Damadam.pk
kabotar.dil's posts | Damadam

kabotar.dil's posts:

kabotar.dil
 

dkh Kar aye the us Raat HM uski ankhen.
roye the bht lekr hmri ankhen
rkhli chupa kr usne hmri ankhen
ayse HM Len unse hamri ankhen
mangna zooq NH shooq Nahi ankhen
likhte likhte roti BHI MERI ankhen

kabotar.dil
 

*کتابِ زندگی کو مُنَور کریں*
انسان بھی اس پنسل کی مانند ہی ہوتا ہے۔ حالات کی رگڑیں اسے گھڑتی رہیں تو اچھا اور خوش خط لکھتا رہتا ہے؛ اور اسی طرح رگڑیں کھاتے اور گھڑتے گھڑتے یہ پنسل فنا ہوجاتی ہے۔ اور اگر کچھ اچھا بچتا ہے تو بس وہی جو اس نے اچھا لکھ رکھا ہوتا ہے۔ کوشش کریں آپ کچھ اچھا لکھ کر کے چھوڑ جائیں۔ بجائے اس کے کہ آپ پنسلِ حیات سے دوسروں پر طنز ، دل آزاری اور تیکھے بول بول کر جگر چھلنی کر کے کتابِ زیست سیاہ کر کے جائیں؛ بلکہ خوش اخلاقی، مسکراہٹوں، خوشیوں اور حسنِ سلوک سے کتابِ زندگی کو منور کر کے اس دنیا سے رخصت ہوں۔

kabotar.dil
 

*کمزور بھی مضبوط ہو جاتے ہیں۔*
*جب وہ ایک ہو جاتے ہیں*
*اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے کوشش کیجئے سازش نہیں، کیونکہ کامیابی کی پہلی سیڑھی کوشش ہے. کوشش سے غلطی، غلطی سے سبق، سبق سے تجربہ، اور تجربے سے کامیابی حاصل ہوتی ہے..............🍁🌻💞✍🏻*

kabotar.dil
 

*اگر آدھے لوگ یہ سیکھ لیں کہ اُنہیں دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، تو باقی آدھے لوگ سکون سے زندگی گزار سکیں گے۔💞🌹✍🏻*

kabotar.dil
 

*شخصیت کو عیب دار بنانے والی بری عادتیں*
(1)رابطے میں نہ آنا (2)بخیل و لالچی مزاج ہونا
(3)لوگوں کو انتظارکروانا
(4) وقت کا پابند نہ ہونا (5)اس طرح کھانا کہ دیکھنےوالاکھانے کاحریص سمجھے
(6)بےجابحث اور اپنی بات کو لمبی کرنا
(7) غیر اَخلاقی گفتگو و زیادہ مذاق مسخری کرنا
(8) ہر ایک کو اپنی پریشانی بتانا
(9) اٹھتے بیٹھتے وقت غیرمناسب اَنداز اِختیارکرنا۔
یادرکھئے!آپ کے اُٹھنےبیٹھنے کا اَندازبھی آپ کی شخصیت کا پتادیتا ہے
(10)بے ضابطہ اَندازِ زندگی اپنانا۔یادرہے!کئی مالدار،اہلِ منصب اورشہرت رکھنےوالے اَفراد(Undisciplined life style persons) ہوتے ہیں مگر ان کی موجودہ کیفیت ان کی اس کمزوری کو چھپا ئےہوتی ہےلیکن آہستہ آہستہ یہ کمزوری،قوی ہوتی چلی جاتی ہےاور پھر موجودہ کیفیت پر غالب آکر شخصیت کو بُری طرح ( damage)کر دیتی ہے ۔

kabotar.dil
 

*کسی کے لئے غلط اندازہ کبھی مت لگائیں بہت سی ناپسندیدگیاں اور نفرتیں غلط فہمیوں اور غلط اندازوں کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے*

kabotar.dil
 

ایک دانا نے کہا تھا 👨🏻🏫
*زندگی میں ریاضی کی طرح رھو.*🔣
*"دوستوں" کو "جمع" کرو*➕
*"دشمنوں" کو "تفریق" کرو*➖
*پیار" کو "ضرب" دو* ✖️
"*خوشیوں" کو "تقسیم" کرو*➗
*اور ھمیشه "مسکراتے" رھو۔*🥰😍

kabotar.dil
 

*کتابِ زندگی کو مُنَور کریں*
انسان بھی اس پنسل کی مانند ہی ہوتا ہے۔ حالات کی رگڑیں اسے گھڑتی رہیں تو اچھا اور خوش خط لکھتا رہتا ہے؛ اور اسی طرح رگڑیں کھاتے اور گھڑتے گھڑتے یہ پنسل فنا ہوجاتی ہے۔ اور اگر کچھ اچھا بچتا ہے تو بس وہی جو اس نے اچھا لکھ رکھا ہوتا ہے۔ کوشش کریں آپ کچھ اچھا لکھ کر کے چھوڑ جائیں۔ بجائے اس کے کہ آپ پنسلِ حیات سے دوسروں پر طنز ، دل آزاری اور تیکھے بول بول کر جگر چھلنی کر کے کتابِ زیست سیاہ کر کے جائیں؛ بلکہ خوش اخلاقی، مسکراہٹوں، خوشیوں اور حسنِ سلوک سے کتابِ زندگی کو منور کر کے اس دنیا سے رخصت ہوں۔

kabotar.dil
 

تم اگر ہم سے بچھڑنے میں نہ عُجلَت کرتے،
ہم عبادت کی طرح تُم سے محبّت کرتے،
میں نے پوچھا تھا فقط تم سے تغافل کا سبب،
بھگی آنکھوں سے سہی کچھ تو وضاحت کرتے،
اُن کو دعویٰ تھا مُحبّت میں جُنوں کاری کا،
ہم سے وہ کیسے خسارے کی تجارَت کرتے،
دُکھ کا ہر رُوپ بہر حَال ہمارا ہوتا،
ہم جو تقسیم کبھی دل کی وراثت کرتے،
فیصلہ اُس نے کِیا ترک ِ مرَاسِم کا مگر،
زندگی بیت گئی میری وضاحَت کرتے۔۔۔!!!
💔

kabotar.dil
 

🙏🏻 *علم پر عمل بھی کریں*🙏🏻
*وہ تعلیم جو انسان میں انسانیت،اچھا کردار،نرم دلی اور اچھے اخلاق پیدا نہ کرے وہ تعلیم نہیں بلکہ وقت کا ضیاع ہے۔۔۔*

kabotar.dil
 

🙏🏻 *علم پر عمل بھی کریں*🙏🏻
*وہ تعلیم جو انسان میں انسانیت،اچھا کردار،نرم دلی اور اچھے اخلاق پیدا نہ کرے وہ تعلیم نہیں بلکہ وقت کا ضیاع ہے۔۔۔*

kabotar.dil
 

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
میں نے اے دل تجھے سینے سے لگایا ہوا ہے
اور تو ہے کہ مری جان کو آیا ہوا ہے
بس اسی بوجھ سے دوہری ہوئی جاتی ہے کمر
زندگی کا جو یہ احسان اٹھایا ہوا ہے
کیا ہوا گر نہیں بادل یہ برسنے والا
یہ بھی کچھ کم تو نہیں ہے جو یہ آیا ہوا ہے
راہ چلتی ہوئی اس راہ گزر پر اجملؔ
ہم سمجھتے ہیں قدم ہم نے جمایا ہوا ہے
ہم یہ سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں اس کو
آج بے طرح ہمیں یاد جو آیا ہوا ہے
وہ کسی روز ہواؤں کی طرح آئے گا
راہ میں جس کی دیا ہم نے جلایا ہوا ہے
کون بتلائے اسے اپنا یقیں ہے کہ نہیں
وہ جسے ہم نے خدا اپنا بنایا ہوا ہے
یوں ہی دیوانہ بنا پھرتا ہے ورنہ اجملؔ
دل میں بیٹھا ہوا ہے ذہن پہ چھایا ہوا ہے
....

kabotar.dil
 

زندگی کو زیادہ لمبا تصّور نہ کریں۔
جس مستقبل کے بارے میں ہم دن رات سوچتے ہیں
ہو سکتا ہے وہ مستقبل آئے ہی نا...!!
لمبی زندگی کی گارنٹی کسی کے پاس نہیں جو اچھا ہوسکے وہ ضرور کریں۔
کیا معلوم دوبارہ ایسا موقع ملے یا نہ ملے اپنی زندگی کا سفر مکمل کرتے جائیں
اک دن یہی چھوٹی نیکیاں ہماری بخشش کا
بہانہ بن جائیں گی اِن شاء اللّٰہ..!!
─────•💛🍃

kabotar.dil
 

تجھ کو بڑے قریب سے دیکھا ھے یار بس
اب اور اعتبار نہیں اعتبار بس
آسودہ حال لوگ بھی ہیں غیر مطمٸن
اپنے بھی کٹ رھے ہیں یہ لیل و نہار بس
تو بے نیاز ھے میری توبہ قبول کر
اب اور آزماٸشیں پروردگار بس

kabotar.dil
 

اہم بات یہ نہیں کہ دوسرے مجھے کیسے دیکھتے ہیں، ضروری تو یہ ہے کہ میں خود کو اندر سے کیسے دیکھتا ہوں..... ❤️

kabotar.dil
 

👍🏻 *بہترین بات*👍🏻
عموماً کوئی بھی انسان مکمل نہیں، نہ ہی اس کو مکمل بھیجا گیا ہے۔ ہر انسان میں خامیاں ہوتی ہیں۔
بڑا پن یہ ہی ہے کہ انسان کی ہزار خامیاں جانتے ہوئے بھی اس کو ایسے کھلے دل سے تسلیم کیا جاے کہ وہ قبولیت لگے نہ کہ احسان یہی محبت اور انسانیت کا تقاضا ہے۔

kabotar.dil
 

💞........رشتوں اور دوستیوں کو جوڑے رکھنے کے لیے کبھی اندھا کبھی بہرا تو کبھی گونگا ہونا پڑتا ہے............💞

kabotar.dil
 

*تلخ حقیقت*
ایک چوہے نے ہیرے کو نگل لیا اور ہیرا کے مالک نے چوہے کو مارنے کے لئے ایک شخص سے رابطہ کیا۔
جب شکاری چوہے کو مارنے کے لئے پہنچا تو وہاں ایک ہزار سے زیادہ چوہے اکھٹے تھے مگر ایک چوہا سب سے الگ بیٹھا ہوا تھا۔شکاری نے سب سے الگ بیٹھےچوہے کو دیکھا اور اسے مار ڈالا اور مالکان حیران تھےکہ یہ وہی چوہا تھا جس نے ہیرا نگل لیا تھا! حیران ہیرے کے مالک نے پوچھا: "آپ کو کیسے پتہ چلا کہ یہ وہی چوہا تھا؟"🤔
شکاری نے جواب دیا: "بہت آسان ،
جب کم ظرف امیر ہوجاتے ہیں یا معاشرے میں کوئی مقام پاتے ہیں ، تو وہ دوسروں کے ساتھ میل ملاپ چھوڑ دیتے ہیں.😒

kabotar.dil
 

*بہترین بات*
سب سے انمول انجینیرنگ یہ ہے کہ آپ مایوسی کے سمندر پر اُمید کا پُل تعمیر کردیں۔

kabotar.dil
 

"بَہُو ذرا کھانا مِلے گا " 😢
سُسّر نے تالا لگے فریج کا سہارا لِیا
بَہُو نے تَیوّری چڑھا لی
یہ کوئی وقت ہے کھانے کا؟
پتہ نہیں کافی دیر سے دِل گھبرا رہا ہے
دِل گھبرانے پر لوگ پانی پیتے ہیں
لیکن آپ کو تو بَس ہر وقت کھانے کی پڑی رہتی ہے
اِس عُمر میں لوگ ایک وقت کا کھانا نہیں کھا پاتے اور یہاں تین دفعہ کھا کر بھی نہیں ٹَلتے
غُصّے سےبرتن پٹخ کر وہ کِچّن سے نِکل گئی
اُسی رات سُسّر کا انتقال ہو گیا 😢
بَہُو نے چالیسویں تک تین وقت کا کھانا تقسیم کر کے سب کے دِل جیت لئے ! 💔