ تمام محبت و اپنائیت منہ پر طمانچہ کی طرح ماری گئی ہے اور یہ کیفیت بیان کرنا اور سہنا دونوں ہی ناقابلِ بیان ہے..,💔
کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں ، جو ٹیکسٹ پہ ٹائپنگ کرتے ہوۓ ایک ہاتھ سے آنسو صاف کر رہے ہوتے ہیں اور دوسرے سے ٹائپنگ ، خود اس کنڈیشن میں دوسروں کو کہہ رہے ہوتے ہیں ..... روتے نہیں ہیں سب ٹھیک ہوجانا ہے ایک دن اللہ پاک سب ٹھیک کر دیں گے....
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain