Damadam.pk
kabotar.dil's posts | Damadam

kabotar.dil's posts:

kabotar.dil
 

*📚حـــــــدیثِ رســـولﷺ💝*
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ”
کوئی شخص نماز کی وجہ سے جب تک کہیں ٹھہرا رہے گا اس کا یہ سارا وقت نماز میں شمار ہو گا اور ملائکہ اس کے لیے یہ دعا کرتے رہیں گے کہ اے اللہ ! اس کی مغفرت فرما ، اور اس پر اپنی رحمت نازل کر ( اس وقت تک ) جب تک وہ نماز سے فارغ ہو کر اپنی جگہ سے اٹھ نہ جائے یا بات نہ کرے ۔“
Sahih Bukhari#3229

kabotar.dil
 

*سید الاستغفار* 🤲💐
-------------
اَللّٰهُمَّ اَ نْتَ رَبِّیْ لاَ اِلٰهَ اِلَّااَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُكَ وَاَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَی وَاَ بُوْءُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّهُ لاَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَ نْتَ.[البخاري] 6306
🌿 *ترجمہ:*
(ایک مرتبہ) اے اللہ! تو ہی میرا رب ہے ، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، تو نے مجھے پیدا فرمایا اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں اپنی طاقت کے مطابق تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں ، میںتجھ سے اس چیز کے شر سے پناہ مانگتا ہوں جس کا میں نے ارتکاب کیا ،میںتیرے سامنے تیرے انعام کا اقرار کرتا ہوں ، لہذا تو مجھے معاف کر دے ۔ واقعہ یہ ہے کہ تیرے سوا کوئی گناہوںکو معاف نہیں کر سکتا
🌸 *ا

kabotar.dil
 

*📚حـــــــدیثِ رســـولﷺ💝*
: اللہ تعالیٰ سے زیادہ كوئی بھی صبر كرنے والا نہیں اس تكلیف دہ بات پر جسے وہ سنتا ہے۔ لوگ اللہ كے لئے اولاد بناتے ہیں(اور اس كا شریك بناتے ہیں) جب كہ اللہ تعالیٰ انہیں معاف كرتا رہتا ہے (اور ان سے درگزر كرتا رہتا ہے)۔ اور انہیں رزق دیتا رہتا ہے(اور عطا كرتا رہتا ہے)۔
سلسلہ صحیحہ 1087

kabotar.dil
 

*کالج کی لڑکی کا بس ڈرائیور کے ساتھ نکاح*
اسکے ماں باپ نے بڑے لاڈ و پیار سے پرورش کی ، جوان ہوئی تو والدین کی رضا مندی کے بغیر کالج کی بس کے ڈرائیور سے خفیہ نکاح کر لیا ، باپ کو جب پتہ چلا تو بیٹی نے جواب دیا۔
میرا نکاح بو چکا ھے ، بہتر یہی ہے کہ آپ اپنے ہاتھوں مجھے رخصت کر دیں ورنہ میں خود ان کے پاس چلی جاوں گی؟
باپ نے کہا کہ اگر آپ کا یہ حتمی فیصلہ ہے تو آپ نے گھر سے جو کچھ لینا ھے لے لیں اور خود ہی اپنے شوہر کے پاس چلی جاؤ ، لیکن یہ یاد رکھنا ، اب آپ کا ہم سے اور ہمارا آپ سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ آپ ہمارے لیئے مر گئیں اور ہم آپ کیلئے وہ خوشی خوشی سامان پیک کرکے اپنے شوہر کے پاس چلی گئی۔ تقریبا آٹھ سال بعد اسکی ملاقات ایک قریبی عزیز سے ہوئی اور وہ اسے اپنے گھر لے آیا.
خیر خیریت دریافت کرنے کے دوران اس نے زار و قطار رونا شروع کر دیا۔ وہ

kabotar.dil
 

مرد دودھ پلائی بھی دے مرد جوتا چھپائی بھی دے مرد حق مہر بھی دے مرد منہ دکھائی بھی دے مرد جیب خرچ بھی دے مرد نان نفقہ بھی دے مرد آپ کے زیور کی زکوٰۃ بھی دے مرد آپ کے بہن بھائیوں کے بچوں کو عیدیاں بھی دے مرد آپ کے پورے میکے کا خیال اس طرح رکھے جیسے فرض عبادت ہو مرد آپ کو ہر موقع پر مہنگے کپڑے مہنگے جوتے بھی لے کر دے اور مرد کی جیب سے آپ چھپ چھپ کر پیسے بھی نکالتی جائیں مرد کو شادی کرنے کے لئے برسرِروزگار ہونا بھی لازم ہے مرد کا اپنا گھر ہونا بھی لازمی ہے مرد کی تنخواہ بھی آپ کو ایک لاکھ چاہئیے ان سب کے باوجود بھی جب آپ سڑا سا منہ بناکر کہہ دیں کہ ساس سسر کی خدمت کرنا عورت پر فرض نہیں ہے...
بھئی واااہ ویسے حد ہے دوغلے پن کی..
سارے فرائض بس مردوں کے ذمہ میں ہیں اور سارے حقوق عورتوں کے لئے ہیں.!!! #kabotar

kabotar.dil
 

*تلخ حقیقت*
ایک چوہے نے ہیرے کو نگل لیا اور ہیرا کے مالک نے چوہے کو مارنے کے لئے ایک شخص سے رابطہ کیا۔
جب شکاری چوہے کو مارنے کے لئے پہنچا تو وہاں ایک ہزار سے زیادہ چوہے اکھٹے تھے مگر ایک چوہا سب سے الگ بیٹھا ہوا تھا۔شکاری نے سب سے الگ بیٹھےچوہے کو دیکھا اور اسے مار ڈالا اور مالکان حیران تھےکہ یہ وہی چوہا تھا جس نے ہیرا نگل لیا تھا! حیران ہیرے کے مالک نے پوچھا: "آپ کو کیسے پتہ چلا کہ یہ وہی چوہا تھا؟"🤔
شکاری نے جواب دیا: "بہت آسان ،
جب کم ظرف امیر ہوجاتے ہیں یا معاشرے میں کوئی مقام پاتے ہیں ، تو وہ دوسروں کے ساتھ میل ملاپ چھوڑ دیتے ہیں.😒

kabotar.dil
 

سیدنا عقبہ بن عامر رضي الله عنه سے مروی ہے کہ ایک دن نبی رحمت دوعالم صلّی اللہ علیہ وآلہ و اصحابہ وبارک وسلّم نے احد کے شہداء کی قبور پر فاتحہ خوانی فرمائی اور پھر آپ منبر شریف پر رونق افروز ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا " میں سب سے قبل رب کریم کی بارگاہ میں حاضر ہوں گا اور میں تم سب کی طرف سے گواہی بھی دوں گا۔ اس وقت بھی حوض کوثر میری نگاہوں کے سامنے موجود ہے، بلا شک و شبہہ روئے زمین کے تمام خزانوں کی چابیاں مجھے عطاء کی گئی ہیں رب کعبہ کی قسم! مجھے تمہارا شرک میں مبتلاء ہونے کا خطرہ لاحق نہیں لیکن تمہارا دنیا کی محبت و رغبت میں مبتلاء ہونے کا اندیشہ ہے"*
*اللهم صل على سيدنا و مولانا وحبيبنا و شفيعنا و طبيبنا و راحة قلوبنا و نور ابصارنا محمدا و على آله و أصحابه وبارك وسلم*
(صحیح البخاری کتاب المناقب حدیث 3596)

kabotar.dil
 

n:
"Khud par yakeen karo, kamyabi apki mutawaqar hai.
Mushkilayein aayengi, lekin tum unse ladkar jeet sakte ho.
Apne sapno ko poora karne ke liye mehnat karo, kamyabi zaroor milegi.
Tumhari himmat tumhari taqat hai, isse kabhi na haarein.
Apne andar ki awaaz suno, wo tumhein sahi rasta dikhayegi.
Khud ko kamzor na samjho, tumhari zaroorat hai is duniya ko."
Isse aapko khud par yakeen aur apne sapno ko poora karne ki himmat milegi. Yeh yaad rakhein, kamyabi apki mutawaqar hai!

kabotar.dil
 

اہلِبیت کی محبت بندے کی عمر میں اضافہ کرتی ہے
اور بروز قیامت اس بندہ کا چہرہ چمکتا ہو گا
امام یوسف نبھانی
(الشرف الموبد، ص54)

kabotar.dil
 

🌹 *اچھی اور سُلجھی ہوئی بات*🌹
تمھاری آنکھیں مجھے ماضی کی تمھاری ان کامیابیوں سے کہیں زیادہ مستقبل کی کامیابیوں کا پتا دیتی ہیــــــــں۔
مگر دنیا سے ہمیں جس قدر مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ بہت زیادہ ہے اور جتنی ہماری منزل بڑی ہوتی ہے یہ مخالفت بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے اور اس میں کوئی مضائقہ نہیں کے ایک ایسے شخص کی مدد کی جائے جو خود بھی آگے کی جانب اپنا راستہ بنانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔۔۔

kabotar.dil
 

ہر شخص کی اپنی سوچ ہوتی ہے آپ پریشان نہ ہوں
ایک بچے نے سمندر میں اپنا جوتا کھو دیا تو بلکتے ہوئے بچے نے سمندر کے ساحل پر لکھ دیا کہ یہ سمندر چور ہے
اور کچھ ہی فاصلے پر ایک شکاری نے سمندر میں جال پھینکا اور بہت سی مچھلیوں کا شکار کیا تو خوشی کے عالم میں اس نے ساحل پر لکھ دیا کہ سخاوت کیلئے اسی سمندر کی مثال دی جاتی ہے
اے بحر سخاوت! سخاوت تم سے اور تم سخاوت
سے ہو۔
نوجوان غوطہ خور نے سمندر میں غوطہ لگایا اور وہ اسکا آخری غوطہ ثابت ہوا ۔ کنارے پر بیٹھی غمزدہ ماں نے ریت پر ٹپکتے ہوئے آنسوؤں کے ساتھ
لکھ دیا یہ سمندر قاتل ہے
ایک بوڑھے شخص کو سمندر نے موتی کا تحفہ دیا تو ۔ اسنے فرحت جذبات میں آکر ساحل سمندر پر لکھ دیا کہ یہ سمندر تو کریم ہے ۔ کرامت اس سے
اور یہ کرامت کی مثال ہے
پھر ایک بہت بڑی لہر آئی اور اسنے سب کا لکھا ہوا
مٹا دیا۔

kabotar.dil
 

*ہے بات سمجھنے کی*
*"عورت و مرد، دونوں ہی اپنی اپنی جگہ زندگی کی جنگوں سے گزرتے ہیں، مگر شریک زندگی(life partner) کہتے ہی اسکو ہیں جو آپکے لئے جائے سکون ہو ناکہ روزانہ کا کوئی جنگی محاذ۔۔ "*
اگر داخلی زندگی بھی خارجہ زندگی کی طرح کا ایک سنجیدہ جنگی محاذ بنی رہے گی تو ایک وقت ایسا ضرور آئے گا کہ یا تو دونوں ہی یا پھر دونوں میں سے کوئی ایک، اپنی ہمت ہار جائے گا اور زندگی مزید ویرانیوں کا حصہ بن کر ایک abnormal شکل میں ڈھل جائے گی۔۔۔
بس ایک ہی راستہ ہوتا ہے اس رشتہ کو برقرار رکھنے کا اور وہ یہ کہ،
"دونوں اگر ایک دوسرے کو جگہ دینا سیکھ جائیں تو پھر زندگی کی گاڑی بہرحال آہستہ آہستہ سہل ہوکر صحیح راستہ پر چل ہی پڑتی ہے۔۔۔"
*" جگہ دینا سیکھیں، راستے بننا شروع ہو جائیں گے۔۔۔ "*

kabotar.dil
 

حدیثِ پاک میں ہے:
*صوتان ملعونان في الدنيا والآخرة،مزمار عند نعمة، ورنة عند مصيبة*
ترجمہ : دو آوازیں دنیا و آخرت میں ملعون ہیں :
1)نعمت کے وقت باجے کی آواز۔
2)مصیبت کے وقت رونے کی آواز۔
(مسند بزار، مسند ابی حمزہ انس بن مالک، جلد 14، صفحہ 62، مکتبہ العلوم والحکم، مدینۃ المنورہ)

kabotar.dil
 

🌹 *اصلاح کا ایک منفرد طریقہ* 🌹
*استاد ہمیشہ یہ کہنے سے گریز کرتی تھیں: "غلط جواب"۔*
*وہ کہتی تھیں: "تم صحیح جواب کے قریب ہو، کون دوسرا جواب دے سکتا ہے؟"*
*لیکن سب سے بہترین جملہ وہ تھا جب استاد نے ایک طالب علم کو غلط جواب دینے پر کہا: "یہ جواب کسی اور سوال کے لیے بالکل درست ہے۔"*
*یہ وہ دل ہیں جو حوصلہ شکنی کا راستہ نہیں جانتے!*
*استادوں کو ایسے کرنا چاہیے*

kabotar.dil
 

آپ کا گول کسی کو ہرانا نہیں، بلکہ خود کو بنانا ہے۔
آپ کی طاقت کسی اور کو نیچا دکھانے پہ نہیں، خود کو اونچا کرنے پہ لگنی چاہئے۔
کسی کو گرا کے آپ خود کبھی کھڑے نہیں ہو سکتے۔ خاص طور پہ اپنے ضمیر کی عدالت میں۔
آپ کا زور دوسروں کی خوبیوں پہ پردہ ڈالنے پہ نہیں، اپنی خوبیوں کو نکھارنے پہ لگنا چاہئے۔
جس دن آپ کا ہدف دوسروں کو شکست دینے کی بجائے یہ بن گیا کہ میں نے اپنے اندر کے ٹیلنٹ کو پوری ایمانداری سے باہر نکالنا ہے، آپ کو ہرانا کسی کے بس کی بات نہیں رہے گی۔
کامیابی دوسروں کے راستے بند کرنے سے نہیں، اپنے لئے نئے راستے ڈھونڈنے سے آتی۔

kabotar.dil
 

کہاں سے لاؤں پیمانہ ! خود کو صحیح غلط ثابت کرنے کا
کچھ میرے رویئے سے نالاں ہیں ! کچھ اخلاق کے گرویدہ ! باقی

kabotar.dil
 

تاب نگاہ تھی تو نظارہ بھی دوست تھا
اس چشم نرگسیں کا اشارہ بھی دوست تھا

kabotar.dil
 

اچھے برتاؤ کا سب زیادہ مستحق کون ہے؟
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور دریافت کیا کہ میری بھلائی اور حسن معاملہ کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ تیری ماں” ۔ اس نے پھر پوچھا کہ اس کے بعد؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ پھر بھی تیری ماں” ۔ اس نے چوتھی مرتبہ پوچھا کہ اس کے بعد؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ پھر تیرا باپ۔”
صحیح بخاری

kabotar.dil
 

حوض کوثر کا بیان۔
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ میرا حوض (کوثر، طول و عرض میں) مہینے کی مسافت کا ہے۔ پانی اس کا دودھ سے زیادہ سفید اور مشک سے زیادہ خوشبودار ہے اور آبخورے (پینے کے برتن جیسے جام، پیالہ وغیرہ) اس کے ایسے ہیں جیسے آسمان کے ستارے، جس نے اس میں سے (ایک دفعہ) پی لیا وہ پھر کبھی پیاسا نہ ہو گا۔”
صحیح بخاری

kabotar.dil
 

سفیان بن عینیہ نے عبداللہ بن ابی بکر سے ، انھوں نے عباد بن تمیم سے اور انھوں نے اپنے چچا ( عبداللہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) سے روایت کی ، انھوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( مدینہ سے ) نکل کر عیدگاہ تشریف لے گئے اور بارش کی دعاکی ، آپ نے قبلے کی طرف رخ کیا ، اپنی چادرپلٹی اوردو رکعت نماز پڑھی ۔