Damadam.pk
karia's posts | Damadam

karia's posts:

karia
 

اذان کا جواب دینے کی فضیلت
عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ جب تم مؤذن کو سنو تو تم بھی وہی کہو جو مؤذن کہتا ہے، پھر مجھ پر درود پڑھو، کیونکہ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھتا ہے تو اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے، پھر تم اللہ سے میرے لیے وسیلہ طلب کرو، کیونکہ وہ جنت میں ایک مقام ہے، جو اللہ کے صرف ایک بندے کے شایان شان ہے، میں امید کرتا ہوں کہ وہ میں ہوں گا، چنانچہ جس شخص نے میرے لیے وسیلہ کی دعا کی اس کے لیے میری شفاعت واجب ہو گئی۔‘‘
مشکوٰۃ المصابیح: 657

karia
 

اذان اور نماز کے دوران شیطان کا ردعمل
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ جب نماز کے لیے اذان کہی جاتی ہے تو شیطان ہوا خارج کرتا ہوا پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتا ہے حتیٰ کہ وہ اذان کی آواز نہیں سنتا، پس جب اذان مکمل ہو جاتی ہے تو وہ واپس آ جاتا ہے، اور پھر جب نماز کے لیے اقامت کہی جاتی ہے تو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتا ہے، اور پھر جب اقامت مکمل ہو جاتی ہے تو وہ واپس آ جاتا ہے، اور وہ آدمی کے دل میں وسوسے ڈالتا ہے، اور کہتا ہے: فلاں چیز یاد کر، فلاں چیز یاد کر، ایسی باتیں یاد کراتا ہے جو اسے یاد نہیں تھیں حتیٰ کہ آدمی کی یہ کیفیت ہو جاتی ہے کہ اسے پتہ نہیں چلتا کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں۔‘‘ متفق علیہ۔
مشکوٰۃ المصابیح : 655

karia
 

آزادی اور اقتدار کا مقصد !
یہ ایسے لوگ ہیں کہ اگر ہم انہیں زمین میں اقتدار بخشیں تو وہ نماز قائم کریں ، اور زکوٰۃ ادا کریں ، اور لوگوں کو نیکی کی تاکید کریں ، اور برائی سے روکیں ۔ اور تمام کاموں کا انجام اللہ ہی کے قبضے میں ہے ۔
سورۃ الحج-41

karia
 

وقت پر نماز ادا کرنا
ابن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی ﷺ سے دریافت کیا کہ اللہ کو کون سا عمل سب سے زیادہ محبوب ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا:’’ وقت پر نماز ادا کرنا۔‘‘ میں نے عرض کیا، پھر کون سا؟ آپ ﷺ نے فرمایا:’’ والدین سے اچھا سلوک کرنا۔‘‘ میں نے عرض کیا، پھر کون سا؟ آپ ﷺ نے فرمایا:’’ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔
مشکوٰۃ المصابیح: 568

karia
 

چغلی کیا ہے؟
انس بن مالکؓ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں آپ نے فرمایا جانتے ہو چغلی کیا ہے؟ صحابہ نے کہا اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ فرمایا کسی شخص کی بات دوسرے کے سامنے اس طرح بیان کرنا کہ ان کے درمیان فساد برپا کر دے
السلسلة الصحيحة: 05

karia
 

رحمت الٰہی
ابوہریرہ اور ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے: انہوں نے گواہی دی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو قوم اللہ کو یاد کرتی ہے (ذکر الٰہی میں رہتی ہے) اسے فرشتے گھیر لیتے ہیں اور رحمت الٰہی اسے ڈھانپ لیتی ہے، اس پر سکینت (طمانیت) نازل ہوتی ہے اور اللہ اس کا ذکر اپنے ہاں فرشتوں میں کرتا ہے ۔
جامع ترمذی : 3378

karia
 

طویل خاموشی کو لازم کر لو
انسؓ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ ابوذر ؓ سے ملے تو فرمایا: ابو ذر! کیا میں تمہیں دو خصلتوں کے بارے مںَ نہ بتاؤں جو پشت پر ہلکی (یعنی کرنے میں آسان) اور (میزان میں)دوسروں سے بھاری ہونگی؟ ابو ذر نے کہا کیوں نہیں اے اللہ کے رسول۔آپ نے فرمایا: اچھا اخلاق اور طویل خاموشی کو لازم کر لو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، مخلوق نے ان دونوں جیسا کوئی عمل نہیں کیا ۔
السلسلة الصحيح: 202

karia
 

سجدے کی فضیلت
ابوفاطمہؓ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے ابوفاطمہ! كثرت سے سجدے كرو، كیونكہ جوبھی مسلمان اللہ تبارك وتعالیٰ كے لئے كوئی ایك سجدہ كرتا ہے، اللہ تعالیٰ(جنت میں) اس كے بدلے ایك درجہ بلند كر دیتاہے اور اس كی ایك غلطی ختم کردی جاتی ہے۔
السلسلة الصحيحة: 78

karia
 

محرم کے روزوں کی فضیلت
حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی اکرمﷺ کے پاس آیا اور کہا: رمضان کے روزوں کے بعد سب سے افضل روزہ کون سا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”اللہ کے مہینے کا، جسے تم لوگ محرم کہتے ہو۔‘‘
سنن ابن ماجہ 1742

karia
 

دکھلاوا یعنی ریا و شہرت کا بیان
جندب ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ جو شخص شہرت کی خاطر کوئی عمل کرتا ہے تو (روز قیامت) اللہ اس شخص کو (لوگوں کے سامنے) ذلیل فرمائے گا (کہ اس نے اس نیت سے عمل کیا تھا) اور جو دکھلاوا کرتا ہے تو اللہ اسے (لوگوں کو) دکھلا دے گا (کہ یہ شخص ریا کار ہے)۔‘‘ متفق علیہ۔
مشکوٰۃ المصابیح: 5316

karia
 

ایمان والوں کو دوست بناٶ
وَمَنۡ يَّتَوَلَّ اللّٰهَ وَ رَسُوۡلَهٗ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا فَاِنَّ حِزۡبَ اللّٰهِ هُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ  ۞
ترجمہ:
اور جو کوئی اللہ کو اور اس کے رسول کو اور ان لوگوں کو دوست بنائے جو ایمان لائے ہیں تو یقینا اللہ کا گروہ ہی وہ لوگ ہیں جو غالب ہیں۔۞
القرآن - سورۃ نمبر 5 المائدة
آیت نمبر: 56

karia
 

صبر تو صدمے کی شروعات پر ہے !
”نبی کریم ﷺ کا گزر ایک عورت پر ہوا جو قبر پر بیٹھی رو رہی تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ سے ڈر اور صبر کر۔ وہ بولی جاؤ جی پرے ہٹو۔ یہ مصیبت تم پر پڑی ہوتی تو پتہ چلتا۔ وہ آپ ﷺ کو پہچان نہ سکی تھی۔ پھر جب لوگوں نے اسے بتایا کہ یہ نبی کریم ﷺ تھے، تو اب وہ ( گھبرا کر ) نبی کریم ﷺ کے دروازہ پر پہنچی۔ وہاں اسے کوئی دربان نہ ملا۔ پھر اس نے کہا کہ میں آپ کو پہچان نہ سکی تھی۔ ( معاف فرمائیے ) تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ صبر تو جب صدمہ شروع ہو اس وقت کرنا چاہیے ( اب کیا ہوتا ہے ) ۔“
( صحيح البخاري : 1283)

karia
 

ان اوقات کے بیان میں کہ جن میں نماز پڑھنے سے منع کیا گیا ہے
یحییٰ بن یحیی، عبداللہ بن وہب، موسیٰ بن علی، حضرت عقبہ بن عامر جہنی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں تین اوقات سے منع فرمایا کرتے تھے کہ (ان تین اوقات میں) نماز نہ پڑھیں یا ان میں اپنے مردوں کو دفن کریں ایک یہ کہ سورج کے نکلنے تک جب تک کہ سورج بلند نہ ہوجائے دوسرے یہ کہ ٹھیک دوپہر کے وقت جب تک زوال نہ ہوجائے اور تیسرے سورج کے غروب ہونے تک جب تک کہ وہ اچھی طرح نہ غروب ہوجائے۔
صحیح مسلم : 1929

karia
 

سرمہ لگانا
عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اثمد سرمہ لگاؤ اس لیے کہ وہ بینائی کو جلا بخشتا ہے اور پلکوں کا بال اگاتا ہے ، نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک سرمہ دانی تھی جس سے آپ ہر رات تین سلائی اس (داہنی آنکھ) میں اور تین سلائی اس (بائیں آنکھ) میں سرمہ لگاتے تھے ۔
جامع ترمذی : 1757

karia
 

ہر گز تنہا سفر نہ کریں
عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ اگر لوگوں کو تنہا سفر کرنے کی ان خرابیوں کا علم ہو جائے جو مجھے معلوم ہیں تو کوئی سوار تنہا ایک رات کا بھی سفر نہ کرے۔‘‘ رواہ البخاری۔
مشکوٰۃ المصابیح : 3893

karia
 

*خوش کن معاملہ میں سجدۂ شکر ادا کرنا*
ابوبکرہ ؓ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ ﷺ کو کوئی خوش کن معاملہ درپیش ہوتا تو آپ ﷺ اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے سجدہ ریز ہو جایا کرتے تھے۔
مشکوٰۃ المصابیح : 1494

karia
 

مسلمان بھائی بھائی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے، پس اس پر ظلم نہ کرے اور نہ ظلم ہونے دے۔ جو شخص اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرے، اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت پوری کرے گا۔ جو شخص کسی مسلمان کی ایک مصیبت کو دور کرے، اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کی مصیبتوں میں سے ایک بڑی مصیبت کو دور فرمائے گا۔ اور جو شخص کسی مسلمان کے عیب کو چھپائے اللہ تعالیٰ قیامت میں اس کے عیب چھپائے گا۔
صحیح بخاری-2442

karia
 

قرآن مجید معجزہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نبی کو ایسے ایسے معجزات عطا کئے گئے کہ (انہیں دیکھ کر لوگ) ان پر ایمان لائے (بعد کے زمانے میں ان کا کوئی اثر نہیں رہا) اور مجھے جو معجزہ دیا گیا ہے وہ وحی (قرآن) ہے جو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر نازل کی ہے۔ (اس کا اثر قیامت تک باقی رہے گا) اس لیے مجھے امید ہے کہ قیامت کے دن میرے تابع فرمان لوگ دوسرے پیغمبروں کے تابع فرمانوں سے زیادہ ہوں گے۔
صحیح بخاری-4981

karia
 

پیارے آقا ﷺ کا اندازِ گفتگو
رسول الله ﷺ یوں گفتگو فرماتے کہ
اگر کوئی گننے والا گننا چاہتا، تو الفاظ گن لیتا۔
سبحان الله
( الصحیح البخاری ، 491/2 ، حدیث 3567 )

karia
 

شمع کا کام خود جل کر دوسروں کے لیے روشنی مہیا کرنا.. جو لوگ دوسروں کی مدد کرکے اس بات کا شور مچاتے ہیں انہیں صلہ نہیں ملتا تو اپنا وہ اپنااجر ضائع کردیتے ہیں.. اگر کسی کی مدد کرنی ہے بدلے میں کچھ بھی طلب کیے بغیر کرو جس کا صلہ اس ذات کے پاس ہے تو اس سے بڑھ کر کوئی اور انعام ہوسکتا ہے؟ خاموشی سے شمع کی مانند خدمت کرتے رہیں...
*صغرٰی یامین سحر*