سُنو اے چاند سےلوگو
وہ جو تُمہارا ربّ ہے ناں،اسے تُم اور تُمہارا دل بے حد عزیز ہے ،وہ تُمہیں فقط تُمہاری خواہش نہیں ،بلکہ وہ تُمہیں چاہتوں کا پورا جہان دینا چاہتا ہے،اپنے ربّ کی رحمت سے مایوس مت ہونا،یہ لوگوں کا بِچھڑ جانا،یہ مُحبت کرنے والوں کا بدل جانا،یہ بظاہر تُمہیں بہت درد ناک لگتا ہوگا نا،مگر وہ ربّ اپنےمن پسند لوگوں کو محروم نہیں رکھتا،وہ تو فقط تُمہیں اس درد سے گزار کر ،تُمہیں تُم سے ملانا چاہتا ہے،وہ نا واقف تو نہیں ہے ناں تُم سے ،تُمہارے حالات سے،پھر تُمہارا مایوس ہونا تو بنتا ہی نہیں،دیکھنا جب وہ معجزے کرے گا،تب تُم حیران ہو جاٶ گے،اور خوشی کے باعث تُمہارے لبوں سے مسکراہٹ الگ نہیں ہوگی،اور اُس دن تُم خود کہو گےکہ بے شک میرے ربّ کی مُحبت بہت وسیع ہے،اور جان جاٶگے کہ جب وہ کُن کہتا ہے تو چیزیں کیسے فقط ہو جاتی ہیں،خیال سے باہر،گم
🪷 *بسم الله الرحمن الرحيم* 🪷
🇵🇰 *آج کا کیلینڈر*
🔖 *19 شوال 1444ھ* 💎
🔖 *10 مئی 2023ء* 💎
🔖 *27 بیساکھ 2080ب* 💎
🌄 *بروز بدھ Wednesday*
🌺 *جنت کے باغوں میں باغ!*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”میرے حجرہ اور میرے منبر کے درمیان کی زمین جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے اور میرا یہ منبر میرے حوض پر ہو گا۔“*🔹
📗«صحیح بخاری-7335»
*🌷Islamic Msg Service 🌷*
*وہ تمہیں فقط تمہاری خواہش نہیں بلکہ وہ تمہیں چاہتوں کا پورا جہاں دینا چاہتا ہے♥️🫀سنو اے چاند سے پیارے لوگو..!!💗 اپنے رب کی رحمت سے مایوس مت ہونا🫧✨😍*
قــــــرآن کا سفر آپ کی عبادت کو ہر دن بہتر کرتا ہے۔
آپ کے اخلاق کو بہتر کرتا ہے۔
آپ کو رب العالمیـــــن کی محبت اور قربت عطا کرتا ہے۔
آپ کے سوالوں کے جواب دیتا ہے۔
آپ کے ہر غم پر تسلی دیتا ہے۔
آپ کو رشتے نبھانا سکھاتا ہے۔
آپ کو مشکل میں بہادر رہنا سکھاتا ہے۔
قــــــرآن سے جڑ جائیـــں۔
*🤲🏻نماز عصر*
اللّٰہ نے نعمتیں انسان کے لیے بنائی ہیں۔ مگر انسان کو نعمتوں کے لیے نہیں بلکہ اپنے لیے بنایا ہے۔
لہذا انساں کو نعمتوں کا ہو کر نہیں رب کا ہو کر جینا ہے۔
نعمتیں ضروریات زندگی کو پورا کرتی ہیں۔ تو ضروریات تک ہی رہنا ہے۔ انہیں محبت اور جینے کی وجہ نہیں بنانا،
کیونکہ جب نعمتیں ہی جینے کی وجہ و حرص بن جائیں تو انسان نفس و شیطان کے شکنجے میں پھنس جاتا ہے۔
🪷🌿 امام ابن الجوزي رحمه الله فرماتے ہیں :
« جب تم رات کے اندھیرے میں اپنے اللہ کے سامنے بیٹھو تو بچوں والی عادات اپناؤ ؛ جیسے بچہ اپنے باپ سے کچھ طلب کرے اور باپ نہ دے تو وہ رو رو کر طلب کرتا ہے ».🪷🌿
📕 [ المدهش : ٢١٩/١ ]
🥀صالحین سے محبت کرنے والا ان کی برکت میں شامل کرلیا جاتا ہے....🍁
[ بعض دفعہ بھول جانا نعمتِ الٰہی ہے ]
ابن القيم رحمه الله فرماتے ہیں:
*« ابنِ آدم پر عجیب ترین نعمتوں میں سے ایک بھول جانے کی نعمت بھی ہے۔ کیونکہ اگر بھولنے کا عمل نا ہوتا تو انسان کسی (تکلیف، غم) کو نا بھول پاتا، نا ہی اسکی حسرت کبھی ختم ہوتی، نا کسی مصیبت پر اسے صبر آتا، نا اسکا غم مرتا، اور نا اسکی نفرت اور نہ اسکا غصہ کبھی ختم ہوتا، نا ہی وہ دنیا کی کسی بھی چیز سے لطف اندوز ہو پاتا کہ ہر وقت آفات کی یاد میں کھویا رہتا ».*
🌸🥀🍁🍃
*اے کن فیکون پہ قادر الله*
جتنے بھی دل
جتنے بھی صبر
جتنی بھی آنکھیں
جتنے بھی آنسو
جتنی بھی التجائیں
جتنی بھی امیدیں
جتنے بھی یقین
*تیرے کن کے منتظر ہیں میرے الله سب کے حق میں بہترین فیصلے فرما دے سب کے دلوں کو مطمئن کردے نظر رحمت فرما دے سب پر🤲🏻*
آمین ثم آمین🤲🏻🖇️💜
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain