السلام علیکم دوستو! کچھ دوست ترکی کے ڈراموں پر بہت سے اعتراضات کرتے ہیں. کسی کو یہ اعتراض ھوتا ھے کہ خود ترکی میں لبرل معاشرہ ھے لیکن ڈرامے میں وہ ملبوسات میں لپٹی عورتیں دکھاتے ہیں. کچھ کو عثمان پسند نہیں تو کسی کو ارتغل. اب باربروسہ جب سے شروع ھوا ھے تو اس کی سٹوری'ڈایلاگز ڈایریکشن 'منظر کشی اور حتی کہ انتہائی جانفشانی اور محنت سے کام کرنے والے اداکاروں پر بھی بہت تنقید کی جاتی ھے.نظام عالم میں الپ ارسلان کی زندگی اور ان کی اسلام کے لئے خدمات اور قربانیوں ہی کو دیکھ لیں پھر بھی کچھ لوگ نہ جانے اعتراضات کی کون کون سی کوڑیاں کہاں کہاں سے نکال لاتے ہیں. دوستو آئیے آج اس موضوع پر بات کر لیتے ہیں. دیریلس ارتغل غازی سے لیکر ڈرامہ داستان تک کروڑوں روپیہ خرچ کر کے ھزاروں لوگوں کی محنت سے یہ ڈرامے بے مقصد تو نہیں بنائےگیے. یقینا" نہیں.