🌼🌼🌼 📝📝📝 اللہ کے سامنے گڑگڑاتے ہوئے ایک مرحلہ ایسا آتا ہے جب مناجات کی لذت اس حاجت سے زیادہ محبوب ہو جاتی ہے جس کیلیے انسان گڑگڑا رہا ہوتا ہے! (شيخ الإسلام ابن تيمية رحمه الله) #Muslim_sisters
📝📝📝 ⭕⭕⭕ گمان کیجئے! ساری دنیا آپ کے ہاتھوں میں ہو، اِسی طرح کی ایک اور دنیا بھی آپ کو ساتھ ملا دی جائے، اور مشرق ومغرب آپ کے ماتحت ہوں، اچانک آپ کو موت آجائے؛ تو آپ کے ہاتھوں میں کیا باقی رہ جائے گا؟" امام ابن السماك رحمه الله (سير أعلام النبلاء : 330/8) #Muslim_sisters
🍁 *گھروں کو قبرستان نہ بناؤ!* 🔹 *حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اپنے گھروں میں بھی نماز (نفل) پڑھا کرو ۔ انھیں قبرستان نہ بنا لو ۔‘‘* 🔹 📗«سنــن نسائی-1599» *🌷 Islamic Msg Service 🌷*
🌱 *والدین سے اچھا سلوک !* 🔹 *اور آپ کے رب نے فیصلہ کردیا ہے کہ تم اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرو اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اگر آپ کے پاس ان دونوں میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان دونوں کو اُف تک نہ کہو اور نہ ہی ان کو جھڑکو اور ان سے عزت والی بات کرو۔*🔹 📗«سورۃ بنی اسرائیل-23» *🌷Islamic Msg Service 🌷*
یا رب! *مجھے صحت چاہیے آپ کی راہ پہ کام کرنے کے لیے ،* *مجھے مال چاہیے آپ کی راہوں پہ خرچ کرنے کے لیے ،* مجھے شعور، عقل اور قوت چاہیے تا کہ آپ کی راہ پہ دوڑ سکوں ، *نیک ساتھی چاہیئیں جس کے سنگ آپ کے راستے پہ محنت کر سکوں ،* *مجھے ہر نعمت آپ کے لیے چاہیے میرے اللّٰه ،* میرا مرنا جینا میں سب آپ کے نام کرنا چاہتی ہوں ، *آپ میری کمزوریوں کو دور کر دیں اور مجھے اپنی رحمتوں سے نواز دیں۔🥹* *آمین ثم آمین یا ربّ العالمین*
اے اللہ خوبصورت بنا ہمارا ظاہر بھی اور باطن بھی، افعال بھی اور اقوال بھی، کردار بھی اور اخلاق بھی، عبادت بھی اور اطاعت بھی، قسمت بھی اور محنت بھی، سعی بھی اور حاصل بھی، محبت بھی اور ترک محبت بھی، زندگی بھی اور موت بھی، دنیا بھی اور آخرت بھی۔۔۔۔!! آمین ثم آمین یا رب
*ﺍﻟﺴَّﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛﺎﺗُﻪ.* *انسان میں اچھا کردار، اخلاق اور عمل اس کو بلندیوں پر پہنچا دیتا ہے لیکن اگر انسان کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بهی ریاکاری یا تکبر آجائے تو اس کے اور جنت کے درمیان ایک حجاب بن جاتا ہے۔* *اللّٰہ تعالٰی ہمارے کردار میں، اخلاق میں، عمل میں خلوص کے ساته پختگی عطا فرمائے جو دوسروں کے لئے راحت کا باعث ہو اور ہمیں تکبر سے، ریا کاری سے، بدگمانی سے محفوظ رکهے، ہمیں ہماری آل اولاد کو عافیت, ایمان, عزت و برکتوں سے بھرپور زندگی عطا فرمائےاور ہمارا انجامِ کار اپنی جنت میں بنائے-* *آمین یارب العالمین* *خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں*
کیا آپ اپنے بےھودہ سٹیٹس کے ذریعے لوگوں میں برائی پھیلا رھے ھیں؟ گانے،فلمیں،فحش گوئی؟ تو اللہ کا فرمان سن لیں👇✨️🥀 إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۚ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ (24:19)🥀 جو لوگ مسلمانوں میں بےحیائی پھیلانے کے آرزومند رہتے ہیں ان کے لئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہیں، اللہ سب کچھ جانتا ہے اور تم کچھ بھی نہیں جانتے (24:19)🌸✨️🥀 #__القرآن✨️
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain