السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! عورت کے لیے محض زیب وزینت کے لیے بھنویں بنانا جائز نہیں اور یہ حکم سب عورتوں کے لے ہے ، جو عورت شرعی پردہ کرے، اس کے لیے بھی یہی حکم ہے ،اور جو نہ کرے اس کے لئے بھی یہی حکم ہے۔ خاوند اجازت دے یا نہ دے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بہرحال عورت کے لیے بھنویں بنانا جائز نہیں۔ عورت پر خاوند کے لیے چہرے کا بناؤ سنگھار شرعی حدود میں رہتے ہوئے ضروری ہے ، زیب وزینت میں خلاف شرع کام کی اجازت نہیں۔ حدیث شریف میں ہے کہ ایسی عورت پر الله تعالیٰ لعنت بھیجتے ہیں ۔ ’’ يلعن المتنمصات والمتفلجات والموتشمات اللاتي يغيرن خلق الله عز وجل . ‘‘ (سنن نسائی5108) لعنت کی گئی ، دانتوں کو رگڑنے والیوں پر اور گوندنے والیوں پر جو اللہ کی خلق کو بدل دیتی ہیں۔ ہاں البتہ چہرے پر اگر زائد بال اُگ آئ
اللہ کی قسم! اگر لوگ میرے پوشیدہ گناہوں کو جان لیں، تو کوئی ملنے والا مجھے سلام تک کرنے کا روادار نہ ہو۔ سب مجھ سے کنی کترائیں، میری صحبت سے بیزار ہو جائیں، اور میں اپنی مزعومہ عزت و تکریم سمیت دھڑام ہو جاؤں۔ لیکن مولا! یہ تو ہے جس نے میرے گناہوں اور عیبوں کو چھپا رکھا ہے، اور میری کوتاہیوں اور سرکشی کو اپنے حلم کی چادر اوڑھا رکھی ہے۔ پس تیرے ہی لیے تمام محامد و تعریفات ہیں، زبانی بھی، عملی بھی اور وہ بھی جو وہم و خیال میں وارد ہوتی ہیں۔ (نونية الإمام القحطاني رحمه الله کے چند اشعار) #Muslim_sisters
ہر چیز پر صبر نہیں آتا.. اور ہر نقصان صبر کرنے والا نہیں ہوتا.. مگر وہ جو شہ رگ سے بھی قریب ہے وہ جانتا ہے، اُس تکلیف کو جس سے تم اکیلی لڑ رہی ہو.. وہ جانتا ہے تمہارے لیے یہ سب مشکل ہے..!! وہ تمہارے ہر آنسو اور صبر کو دیکھتا ہے.. *یاد رکھو وہ صبر کرنے والوں سے محبت کرتا ہے..* *پس صبر کرو..* *صبر جمیل..!!* *صبر کبھی رائیگاں نہیں جاتا..!!* ایک دن اللّٰه تمہاری ساری تکلیفوں کو تمھاری روح سے ایسے الگ کردے گا کے تم راضی ہوجاؤ گی.. ان شاءاللہ تعالٰی
🕋 Fajar 𝑺𝒂𝒍𝒂𝒉 𝑹𝒆𝒎𝒊𝒏𝒅𝒆𝒓 نمازِ فجر کی اہمیت نمازِ فجر کی اہمیت و برکت کا اگر لوگوں کو علم ہو جائے تو وہ ساری رات جاگ کر فجر کا انتظار کریں اور ہم میں سے اکثریت اس قدر بد بخت ہیں کہ ساری رات جاگ کر موبائل ٹی وی پہ وقت برباد کر دیتے ہیں فجر سے ذرا سا پہلے لمبی تان کر سو جاتے ہیں یہ سوچتے ہوئے کے ابھی تو زندگی پڑی ہے کل سے نماز پڑھ لیں گے واللہ نماز سے بچنا دراصل بد بختی ہے* چلیں آج ہی سے سچی توبہ کریں اور اپنی نمازوں کی حفاظت کریں اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ ہم سب کو پانچ وقت کی نمازیں پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔۔۔۔۔۔🤲 🕌 اپنے مقامی وقت کے مطابق نماز فجر ادا کر لیں 🌹 نماز کے بعد کے اذکار اور درود پاک پڑھنا نہ بھولیں۔۔۔۔
بشک وہ ذات کسی کی عبادت کے محتاج نہیں مگر تم ہر وقت محتاج ہو !!🥹 اس کی عطا کے اس کی رحمت کے اس کے فضل کے اس کے کرم و جلال کے اس کی بخشش کے اور سب سے بڑھ کر اس کی محبت کے مختصراً اِن سب کا حصول محبت کے ساتھ اس کی عبادت کرنے سے ہے🥺🫀
🌼🌼🌼 🍀🍀🍀 *وإذا أردت أن تعرف نصيبك من الشرف .. ف إسال نفسك يوما : ماذا صنعت لأصبح أفضل من الأمس.* اور اگر آپ اپنے حصے کی خوبی جاننا چاہتے ہیں تو آج کے دن اپنے آپ سے پوچھیں: *میں نے کل سے بہتر بننے کے لیے آج کیا کیا؟* #Muslim_sisters
ایمان کو ری چارج کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر دل میں ایمان ہو اور کبھی حالات و واقعات کے اثر سے ماند پڑ جائے تو اس کی تازگی اتنی مشکل نہیں ہے کبھی سجدے سے ، کبھی قرآن سے ، کبھی ذکر، کبھی ایمانی صحبت سے تو کبھی نفع مند علم سے یہ ایمان پھر سے ری چارج ہو جاتا ہے ایمان کم ہو تو اسے ویسے ہی مت رہنے دیں جلد رجوع الی اللّٰه سے پہلی حالت پہ لوٹ آئیں ورنہ چھوڑ دیں گے تو بہت پیچھے چلے جائیں گے
🌼🌼🌼 🍀🍀🍀 *وإذا أردت أن تعرف نصيبك من الشرف .. ف إسال نفسك يوما : ماذا صنعت لأصبح أفضل من الأمس.* اور اگر آپ اپنے حصے کی خوبی جاننا چاہتے ہیں تو آج کے دن اپنے آپ سے پوچھیں: *میں نے کل سے بہتر بننے کے لیے آج کیا کیا؟* #Muslim_sisters
*نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم* *پریشانی کے وقت یہ دعا کرتے تھے* *«لا إله إلا الله العليم الحليم لا إله إلا الله رب العرش العظيم لا إله إلا الله رب السموات ورب الأرض رب العرش الكريم»* *”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو بہت جاننے والا بڑا بردبار ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو عرش عظیم کا رب ہے، اللہ کے سوا کوئی رب نہیں جو آسمانوں کا رب ہے، زمین کا رب ہے اور عرش کریم کا رب ہے۔“* (Sahih Bukhari: Hadith No. 7426)
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain