اگر آپکو یہ لگتا ہے کہ آپ سب کچھ کھوتے جا رہے ہیں یہ یاد رکھیں کہ درخت اپنے تمام پتے ہر سال کھو دیتے ہیں لیکن پھر وہ اچھے دنوں کے انتظار میں رہتے ہیں ۔۔۔ اور وہ پھر ہرے بھرے ہوجاتے ہیں ۔۔ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ ۔۔۔بس سب ٹھیک ہوجاتا ہے ۔۔💖
*رشتوں کو ایسی محبت اور احترام سے نبھایا کرو " جیسے شہد کی مکھی پھولوں سے اگر رس نکال بھی لے تب بھی پھولوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہونے دیتی دو دن کی زندگی ہےاسے دو ہی اصولوں پر گزارو* *"ملو تو پھول بن کر"* *"بکھرو تو خوشبو بن کر"..
میں نے چھوڑا ہے کچھ ایسے لوگوں کو بھی جو میری بد دعاؤں کے سزاوار تھے !! خاموش ہو جانے کا مطلب معاف کر دینا نہیں ہوتا برے کے ساتھ برا بن جانا میرے معیار کو زیب نہیں دیتا میری خاموشی میں اپنی سلامتی تلاش کر..... اور میری سوچ کے کناروں سے دور نکل جا..... مگر یاد رکھو کچھ عمل ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا حساب انسان کو لازماً چاہئے ہوتا ہے اور یقیناً ! میں دعوے سے کہتا ہوں میرے ساتھ ہوئی نا انصافیوں کا حساب !! جو میں نہ لے سکا تو میرا " ربّ " لے گا....
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی خواہشات کی کوئی انتہا نہیں ہوتی- وہ ہر انسانی خوبی اور صفت سے خود کو محروم کر لیتے ہیں- دریا کے کنارے بیٹھ کر بھی ان کو پانی نظر نہیں آتا-
جب ہم محبت کرتے ہیں تو ہم ہمیشہ اپنے سے بہتر بننے کی کوشش کرتے ہیں۔جب ہم اپنے سے بہتر بننے کی کوشش کرتے ہیں تو، ہمارے آس پاس کی ہر چیز بھی بہتر ہوجاتی ہے۔🖤
جب ایک مرد پیسے کماتا ہے تو عموماً وہ خواب دیکھتا ہے اپنے گھر کی عورتوں کو بہتر سے بہتر سہولت دے سکے جبکہ ایک عورت پیسے کماتی ہے تو وہ اکثر یہی رائے بناتی ہے کہ اسے اب کسی مرد کی ضرورت نہیں..
دل کے دروازے ہر کسی کے لئے ہروقت کھلے نہیں رہتے، کبھی کبھی اور کسی کسی کے لئے کھلتے ہیں۔دل اپنے دلبر کے علاوہ کسی دوسرے کواپنے اندر رہنے نہیں دیتا۔دل جب دلبر کو پالیتا ہے، دراوزے بند کر لیتا ہے پھر کبھی نہیں کھولتا۔