*بدگمانی سے بچتے رہو !!*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”بدگمانی سے بچتے رہو، بدگمانی اکثر تحقیق کے بعد جھوٹی بات ثابت ہوتی ہے اور کسی کے عیوب ڈھونڈنے کے پیچھے نہ پڑو، کسی کا عیب خواہ مخواہ مت ٹٹولو اور کسی کے بھاؤ پر بھاؤ نہ بڑھاؤ اور حسد نہ کرو، بغض نہ رکھو، کسی کی پیٹھ پیچھے برائی نہ کرو بلکہ سب اللہ کے بندے آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو۔“
*صحیح بخاری # 6066*
جــنت میں سلامتی کے ساتھ داخــل کرانے والے اعمــــال
🌟عبدالله بن سلام نے کہا کہ جب نبی صلی الله علیہ وسلم مدینے آئے تو لوگ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے استقبال کے لئےبھاگتے ہوئے آئے کہنے لگے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم آگئے ہیں۔ رسول الله صلی الله علیہ وسلم آگئے ہیں(تین مرتبہ)میں بھی دیکھنے کے لئے آیا۔ جب ان کا چہرہ واضح ہوا تو میں نے کہا یہ کسی جھوٹےشخص کا چہرہ نہیں ہو سکتا۔پہلی بات جو میں نے آپ سے سنی آپ فرما رہےتھے:
اے لوگـو!
①سلام کو عام کرو،
②کھانا کھلاؤ،
③رشتے داریاں ملاؤ،
④رات کو نماز پڑھو جب لوگ سو رہے[ ہوں،
*♥تم جـــنت میں ســـلامتی کے ساتھ داخــــل ہو جاؤ گے۔*
*📚 #السلسلة_الصحیحة :461*
بھولی_بسـری_سنتیں
*🔅 سونے سے پہلے سورہ اخلاص اور معوذتین پڑھنا*
🍁 نبی کریم ﷺ ہر رات جب بستر پر آرام فــــرماتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کو ملا کر
*«قل هو الله أحد»*، *«قل أعوذ برب الفلق»* اور *«قل أعوذ برب الناس»* ( تینوں سورتیں مــکمل ) پڑھ کر ان پر پھونکتے اور پھر دونوں ہتھیلیوں کو جہاں تک ممکن ہوتا اپنے جسم پر پھیرتے تھے۔ پہلے سر اور چہرہ پر ہاتھ پھیرتے اور سامنے کے بدن پر ، یہ عــمل آپ ﷺ تین مرتبــــہ کرتے تھے۔
*📓【صحیح بخاری : 5017】*
*نبی کریم ﷺ مسکرا دیئے**
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہا تھا۔ آپ کے جسم پر ایک نجرانی چادر تھی، جس کا حاشیہ موٹا تھا۔ اتنے میں ایک دیہاتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے آپ کی چادر بڑے زور سے کھینچی۔ انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے شانے کو دیکھا کہ زور سے کھینچنے کی وجہ سے، اس پر نشان پڑ گئے۔ پھر اس نے کہا: اے محمد! اللہ کا جو مال آپ کے پاس ہے اس میں سے مجھے دیئے جانے کا حکم فرمایئے۔ اس وقت میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مڑ کر دیکھا تو آپ مسکرا دیئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیئے جانے کا حکم فرمایا۔
*صحیح بخاری # 6088*
*✒تقـــویٰ اور اخــلاص کی بنیـاد پر بنائی جانے والی مسجــد
🧡سیـدنا ابو سعیـد خدریؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ دو آدمی اس بارے میں لڑ پڑے کہ وہ کون سی مسجد ہے جس کی بنیاد اول دن سے تقـــویٰ پر رکھی گئی ہے، تو ایک شخص نے کہا: یہ مسجد قبـــاء ہے، اور دوسرے نے کہا: یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
*🕌✨وہ میری مسجد (مسجد نبوی) ہے*
*📚 #سنن_نسائی698*
بھولی_بسـری_سنتیں
*🔅مجلس سے اٹھتے وقت دعا پڑھنا*
🍁 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مجلس سے اٹھنے کا ارادہ کرتے، تو آخر میں فرماتے:
*♥ « سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ »*
⚡تو ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ اب ایک ایسا کلمہ کہتے ہیں جو پہلے نہیں کہا کرتے تھے، آپ نے فرمایا: یہ کفارہ ہے ان ( لغزشوں ) کا جو مجلس میں ہو جاتی ہیں ۔
*📓【 سنن ابی داود : 4859】*
*وہ شخص قیـامت کے دن جنت کی خـــــوشبو تک نہیں پائے گا*
♥ابـوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رســـــول اللہ ﷺ نے فـــــرمـایا:
☑جس شـــــخص نے علم دین کو جس سے خـــــالص اللہ تعـــــالیٰ کی رضـــــا مندی مقـــــصود ہوتی ہے
🔥مـــــحض کسی دنیاوی فـــــائدہ کے لیے سیکھا
❌تو وہ قیـامت کے دن جنت کی خـــــوشبو تک نہیں پائے گا
*📚 #سنن_ابن_ماجہ :252*
*نیکی جنت اور برائی جہنم کی طرف لے جاتی ہے*
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”بلاشبہ سچ آدمی کو نیکی کی طرف بلاتا ہے اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے اور ایک شخص سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ صدیق کا لقب اور مرتبہ حاصل کر لیتا ہے اور بلاشبہ جھوٹ برائی کی طرف لے جاتا ہے اور برائی جہنم کی طرف اور ایک شخص جھوٹ بولتا رہتا ہے، یہاں تک کہ وہ اللہ کے یہاں بہت جھوٹا لکھ دیا جاتا ہے۔“
*صحیح بخاری # 6094*
مزید اسلامک پوسٹ کےلے
Mehfill "Only Islam "
جوںٕن(join)کرین
*سب سے اچھا کلام ، سب سے اچھا طریقہ **
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُخَارِقٍ ، سَمِعْتُ طَارِقًا ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ إِنَّ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللَّهِ وَأَحْسَنَ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا بلاشبہ سب سے اچھا کلام اللہ کی کتاب ہے اور سب سے اچھا طریقہ ( چال چلن ) محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے۔
*صحیح بخاری # 6098*
*مومن پر کفر کی تہمت **
جس نے اسلام کے سوا کسی اور مذہب کی جھوٹ موٹ قسم کھائی تو وہ ویسا ہی ہو جاتا ہے، جس کی اس نے قسم کھائی ہے اور جس نے کسی چیز سے خودکشی کر لی تو اسے جہنم میں اسی سے عذاب دیا جائے گا اور مومن پر لعنت بھیجنا اسے قتل کرنے کے برابر ہے اور جس نے کسی مومن پر کفر کی تہمت لگائی تو یہ اس کے قتل کے برابر ہے۔
*صحیح بخاری # 6105*
بھولی_بسـری_سنتیں
*🔅" اذان کے بعد کی دعا پڑھنا "*
🍁 جابر بن عبدالله رضى اللّٰه عنه کہتے ہیں کہ رسولﷺ فرمایا: جس شخص نے اذان سن کر یہ دعا پڑھی:
*♥🤲🏻 اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ، آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَ*
♥"اے اللّٰه! اس کامل دعا اور ہمیشہ قائم رہنے والی نماز کے رب! محمد صلی اللّٰه علیہ وسلم کو وسیلہ اور فضیلہ عطافرماٸیں اور آپ کو مقام محمود پر فائز فرما ىٔيں جس کا آپ نے وعدہ فرمایا ہے"
*تو قیامت کے دن اس کے لیے میری شفاعت واجب ہو جائے گی
*📓【سنن ابوداود: 529】*
بھولی_بسـری_سنتیں *
🔅 مصیبت کے وقت یہ دعا پڑھنا*
🍁 سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر والوں کو جمع کرتے اور کہتے : جب تم میں سے کسی کو کوئی غم یا تکلیف پہنچے تو وہ کہے :
*🍃 « اللهُ اللهُ رَبِّي ، لَا أُشْرَكُ بَهِ شَيْئًا »* اللہ اللہ میرا رب ہے میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا.
*📓【سلسلةالصحیحہ : 2470】*
مزید اسلامک پوسٹ کےلے
Mehfill "Only Islam "
جوںٕن(join)کرین
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🍂 *صبح کی نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھنے والے افضل کلمات !*
🔹 *سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ*
*"پاکیزگی ہے اللہ کی اور اس کی تعریف کے ساتھ ، جتنی اس کی مخلوق کی گنتی ہے اور جتنی اس کو پسند ہے اور جتنا اس کے عرش کا وزن اور جتنی اس کے کلمات کی سیاہی ہے۔"*🔹
*📗«صحیح مسلم-6913»*
*چھینکنے والے کو جواب !!*
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب تم میں سے کوئی چھینکے تو «الحمد الله» کہے اور اس کا بھائی یا اس کا ساتھی ( راوی کو شبہ تھا ) «يرحمك الله» کہے۔ جب ساتھی «يرحمك الله» کہے تو اس کے جواب میں چھینکنے والا «يهديكم الله ويصلح بالكم» ۔“
*صحیح بخاری # 6224*
مزید اسلامک پوسٹ کےلے
Mehfill "Only Islam "
جوںٕن(join)کرین
*اللہ تمام معاملات میں نرمی کو پسند فرماتا ہے*
کچھ یہودی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا کہ «السام عليك.» ( تمہیں موت آئے ) میں ان کی بات سمجھ گئی اور میں نے جواب دیا «عليكم السام واللعنة.» نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عائشہ صبر سے کام لے کیونکہ اللہ تعالیٰ تمام معاملات میں نرمی کو پسند کرتا ہے، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ نے نہیں سنا کہ انہوں نے کیا کہا تھا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے ان کو جواب دے دیا تھا کہ «وعليكم» ( اور تمہیں بھی ) ۔
*صحیح بخاری # 6256*
🍂 *سود کھانے والے!*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے، سود کھلانے والے، سود کے لیے گواہ بننے والے اور اس کے کاتب ( لکھنے والے) پر لعنت فرمائی ہے۔*🔹
*📗«سنــن ابــو داٶد-3333»*
مزید اسلامک پوسٹ کےلے
Mehfill "Only Islam "
جوںٕن(join)کرین
*سجدہ تلاوت ادا کرنے کا طریقہ*✨
📙قرآن حکیم میں چودہ آیات ایسی ہیں جن کے بعد سجدہ واجب ہو جاتا ہے اسے سجدۂ تلاوت کہتے ہیں۔
*نوٹ
1) تکبیر نہیں کرنی
2) رکوع نہیں کرنا
3) سجدہ صرف ایک کرنا ھے
4) سلام نہیں کرنی.
✨ *بس اللہ اکبر کہہ کر ایک سجدہ کرے اور ڈائیریکٹ کھڑے ہوجائے*
مزید اسلامک پوسٹ کےلے
Mehfill "Only Islam "
جوںٕن(join)کرین
🥀 *فجر کی سنت میں سورۃ !*
🔹 *نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی دونوں رکعتوں میں «قل يا أيها الكافرون» اور «قل هو الله أحد» پڑھی۔*🔹
*📗«سنــن ابــو داٶ-1256»*
مزید اسلامک پوسٹ کےلے
Mehfill "Only Islam "
جوںٕن(join)کریں
بھولی_بسـری_سنتیں
🔅مسکراتے چہرے کیساتھ ملنا*
🍁 ســــیّدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : نیکی میں کسی چیز کو حـقیر نہ سمجھو ، چاہے یہی ہو کہ تم اپنے ( مسلمان ) بھائی کو کھلتے ہوئے چہرے سے مـلو ۔
*📓【صحیح مسلم : 6690】
مزیداسلامک پوسٹ کےلے
"""Mehfil ""Only Islam
جوںٕن (Join)کریں
**سلامتی ہی سلامتی ہے**
*🌹🌹وہ جن کی جانیں فرشتے اس حال میں قبض کرتے ہیں کہ وہ پاک صاف ہوں کہتے ہیں کہ تمہارے لئے سلامتی ہی سلامتی ہے ، جاؤ جنت میں اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے تھے ۔*
*📘سورہ نحل آیت نمبر 32*
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain