*اے میرے ربّ !*
جو میں تھی اُس پر مُجھے معافی عطاء فرما
جو میں ہوں اُسے درست فرما اور جو میں بننے والی ہوں
اُس کے لیے ہدایت عطاء فرما میری ماضی کی لغزشوں کو بخش دے
میرے حال کی کمزوریوں کو سنوار دے
اور میرے مستقبل کو اپنے نور سے راستہ دکھا
مُجھے ایسا بنا دے جیسا توں چاہتا ہے نہ کہ جیسا میں چاہتی ہوں
*"آمین یاربّ العالمین"*
*✨🌹اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد*🌹🍀
*کبھی وہ چاہتی تھی سب اسے دیکھیں، اب چاہتی ہے کہ رب اس سے راضی ہو جائے..*
*دنیا کی آنکھوں سے نکل کر رب کے نور میں آ جانا سب سے حسین انقلاب ہے..!!*
🥹🫀
Lîyã ✨
`سنو اے شہزادی حیا..!!`
*تم وہ نہیں جو کسی کے دل کی کھیل بن جائے.،، تم وہ ہو جسے اللہ نے عزت کی چادر دی ہے..!!*
*نظروں کو جھکا کر چلنا تمہیں چھوٹا نہیں بناتا، بلکہ فرشتے تم پر رشک کرتے ہیں..*
*یاد رکھو.!!*
*تم اپنے رب کے لیے قیمتی ہو، نہ کہ کسی نامحرم کے لیے..!!*
🩶🔐
*اسلام میں عورت کو ہاؤس وائف نہیں کہا گیا۔*
اسلام میں عورت کو *"رَبَّةُ البَیت"* کہا گیا ہے..!!
جس کا مطلب ہے
*"گھر کی ملکہ"*
🎀✨
اس دنیا میں سب سے بڑا خسارہ رب کو کھو دینے کا ہے اپنے اندر رب کے قرب کی جستجو پیدا کریں... مت بھولیں ہدایت انہیں ملتی ہے جن کے دل میں تڑپ ہوتی ہے...!
انسانوں کا کھو جانا خسارے میں شامل نہیں ہوتا، جنت کا کھو جانا اولین خسارہ ہے...!!🥀
اس دنیا میں سب سے بڑا خسارہ رب کو کھو دینے کا ہے اپنے اندر رب کے قرب کی جستجو پیدا کریں... مت بھولیں ہدایت انہیں ملتی ہے جن کے دل میں تڑپ ہوتی ہے...!
انسانوں کا کھو جانا خسارے میں شامل نہیں ہوتا، جنت کا کھو جانا اولین خسارہ ہے...!!🥀
*وَ الَّذِیْنَ جَاہَدُوْا فِیْنَا لَنَہْدِیَنَّہُمْ سُبُلَنَا*
*🌻🌻’’وہ لوگ جو ہماری طرف آنے کے لئے جدوجہد کرتے ہیں ہم انہیں اپنے راستے ضرور دکھاتے ہیں۔‘‘🌻🌻*
🌷🌷العنکبوت 69🌷🌷
💞❣️💕
*زندگی میں بہت کچھ بدلتا ہے، بہت کچھ ہوتا ہے جو ہماری مرضی کا نہیں ہوتا، بہت کچھ چھوڑنا پڑتا ہے،*
🔅 *بہت کچھ جھیلنا بھی پڑتا ہے، مشکلیں آتی ہیں، آئیں گی اور آتی رہیں گی،*
👈ان سے لڑنے کے لیئے کوئی آپکے ساتھ کھڑا نہیں ہو گا،
🏵️ *سو کسی سے امید مت لگانا.... کہ وہ آپکو حوصلہ دے گا یا آپکے برے وقت میں مشکل وقت میں آپکا ساتھ دے گا،*
👈یہ کام آپکو خود ہی کرنا پڑے گا.
*وقت کیسا بھی آئے، کوئی آپکے ساتھ ہو نہ ہو*
لیکن *" آپ اپنے پاس موجود رہنا "*
👈💖 *کیونکہ آخر میں آپکو " اپنی ہی ضرورت پڑے گی...!!*
💕 *نہ جانے کتنے لوگوں کی اصلیت جاننے کے بعد* بھی ہم ان سے ہنس کر ملتے ہیں، شاید اس لیے کہ
*ہمیں اپنے اندر کی سکون کو بچانا ہوتا ہے*۔
👈 *زندگی نے سکھا دیا ہے* کہ ہر سچ ہر جگہ نہیں بولا جاتا،
*اور ہر تعلق دل سے نہیں نبھایا جاتا*۔
👈 کچھ رشتے صرف چہروں کی مسکراہٹوں تک محدود رہ جاتے ہیں، جہاں دل کے بجائے رسمیں بولتی ہیں۔
👈 *ہم جانتے ہیں کہ کون کیا ہے*
، مگر خاموشی اور مسکراہٹ میں ہی عزت باقی رہتی ہے۔🌺🌿
*♡ جب دل اللہ کے ذکر میں لگ جائے، تو اللہ کی رحمت اور سکینت دل پر اترتی ہے*
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو قوم بھی اللہ عزوجل کو یاد کرنے کے لیے بیٹھتی ہے ، ان کو فرشتے گھیر لیتے ہیں ، رحمت ڈھانپ لیتی ہے اور ان پر اطمینان قلب نازل ہوتا ہے اور اللہ ان کا ذکر ان میں کرتا ہے جو اس کے پاس ہوتے ہیں (صحیح مسلم ٦٨٥٥)
جب یقین کی ڈور اللّٰہ پر چھوڑ دی جاتی ہے
تو پھر اللّٰہ اپنے بندوں کو رسوا نہیں کرتا!!❤️🍁🌸
اے قرآن!
تیرا فہم میرے دل کا سکون ہے۔
تجھے تھام لینا میری امیدوں کا سہارا ہے۔
تیری تلاوت میرے دردوں کا مداوا اور میرے دل کے زخموں کی دوا ہے۔
تیری صحبت میرے اضطراب کا حل اور بے چینی کے لمحات میں راحت کا ذریعہ ہے۔
دنیا کی آفتوں، پریشانیوں اور فتنوں کے ہجوم میں میرے لیے تو ایسی روشن پناہ گاہ ہے، جسے پا کر دل مطمئن ہو جاتا ہے کہ میں کبھی محروم نہیں ہوں گی، کبھی تنہا نہیں رہوں گی، کبھی راہ بھٹکنے کا خوف نہ رہے گا۔
تو میرا ہمدرد، میرا ساتھی، میرا سچا دوست ہے۔ جس کے ساتھ زندگی میں ہر حال میں عزت، روشنی اور راستہ ملتا ہے۔
*اے الله!*
ہمارے انتظار کو مختصر کر دے۔ ہماری دعائیں، جو تیری قبولیت کی منتظر ہیں ان پر اپنا "کُن" فرما دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️
*"یہ دنیا ایک آئینہ ہے، اس میں حسن ہے، کشش ہے، مگر یہ سب عکس ہے اصل محبوب تو اس عکس کے پیچھے ہے.."*
🔐✨
ہر وہ حرام تعلق جس کی ابتداء اللّہ کو راضی نہ کرئے
اس کا انجام تمہیں بھی کبھی راضی اور خوش نہیں کرئے گا..!!!
_اے دل تو ذرا ان ﷺکے تصور میں دھڑک جا🌾❤️🩹✨_
*قرآن بار بار کہتا ہے*
📖
نااُمید نہ ہو کمزور نہ پڑو،غمگین نہ ہو،بیشک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے.
🖇️🌷
~ 🩵🎶~
خبردار:
جب آپ کسی کے بارے میں برا سوچتے ہیں تو آپ کے آس پاس کی ہر چیز آپ کے شک کی تصدیق کرتی نظر آئے گی، چاہے وہ بے قصور ہی کیوں نہ ہو۔
انسانی دماغ ثبوت گھڑنے میں ماہر ہوتا ہے جب اسے کسی خاص خیال سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔۔
اور گانے ان کو رُلا دیتے ہیں
لیکن قرآن کی آیات انہیں جھنجھوڑتی نہیں...🍁
*﴿یٰـحَسْـرَةً عَلَـىٰ الْعِبَـادِ﴾*
(افسوس ہے بندوں کے حال پہ)💔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain