Damadam.pk
karia's posts | Damadam

karia's posts:

karia
 

*کسی بھی ہدیہ کو حقیر نہ سمجھو!!*
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے ”اے مسلمان عورتو! تم میں سے کوئی عورت اپنی کسی پڑوسن کے لیے کسی بھی چیز کو ( ہدیہ میں ) دینے کے لیے حقیر نہ سمجھے خواہ بکری کا پایہ ہی کیوں نہ ہو۔“
*صحیح بخاری # 6017*

karia
 

*پڑوسی اور مہمان!!*
میرے کانوں نے سنا اور میری آنکھوں نے دیکھا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گفتگو فرما رہے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے پڑوسی کا اکرام کرے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے مہمان کی دستور کے موافق ہر طرح سے عزت کرے۔ پوچھا: یا رسول اللہ! دستور کے موافق کب تک ہے۔ فرمایا ایک دن اور ایک رات اور میزبانی تین دن کی ہے اور جو اس کے بعد ہو وہ اس کے لیے صدقہ ہے اور جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ بہتر بات کہے یا خاموش رہے۔
*صحیح بخاری # 6019*

karia
 

*اچھی بات ،ورنہ خاموش **
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے اور جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے مہمان کی عزت کرے اور جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اچھی بات زبان سے نکالے ورنہ خاموش رہے۔“
*صحیح بخاری # 6018*

karia
 

*ہدیہ کس کو بھیجیں؟؟*
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو عِمْرَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ : إِنَّ لِي جَارَيْنِ فَإِلَى أَيِّهِمَا أُهْدِي ؟ قَالَ : إِلَى أَقْرَبِهِمَا مِنْكِ بابا .
میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میری پڑوسنیں ہیں ( اگر ہدیہ ایک ہو تو ) میں ان میں سے کس کے پاس ہدیہ بھیجوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس کا دروازہ تم سے ( تمہارے دروازے سے ) زیادہ قریب ہو۔“
*صحیح بخاری # 6020*

karia
 

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🍁 *ناپسندیدہ آدمی کون؟*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اللہ تعالیٰ کے یہاں سب سے زیادہ ناپسندیدہ وہ آدمی ہے جو سخت جھگڑالو ہو۔*🔹
*📗«صحیح بخاری -2457»*

karia
 

*✒ جہنـــم کے سانپ اور پچھــو کا دردناک عــذاب*🐍🦂🔥
🍂سیــدنا عبداللہ بن حارث بن جزء ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
🔥 *’’ جہنـــم میں بختی اونٹوں کی طرح اژدہے ، ان میں سے ایک ڈســے گا تو جہنمـی شخص چــــالیس سال تک اس کے زہر کا اثر محـــسوس کرتا رہے گا ، اس میں پالان بنـدھوں خچــروں کی طرح کے بچـــھو ہوں گے ، ان میں سے کوئی ڈسے گا تو وہ شخص چالیس سال تک اس کی زہر کا اثر محـــسوس کرتا رہے گا ۔‘‘*
*📚 #مشکاة_المصابیح:5691*

karia
 

*پڑوسی کے حق میں وصیت۔۔۔*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جبرائیل علیہ السلام مجھے اس طرح باربار پڑوسی کے حق میں وصیت کرتے رہے کہ مجھے خیال گزرا کہ شاید پڑوسی کو وراثت میں شریک نہ کر دیں۔“
*صحیح بخاری # 6015*

karia
 

*تم میں سب سے بہتر!!*
ہم عبداللہ بن عمرو کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، وہ ہم سے باتیں کر رہے تھے اسی دوران انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ بدگو تھے نہ بد زبانی کرتے تھے ( کہ منہ سے گالیاں نکالیں ) بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ تم میں سب سے زیادہ بہتر وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔
*صحیح بخاری # 6035*

karia
 

*دس سال تک نبی کریم ﷺ کی خدمت !!*
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، سَمِعَ سَلَّامَ بْنَ مِسْكِينٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ثَابِتًا ، يَقُولُ : حَدَّثَنَا أَنَسٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : خَدَمْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرَ سِنِينَ ، فَمَا قَالَ لِي أُفٍّ وَلَا لِمَ صَنَعْتَ وَلَا أَلَّا صَنَعْتَ..
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دس سال تک خدمت کی لیکن آپ نے کبھی مجھے اف تک نہیں کہا اور نہ کبھی یہ کہا کہ فلاں کام کیوں کیا اور فلاں کام کیوں نہیں کیا۔
*صحیح بخاری # 6038*

karia
 

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🍂 *دکھ تکلیف کے وقت دعا!*
🔹 *نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ یہ دعا پڑھتے: «يَاحَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ» ”اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں“۔*🔹
*📗«سنــن ترمذی-3524»*

karia
 

🌽جمعہ کے دن درود کثرت سےپڑھو🌽
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

karia
 

*ہر نیک کام صدقہ ہے**
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ۔۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ہر نیک کام صدقہ ہے۔“
*صحیح بخاری # 6021*

karia
 

بھولی_بسـری_سنتیں
*🔅جمعــہ کے دن فجر کی نماز میں ان دو سورتوں کی تلاوت کرنا*
🍁 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعــہ کے دن فجر کی نماز میں *«الم تنزيل السجدة»* اور *«هل أتى على الإنسان»* ( سورۃ دھر ) پڑھــا کرتے تھے۔
*📓【صحیح بخاری : 1068 】*

karia
 

*وتر میں کون سی سورہ پڑھیں؟؟*
🔸️ابـی بن کــعبؓ کہتے ہیں کہ
◼رســـــــول اللہ ﷺ وتـر میں
📌سبـــح اســــم ربک الأعلـى
اور
📌قل للــــذين کفروا (یعنی قل ياأيها الکافرون )
اور
📌الله الواحد الصمد (یعنی قل هو الله أحد)
🔹️پڑھــــــــا کــرتے تھـے ١؎۔
👈🏽وضــــــــــــــاحت:١؎:
📌 یہ مستحب ہے اگر کوئی شخص ان رکعتوں میں مذکورہ سورتوں کے علاوہ دوسری سورتیں پڑھے تو کوئی حرج کی بات نہیں۔
*📚 #سنن_ابوداود :: 1423*

karia
 

بھولی_بسـری_سنتیں
*🔅نیند سے بیدار ہوکر تین مرتبــہ ناک جھاڑنا*
🍁 سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے فــــرمایا : جب تم میں سے کوئی نیند سے بیدار ہو تو تین بار ناک جھاڑے ، شیطان اس کی ناک کے بانسوں پر رات گزارتا ہے ۔
*📓【صحیح مسلم : 564】

karia
 

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🌺 *جمعہ کے دن کی فضیلت!*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اور خوب پاکی حاصل کی اور تیل یا خوشبو استعمال کی، پھر جمعہ کے لیے چلا اور دو آدمیوں کے بیچ میں نہ گھسا اور جتنی اس کی قسمت میں تھی، نماز پڑھی، پھر جب امام باہر آیا اور خطبہ شروع کیا تو خاموش ہو گیا، اس کے اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے۔*🔹
*📗«صحیح بخاری -910»*

karia
 

**اللہ، موسٰی علیہ السلام پر رحم کرے**
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ مال تقسیم کیا تو انصار میں سے ایک شخص نے کہا کہ اللہ کی قسم! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اس تقسیم سے اللہ کی رضا مقصود نہ تھی۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اس شخص کی یہ بات آپ کو سنائی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کا رنگ بدل گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ موسیٰ علیہ السلام پر رحم کرے، انہیں اس سے بھی زیادہ ایذا دی گئی، لیکن انہوں نے صبر کیا۔
*صحیح بخاری # 6059*

karia
 

بھولی_بسـری_سنتیں
*🔅 بیت الخلاء میں داخل ہونے سے پہلے یہ دعا پڑھنا*
🍁 ســــیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی رسول اللہﷺ جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے اور ہشیم کے الفاظ ہیں : جب کسی اوٹ والی جگہ میں داخل ہوتے ) تو فرماتے :
*❐ «اللهُـــمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ»* اے اللہ! میں نر اور مادہ دونوں قسم کی خبیث مخلوق سے تیری پناہ میں آتا ہوں.
*📓【صحیح مسلم : 829】

karia
 

*تندخو،اکڑ کر چلنے والا،متکبر*
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا میں تمہیں جنت والوں کی خبر نہ دوں۔ ہر کمزور و تواضع کرنے والا اگر وہ ( اللہ کا نام لے کر ) قسم کھا لے تو اللہ اس کی قسم پوری کر دے۔ کیا میں تمہیں دوزخ والوں کی خبر نہ دوں ہر تند خو، اکڑ کر چلنے والا اور متکبر۔
*صحیح بخاری # 6071*

karia
 

*گناہوں کو کھلم کھلا کرنے والے۔۔۔۔*
میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری تمام امت کو معاف کیا جائے گا سوا گناہوں کو کھلم کھلا کرنے والوں کے اور گناہوں کو کھلم کھلا کرنے میں یہ بھی شامل ہے کہ ایک شخص رات کو کوئی ( گناہ کا ) کام کرے اور اس کے باوجود کہ اللہ نے اس کے گناہ کو چھپا دیا ہے مگر صبح ہونے پر وہ کہنے لگے کہ اے فلاں! میں نے کل رات فلاں فلاں برا کام کیا تھا۔ رات گزر گئی تھی اور اس کے رب نے اس کا گناہ چھپائے رکھا، لیکن جب صبح ہوئی تو وہ خود اللہ کے پردے کو کھولنے لگا۔
*صحیح بخاری # 6069*