معلوم نہیں دونوں میں سے کیا زیادہ تکلیف دہ ہے۔ پورا راستہ طے کرنے کے بعد آپ کو پتہ چلے کہ آپ غلط منزل پر پہنچے ہیں ۔ یا آدھا راستہ طے کرنے بعد معلوم ہو کہ آپ غلط راستے پر ہیں۔
ظننت المشكلة في الفقْد فاتّضح لي أنها في التعلّق الزائد
میرا گمان تھا کہ پریشانی کھو دینے سے ہوتی ہے پھر مجھے پتہ چلا کہ یہ تو ضرورت سے زیادہ لگاؤ رکھنے سے ہوتی ہے_
بدقسمتی سے لوگوں کے پاس یہ حق ہے کہ وہ آپ کی محبت کو ٹھکرا دیں پھر چاہے آپ کی محبت کتنی بھی سچی ہو، آپ وہ نہیں ہیں جو وہ چاہتے ہیں
🖤🌼
"ایک شخص تصور کرتا ہے کہ نوکری اسے خوش کر دے گی، پھر وہ خیال کرتا ہے کہ شادی اسے خوش کر دے گی، پھر اسے خیال آتا ہے کہ بچے اسے خوش کر دیں گے، اور جب تک وہ مر نہیں جاتا، وہ تصور ہی کرتا رہتا ہے۔"
دماغ، جسم کی طرح، اکثر بہت زیادہ آرام سے خراب ہو جاتے ہیں۔
ایک دن میں نے امروز سے پوچھا کہ ؛ تمہیں امریتا کی سب سے اچھی بات کون سی لگتی ہے؟
امروز نے جواب دیا کہ؛
”اس کی موجودگی "
لوگ بچپن سے بیزار ہو جاتے ہیں، بڑے ہونے کی جلدی کرتے ہیں اور پھر دوبارہ بچے بننے کی آرزو کرتے ہیں، پیسے اکٹھے کرنے کے لیے اپنی صحت کو برباد کرتے ہیں اور پھر صحت کو بحال کرنے کے لیے خرچ کرتے ہیں۔ وہ بے چینی سے مستقبل کے بارے میں سوچتے ہیں اور حال کو بھول جاتے ہیں، نہ حال میں رہتے ہیں اور نہ مستقبل میں۔ وہ ایسے جیتے ہیں جیسے وہ کبھی نہیں مریں گے اور ایسے مرتے ہیں جیسے کبھی جیے ہی نہیں۔
جبران خلیل
ہر تنہا انسان کو چاہئیے کہ وہ اپنے ذہن میں ایک خوابیدہ دنیا بنا کر اُس میں کچھ لمحات کے لیے خوش رہے کیونکہ یہ حقیقی دنیا تنہائی پسندوں کے لیے ناقابلِ برداشت ہے
آپ سے ملنے والا ہر شخص آپ سے آپ کے پیشے کے بارے میں پوچھتا ہے، آپ شادی شدہ ہیں، یا آپ کے پاس گھر ہے، گویا زندگی ایک گروسری کی خریداری کی فہرست ہے، کوئی کبھی نہیں پوچھتا، کیا آپ خوش ہیں؟
جہاں آپ کو اپنی روح کا سکون ملے، ٹھہریں، وہی آپ کا گھر ہے۔
جب وہ آپ کو دھوکہ دیتے ہیں تو گویا وہ آپ کے بازو کاٹ دیتے ہیں، آپ انہیں معاف تو کر سکتے ہیں لیکن پھر کبھی آپ انہیں گلے نہیں لگا سکتے.
➖
"میں نے زندگی کے بارے میں جو کچھ بھی سیکھا ہے اس کا خلاصہ دو الفاظ میں کر سکتا ہوں: کہ یہ چلتی رہتی ہے۔"
وہ پاگل نہیں تھا۔
وہ ایک انسان تھا جو شدید مصیبت میں مبتلا تھا
ہمارے سب سے عظیم تجربات، ہمارے خاموش ترین
لمحات ہیں۔
"تم سوچو! اگر واقعی کوئی ایسا آدمی ہم سے بچھڑ جائے، جس کے ساتھ زندگی گذارنے کو جی چاہتا تھا، تو اس کے فراق کی دیوانگی ہمیں کیا کچھ کرنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔"
میں اب بھی مانتا ہوں کہ انسان ایک بار نہیں مرتے، حصوں میں مرتے ہیں۔
جب بھی کوئی دوست جاتا ہے ایک حصہ مر جاتا ہے جب بھی ہم عاشق کو چھوڑ دیتے ہیں، ایک حصہ مر جاتا ہے جب بھی ہمارا کوئی خواب مارا جاتا ہے، ہمارا ایک حصہ مر جاتا ہے۔
سب سے بڑی موت تمام اعضاء کو مردہ پا کر آتی ہے اور انہیں اٹھا کر چلی جاتی ہے۔
مجھے ڈر ہے کہ ہم اپنی زندگی چیزوں کا تصور کرتے ہوئے اس امید پر گزاریں گے ؛
کہ وہ ہو جائیں گی، اور وہ نہیں ہوں گی۔۔۔
کوشش کرو کہ کسی انسانی جان کو تم سے آرام پہنچے ۔ یا جو دست شکستہ ہے اس کو تمہارے ذریعہ روٹی ملے ۔ قیامت کے بازار میں کسی سودے کی اتنی قیمت اور چلن نہ ہو گا جتنا دل کا خیال رکھنے اور دل خوش کرنے کا.
ایک پڑھا لکھا احمق ایک جاہل احمق سے زیادہ بے وقوف ہے۔
مجھ جیسوں کا یہاں، وہاں کوئی دوست نہیں ہے ہماری کوئی محبوبہ نہیں ہوتی، ہم صرف لوگوں سے ملتے رہتے ہیں جیسے کچی لپائی دیوار سے جھڑ جاتی ہے ایسے ہم لوگوں کے دلوں سے اتر جاتے ہیں !
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain