خدا نصیب کرے ان کو خوشیاں
جو ہم کو اداس رکهتے ہیں
منزلوں سے گمراہ بھی کر دیتے ہیں لوگ
ہر کسی سے راستہ پوچھا نہیں کرتے
کچھ رشتے کرائے کے مکان کی طرح ہوتے ہیں
انہیں آپ جتنا مرضی سجا لو کبھی اپنے نہیں ہوتے
زندگی کی کتاب میں ھر صفحہ پر سبق ہے پر ہم سیکھتے نہیں
یوں تو پتھر کی بھی تقدیر بدل جاتی ہے
اگر تراشنے والا دل سے تراشے
یہ ضروری تو نہیں جو اچھا لگے وہ مل بھی جائے
کچھ لوگ تو اچھے لگتے ہیں صدا دل میں رہنے کے لیے
بے حِساب حسرتیں نہ پالیئے ♠️
جو مِلا ھے اُسے سنبھالیئے.🔥
بے سبب بولتے رہنے کی جو عادت ہوگی🖤
ہر کسی شخص کو پھر تم سے شکایت ہوگی🙂
کچھ انسان بھی بڑے عجیب ہوتے ہیں زندوں کو رلاتے ہیں
مرے ہوۓ کے لیے روتے ہیں
ساری زندگی مرنے کی دعا کرتے رہے
جب جینا چاہا ۔۔۔۔۔۔د عا قبول ہو گئ
نیند والے سمجھ نہ پائیں گے
رات بھر جاگنے والوں کا دکھ
ہمیں ہر وقت یہ احساس دامن گیر رہتا ہے
پڑے ہیں ڈھیر سارے کام ابھی مہلت زرا سی ہے
مر جائیں تو بڑھ جاتی ہے انسان کی قیمت
زندہ رہے تو جینے کی سزا دیتی ہے دنیا
ایمانداری ایک مہنگا شوق ہے
جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں
بے زبانوں سے ہمدردی کرنا نہ بھولو
یہ بغیر لفظوں کے دعائیں دیتے ہیں
عروج میں اگر نظریں نیچی اور لہجہ نرم ہو تو زوال میں تکلیف کم ہوتی ہے
مخلص لوگوں میں بناوٹ نہیں ہوتی
اس لیے بعض اوقات تلخ محسوس ہوتے ہیں
لوگوں کے دل آپ صاف نہیں کر سکتے
مگر اپنا دل صاف رکھنا آپ کے اختیار میں ہے
انسانوں کو بھی اتنی جلدی معاف کر دیا کرو
جتنی جلدی خدا سے معافی کی امید لگاتے ہو
خواہشوں کے سمندر میں ڈوبنا جتنا آسان ہوتا ہے
اس سمندر سے نکلنا اتنا ہی مشکل
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain