Damadam.pk
king_kong's posts | Damadam

king_kong's posts:

king_kong
 

ہم لفظوں میں ہی ملتے ہیں اور لفظوں میں ہی بچھڑتے ہیں، لفظ ہی اپناتے ہیں اور لفظ ہی گنواتے ہیں، آخر انسان اور انسان کے درمیاں لفظوں کے سوا اور کیا ہے جو انہیں جوڑتا ہے یا انہیں جدا کرتا ہے..

king_kong
 

"دوست وطن ہوتے ہیں، اگر وہ ہم سے غائب ہوتے ہیں تو ہم خود کو الگ تھلگ محسوس کرتے ہیں۔
🖤

king_kong
 

یہاں تک کہ وہ لوگ جو آپ سے محبت کرتے ہیں، ضروری نہیں کہ آپ کے خیالات سے متفق ہوں، آپ کو سمجھیں یا آپ کے جوش و جذبے کا اشتراک کریں۔ بڑے ہوجاؤ! کون پرواہ کرتا ہے کہ دوسرے لوگ آپ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں-

king_kong
 

اکتوبر کی راتیں
محبت کے شروع ہونے والے دنوں کی
ٹھنڈک جیسی ہیں۔۔۔۔
ہلکی پُرنم اور اُداس!!!
💞

king_kong
 

ہم زندگی سے پیار کرتے ہیں، اس لئے نہیں کہ ہم جینے کے عادی ہیں بلکہ اس لئے کہ ہم محبت کرنے کے عادی ہیں۔

king_kong
 

اگر آپ اپنا وقت اس امید میں گزارتے ہیں کہ کسی نے آپ کے دل کو دکھایا وہ اس کے نتائج بھگتیں گا ، تو آپ اسے اپنے دماغ میں دوسری بار آپ کو تکلیف دینے کی اجازت دے رہے ہیں.

king_kong
 

جب انسان اپنی وقعت کھو دے تو اسکے لیے بہترین پناہ خاموشی ہے
وضاحت کبھی سچا ثابت نہیں کرسکتی ندامت کبھی نعم البدل نہیں ہوسکتی الفاظ کبھی بھی انسان کو اسکا کا کھویا ہوا مقام واپس نہیں دلاسکتے....
ہاں..!
خاموشی مزید تذليل سے بچا لیتی ہے....
( چہرے کو صرف کالک ملنے والا پہلا ہاتھ میلا کرتا ہے
اس کے بعد لاکھ ہاتھ چہرے پر کالک ملیں۔
آدمی ان کو کبھی نہیں گنتا۔ صرف پہلا ہاتھ یاد رہتا ہے)
"

king_kong
 

دن گزر جائیں گے اور آپ اُن چیزوں کو ترک کر دوگے جن کے آپ عادی تھے۔ آپ اپنے من پسندیدہ شخص کو چھوڑ دوگے اور اپنے خواب کو بھول جائو گے۔ اور آخر میں حقیقت کو تسلیم کر لوگے۔

king_kong
 

ایسے شخص سے دور رہو
جو تم سے تمہارے رشتے ،دوست اور آزادی چھین لے
جو تمہارے دل کو ایک سنسان شہر میں بدل کر
اکیلا ہی اس کی کل آبادی بن جائے ۔

king_kong
 

رسم و رواج وه ہیں جن پر ہم عمل کرتے ہیں لیکن اس کی تبلیغ نہیں کرتے جبکہ اخلاقیات وہ ہیں جن کی ہم تبلیغ کرتے ہیں خود عمل نہیں کرتے
🍁

king_kong
 

"تمھارے علاوہ میرے پاس اورکوئی دلیل نہیں جو مجھے اس بات پر قائل کر سکے کہ زندگی بہت خوبصورت ہے."

king_kong
 

شام کے بارے میں تو آپ جانتے ہی ہیں، شام پڑتی ہے تو اِک بے نام اُداسی چھا جاتی ہے، نبضیں مدھَم پڑ جاتی ہیں،
دل یُوں لگتا ہے جیسے ڈوبا ڈوبا سا ہو حرکات میں شِدت نہیں رہتی، پتہ نہیں کہاں سے اَنجانا سا دُکھ رَستا ہے، میں نے تو یہ سمجھا ہے، کہ شام وقت نہیں بلکہ ایک عالم ہے.

king_kong
 

"جب ایک مرد روتا ہے تو وہ عورت سے دس گنا زیادہ ذہنی
اذیت سے گزر رہا ہوتا ہے".

king_kong
 

اگر میں زمین پر آپ کے ساتھ اپنی خوشی سے محروم ہوں۔ میں آسمان پر اس کا انتظار کروں گا۔

king_kong
 

جب ہم نہیں جانتے کہ کیا کرنا ہے، ہم اپنے اصل کام پر پہنچ چکے ہیں اور جب ہمیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ کون سا راستہ اختیار کرنا ہے، تو ہم نے اپنا حقیقی سفر شروع کر دیا ہے۔"

king_kong
 

کیا تصور گناہ و ثواب زیادہ حقیقی ہے یا تصور غلط و درست ؟ کیا خیر و شر کے اقدار بھی باہم متصادم ہے یا خیر و شر کے تصورات زمان و مکان کے اثرات سے آزاد نہیں۔۔ کیا مشترکہ عالمی انسانی اقدار کی کوئی فہرست مرتب ہو سکتی ہے ؟ کیا مذہبی بیانیوں میں عصری شعور سے مقابلے کی سکت ہے کہ نہیں ۔۔ شکست کس کا مقدر ہے ، مذہبی بیانیوں کی یا عصری شعور کی ۔۔
وقت بدل چکا ہے ، مذہب اب جارحیت نہیں ، مدافعانہ پوزیشن پر آ چکا ہے ۔۔ کیا یہ مذہب کا زوال نہیں ؟

king_kong
 

خدا ان فاصلوں پر لعنت کرے جو محبت کرنے والے دلوں کو الگ کرتے ہیں، اور خدا پرانی یادوں کا بدلہ دے۔

king_kong
 

سارا دن میں خود کو مصروف رکھ کر تمہارے خیال سے باز رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔
لیکن رات آتے ہی میری ساری کوششوں پر پانی پھیر دیتی ہے۔

king_kong
 

زندگی میں ہمیں کسی چیز سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، صرف سمجھنے کی ضرورت ہے، اب وقت ہے زیادہ سمجھنے کا، تاکہ ہم کم سے کم ڈریں۔

king_kong
 

تنہائی ایسی کوئی کمبخت بیزار بلا ہے ،،
کہ رات کے پچھلے پہر اُن لوگوں کی مجبوریاں بھی سمجھ آنے لگ جاتی ہیں ،جن کو معاف کرنے کا کوئی جواز ہی پیدا نہیں ہوتا ہے جن سے نفرت ہوچکی ہوتی ہے...!