Damadam.pk
karia's posts | Damadam

karia's posts:

karia
 

*سب سے بڑے گناہ*
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ ؟ ، قَالُوا : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ .
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کیا میں تمہیں سب سے بڑے گناہ کی خبر نہ دوں۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے ساتھ شرک کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا۔
*صحیح بخاری # 6273*

karia
 

بھولی_بسـری_سنتیں
*🔅بلند جگہ کی طرف چڑھنے پر تکبیر پڑھنا اور اترتے وقت تسبیح کہنا*
🍁 سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنھما بیان کرتے ہیں کہ جب ہم ( کسی بلندی پر ) چڑھتے، تو *«الله اكبر»* کہتے اور جب ( کسی نشیب میں ) اترتے تو *«سبحان الله»* کہتے تھے۔
*📓【صحیح بخاری : 2993 】

karia
 

*مـومــن کو ســلام کہنے کی فــضیلت*
◾حــــذیفہ بن یمــــانؓ سے مــــروی ہے کہ نبـی ﷺ نے فــــرمـایا:
♥مــــومن جب مــــومن سے ملتا ہے اور اسے ســــلام کہتا ہے ،
اس کا ہاتھ پکــــڑ کر اس سے مصــــافحـہ کرتا ہے تو ان دونوں کی خــــطائیں اس طــــرح جھــــڑجـاتی ہیں
🌳🍃جس طــــرح درخت کے پتـے جھــــڑ جــــاتے ہیں
*💎حــــــدیث نمبر :: 295*
*📚 #السلسلة_الصحیحة*

karia
 

سجدہ تلاوت ادا کرنے کا طریقہ*
📙قرآن حکیم میں چودہ آیات ایسی ہیں جن کے بعد سجدہ واجب ہو جاتا ہے اسے سجدۂ تلاوت کہتے ہیں۔ جیسا کہ حدیثِ مبارکہ سے ثابت ہے :
🌹’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سجدہ تلاوت والی سورت کی تلاوت فرماتے تو سجدہ کرتے اور ہم بھی آپ کے ساتھ سجدہ کرتے حتی کے ہم میں سے بعض کو اپنی پیشانی رکھنے کے لیے جگہ نہیں ملتی تھی۔‘‘
📝نماز سے باہر سجدہ تلاوت کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ کھڑے ہو کر سجدہ تلاوت کی دل سے نیت کرے، بعد ازاں *ہاتھ اُٹھائے بغیر* اَﷲُ اَکْبَر کہہ کر سجدہ میں چلا جائے اور کم از کم تین بار سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کہے پھر اَﷲُ اَکْبَر کہتا ہوا کھڑا ہو جائے۔ اگر بیٹھنے کی حالت میں سجدۂ تلاوت کیا تب بھی ادا ہوجائے گا۔ سجدہ تلاوت فوری ادا کرنا بہتر ہے لیکن تاخیر ہونے کی صورت میں بعد ازاں بھی ادا کیا جا سکت

karia
 

*چھوٹا وظیفہ، بہت بڑا اجر*
*لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ ، وَلَهُ الْحَمْدُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ*
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس نے یہ کلمہ کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔“ دن میں سو دفعہ پڑھا اسے دس غلاموں کو آزاد کرنے کا ثواب ملے گا اور اس کے لیے سو نیکیاں لکھ دی جائیں گی اور اس کی سو برائیاں مٹا دی جائیں گی اور اس دن وہ شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا شام تک کے لیے اور کوئی شخص اس دن اس سے بہتر کام کرنے والا نہیں سمجھا جائے گا، سوا اس کے جو اس سے زیادہ کرے۔“*
*صحیح بخاری # 6403*

karia
 

حیا ایمان کا حصہ ہے
💢⛲رسول اللہ ﷺ انصار کے ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو اپنے بھائی کو حیا کے متعلق نصیحت کر رہا تھا (کہ اتنے شرمیلے نہ بنو) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اسے چھوڑ دو ، کیونکہ حیا ایمان کا حصہ ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔☞◆
*📗 مشکوٰۃ المصابیح5071: حیا نہیں کرتا تو جو چاہے کر*
💫💠رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ لوگوں نے سابقہ انبیا ؑ کے کلام سے جو پایا ہے اس میں یہ (مقولہ) بھی ہے کہ جب تو حیا نہیں کرتا تو پھر جو چاہے سو کر ۔‘‘ رواہ البخاری☞
*📗 مشکوٰۃ المصابیح5072: نرمی سے محروم تو خیر سے محروم*
💦نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ نرمی سے محروم شخص (ہر قسم کی) خیر و بھلائی سے محروم ہے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔☞◆
*📗 مشکوٰۃ المصابیح 5069*