مر جائیں تو بڑھ جاتی ہے انسان کی قیمت
زندہ رہے تو جینے کی سزا دیتی ہے دنیا
ایمانداری ایک مہنگا شوق ہے
جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں
بے زبانوں سے ہمدردی کرنا نہ بھولو
یہ بغیر لفظوں کے دعائیں دیتے ہیں
عروج میں اگر نظریں نیچی اور لہجہ نرم ہو تو زوال میں تکلیف کم ہوتی ہے
مخلص لوگوں میں بناوٹ نہیں ہوتی
اس لیے بعض اوقات تلخ محسوس ہوتے ہیں
لوگوں کے دل آپ صاف نہیں کر سکتے
مگر اپنا دل صاف رکھنا آپ کے اختیار میں ہے
انسانوں کو بھی اتنی جلدی معاف کر دیا کرو
جتنی جلدی خدا سے معافی کی امید لگاتے ہو
خواہشوں کے سمندر میں ڈوبنا جتنا آسان ہوتا ہے
اس سمندر سے نکلنا اتنا ہی مشکل
سیاہ رات میں جلتے ہیں جگنوؤں کى طرح ،
دلوں کے زخم بھی محسن کمال ہوتے ہیں ،
*~ ~*
فنا کے بعد اس دنیا میں کچھ باقی نہیں رہتا
فقط ایک نام اچھا یا برا مشہور رہتا ہے
خواہشات کا وزن جتنا کم ہو گا
انسان اتنی ہی خوشحال زندگی گزارے گا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain