جذبات پھر وہ نہیں رہتے جو آغاز میں ہوتے ہیں
قدر کھو دیتے ہیں لوگ چیز کے مل جانے کے بعد
صرف علم کافی نہیں عمل بھی ضروری ہے
صرف خواہش کافی نہیں کوشش بھی ضروری ہے
فائدہ بہت گری ہوئی چیز ہے
لوگ اٹھاتے ہی رهتے ہیں
کسی رشتے کو کتنی ہی محبت سے باندھا گیا ہو
اگر عزت اور لحاظ چلا جائے تو محبت بھی چلی جاتی ہے
سخت ہاتھوں سے بھی چھوٹ جاتی ہیں انگلياں
رشتے طاقت سے نہیں محبت سے تھامے جاتے ہیں
عاجزی و انکساری کسی امیر کو غریب نہیں بناتی
اور نہ ہی غرور و تکبر اپنا کر کوئی غریب امیر بن سکتا ہے