کچھ احتیاط پسند، اختتام سے پہلے ہی میری کہانی سے خود کو نکال لیتے ہیں..۔
انسان کے وجود کا راز صرف جینا نہیں ہے
بلکہ اس کے پاس جینے کے لیے کچھ ہونا ضروری ہے !
’’جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ اس کے پاس تمام جوابات ہیں وہ سب سے زیادہ جاہل ہے۔‘‘
ہمیں ایک دوسرے سے محبت نہیں تھی مگر ہم آخری دن تک ایک ساتھ رہے
یہ ثابت کرنے کے لیے کہ کون بڑا اداکار ہے
"اکتوبر بھی گزر رہا ہے! راتیں لمبی ہوتی جارہی ہیں اور ہوا میں خُنکی بڑھ رہی ہے۔مجھے پسندہے سردی کی پہلی دستک سرسراتی ٹھنڈی ہوائیں،اداسی میں ڈوبی شامیں،پتوں کا گرنا،سورج کی آخری جھلک اور رات کی تاریکی میں بادلوں میں چھپا چاند گھر والوں کی ڈانٹ کو نذر انداز کرکے گھنٹوں چھت پر بیٹھنا،دھندلے آسمان میں اس تارے کو ڈھونڈنا جو میرے ساتھ آنکھ مچولی کھیلتا ہے ہاں!مجھے پسندہے،کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنا۔"🖤
ہم تنہائی پسند ہرگز نہیں ہوتے
بس جب ہمارے پسند کے لوگ ہمیں میسر نہیں آتے تو ہم تنہائی اور اکیلے پن کو ترجیح دیتے ہیں خاموشی بھی اس لیے اوڑھ لیتے ہیں کیونکہ من پسند آوازوں کی دل پر دستک ہی نہیں ہوتی….
چارلس بکوسکی کے نزدیک دنیا میں موجود خوبصورت روحیں زیادہ تر تنہا اور خاموش پسند ہوتی ہیں
کوئی چیز جو میں نہیں جانتی مجھے تکلیف دیتی ہے، شاید کوئی پرانی الوداع جس کے بارے میں میں نہیں رویا، شاید کوئی پرانا دکھ جس کے بارے میں میں نے شکایت نہیں کی!
شاید کوئی یاد اچانک جاگ جائے، شاید کسی پرانے زخم کو چھوا
شاید یہ صرف درد ہے جس کا میں عادی ہو گیا ہوں اور وہ اب مجھے اپنا ساتھی سمجھتا ہے۔
مجھ نہیں پتہ!
دنیا صرف آپ کی نظروں میں موجود ہے آپ اسے جتنا چاہیں اتنا بڑا یا چھوٹا بنا سکتے ہیں.
دنیا میں دو طرح کے نیکوکار ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو فطری ہوتے ہیں اور دوسرے وہ جو خوف کی پیداوار ہیں۔ فطری نیکوکار کو انسانیت سے بے ساختہ محبت ہوتی ہے، وہ اچھے کام کرتا ہے کیوں کہ اس طرح اُسے خوشی ملتی ہے۔ جبکہ اِس کے برعکس وہ نیکو کار جو خوف کی پیداوار ہو، اس آدمی کی طری ہے جو چوری صرف اس لیے نہیں کرتا کہ اُسے سزا کا ڈر ہوتا ہے۔ ایسا نیکوکار مکار ہوتا اگر اُسے جہنم کی آگ اور اپنے ہمسایوں سے انتقام کا خوف نہ ہوتا۔ ایسے پارسا کے دل میں انسانیت کیلیے پیار نا ممکن ہوتا ہے۔
میرا درد کسی کی ہنسی کا سبب ہو سکتا ہے۔ لیکن میری ہنسی کبھی کسی کے درد کا سبب نہیں ہونا چاہیے
چیزیں بدلتی ہیں ،دوست و احباب چھوڑ جاتے ہیں لیکن زندگی کسی کے لیے نہیں رکتی 🍁"
مسلسل دیا جانے والا ڈوز کسی انسان کو اگر ایک دم سے دینا بند کر دیا جاۓ تو ذہنی توازن برقرار نہیں رہتا۔
نشہ کرنے والوں کے لئے وہ ڈوز افیون یا شراب کا ہوتا ہے
اور محبت کرنے والوں کے لئے، وہ ڈوز کسی ایسے شخص کا جس سے وہ بے پناہ محبت کرتا ہو. دونوں ہی صورتوں میں اگر اس ڈوز کی مقدار کم کر دی جاۓ یا روک دی جائے تو ذہنی توازن کا بگڑنا یقینی امر ہے.
تنگ جوتا پہن کر لنگڑانے سے بہتر ہے کہ آپ ننگے پاؤں چلیں...
جن لوگوں کی پرواہ کر کے ہم اپنے قریبی رشتے اور تعلقات ختم يا کم کر دیتے ہیں پھر وہی لوگ ہماری پرواہ تک نہیں کرتے ۔
میں پناہ مانگتا ہوں
ایسی محبت سے
جس کا اختتام نفرت پر ہو !
"کسی شخص کے لیے دعا کرنا اس سے محبت کی دلیلوں میں سے ایک دلیل ہے؛ کیونکہ وہ (انسان) دعا نہیں کرتا سوائے اس کے لیے جس سے وہ محبت کرتا ہے۔"
شیخ سعدی ❤️
جانتے ھو جب کوئی نوجوان اُداس رھتا ھے تو اس کی اُداسی کی کی صرف دو وجہیں ھوتی ھیں۔ یا وہ عشق فرمانے کی حماقت کر رھا ھے یا اُس کا بٹوا خالی ھے۔
اکتوبر شروع ہو رہا ہے
اب آہستہ آہستہ شامیں اور زیادہ گہری ہوتی جائیں گی، نا جانے کیوں جیسے جیسے خزاں کا موسم قریب آتاہے، ہمارے اندر بھی اداسی گہری ہوتی جاتی ہے۔۔۔۔۔!!
درختوں سے پتے گرتے دیکھتے تو نظروں سے گرے ہوئے لوگ یاد آ جاتے ہیں
باقی لوگوں کی طرح بہار نہیں پسند مجھے ۔میرا پسندیدہ موسم تو خزاں ہی ہے۔۔۔!!
جب ہر طرف خاموشی چھا جاتی ہے، شام ہوتے ہی گھر کی چھت سے خالی درختوں اور پرسکون ماحول کو دیکھنا بہت سکون دیتا ہے!!🍁
جب اپنوں کے درمیان بیٹھے ہوئے آنکھیں پانی سے بھر جائیں، منہ چھپا کر آنسو صاف کرنے پڑیں اور چہرے پر زبردستی کی مسکراہٹ سجانی پڑے تب زندگی سے زیادہ بے رحم کچھ نہیں لگتا..
آپ کو مجھ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ۔۔۔
"کسی ایسے شخص سے کبھی مت ڈرو جس کے پاس لائبریری ہے اور وہ بہت ساری کتابیں پڑھتا ہے۔
تمہیں کسی ایسے شخص سے ڈرنا چاہیے جس کے پاس صرف ایک کتاب ہو اور وہ اُسے مقدس سمجھتا ہو۔ لیکن اُس نے اُسے کبھی پڑھا نہ ہو۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain