Damadam.pk
mayamalik66's posts | Damadam

mayamalik66's posts:

mayamalik66
 

*نیکی یہی نہیں کہ تم مشرق یا مغرب کو (قبلہ سمجھ کر ان) کی طرف منہ کرلو بلکہ نیکی یہ ہے کہ لوگ اللہ پر اور روز آخرت پر اور فرشتوں پر اور (اللہ کی) کتاب پر اور پیغمبروں پر ایمان لائیں۔ اور مال باوجود عزیز رکھنے کے رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور مسافروں اور مانگنے والوں کو دیں اور گردنوں (کے چھڑانے) میں (خرچ کریں) اور نماز پڑھیں اور زکوٰة دیں۔ اور جب عہد کرلیں تو اس کو پورا کریں۔ اور سختی اور تکلیف میں اور (معرکہ) کارزار کے وقت ثابت قدم رہیں۔ یہی لوگ ہیں جو (ایمان میں) سچے ہیں اور یہی ہیں جو (اللہ سے) ڈرنے والے ہیں*

mayamalik66
 

صحیح بخاری
کتاب: مشروبات کا بیان
باب: اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ شراب، جوا، بت اور پانسے پھینکنا گندی باتیں شیطانی کام ہیں ان سے پرہیز کرو تاکہ تم فلاح پاؤ
حدیث نمبر: 5577
ترجمہ:
ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام دستوائی نے بیان کیا، کہا ہم سے قتادہ نے بیان کیا اور ان سے انس ؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے ایک حدیث سنی جو تم سے اب میرے سوا کوئی اور نہیں بیان کرے گا (کیونکہ اب میرے سوا کوئی صحابی زندہ موجود نہیں رہا ہے) ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ جہالت غالب ہوجائے گی اور علم کم ہوجائے گا، زناکاری بڑھ جائے گی، شراب کثرت سے پی جانے لگے گی، عورتیں بہت ہوجائیں گی، یہاں تک کہ پچاس پچاس عورتوں کی نگرانی کرنے والا صرف ایک ہی مرد رہ جائے گا۔

🌼🌼🌼
🍀🍀🍀
*وإذا أردت أن تعرف نصيبك من الشرف .. ف إسال نفسك يوما : ماذا صنعت لأصبح أفضل من الأمس.*
اور اگر آپ اپنے حصے کی خوبی جاننا چاہتے ہیں تو آج کے دن اپنے آپ سے پوچھیں: 
*میں نے کل سے بہتر بننے کے لیے آج کیا کیا؟*
#Muslim_sisters
m  : 🌼🌼🌼 🍀🍀🍀 *وإذا أردت أن تعرف نصيبك من الشرف .. ف إسال نفسك يوما : ماذا صنعت - 
mayamalik66
 

اس کے خزانوں میں کہیں کوئی کمی نہیں
آپ مانگ کر تو دیکھو
perform namz e zuher

*"کفر کو اس کی فکر نہیں کہ آپ مسجدوں میں بیٹھ* *کر اللہ اللہ کریں، نمازیں* *پڑھیں یا لمبے لمبے اذکار کریں، منبروں پر فضائل سنائیں یا درس قرآن و* *حدیث میں مشغول ہو* *جائیں، رنگ رنگ کی پگڑیاں پہنیں، یا ماتموں، میلادوں* *کے جلوس نکالیں، جمعراتیں، شبراتیں منائیں یا محافل حمد نعت کریں۔* 
 *کفر چاہتا ہے آپ یہ سب شوق سے کریں مگر نظام کفر اور الحاد کے ماتحت رہ کر کریں اور اللہ کے نظام کے نفاذ کی بات نہ کریں ۔ آپ* *خانقاہیں بنائیں ،عرس منایں، تبلیغی اجتماعات کریں مگر اللہ کے نظام کی بالا دستی کی بات نہ کریں،* *کفر کو* *حکومت کا اختیار دیں اور اسلام کو محکوم رہنے دیں۔* 
 *کفر کے ایوانوں میں زلزلہ تو تب آتا ہے جب مسلمان بدر و حنین کی سنت پر عمل کرتا ہے۔ ایسا کوئی* *اسلام رسول اللہ صلی* *اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت نہیں جو وقت کے فرعون اور ابو جہل
m  : *"کفر کو اس کی فکر نہیں کہ آپ مسجدوں میں بیٹھ* *کر اللہ اللہ کریں، نمازیں* - 
mayamalik66
 

’’عورت کا خوشبو لگا کر باہر نکلنا‘‘
⇚ سیدنا ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :
’’جس عورت نے بھی خوشبو لگائی، پھر لوگوں کے پاس سے گزری کہ وہ اس کی خوشبو سونگیں تو وہ بد کارہ ہے۔‘‘ (مسند احمد :19747 وسندہ حسن)
⇚ ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ عید کے دن نکلے، جب عورتوں کے پاس سے گزرے تو کسی عورت کی خوشبو آئی آپ نے فرمایا : یہ کس کی خوشبو ہے؟ ’’اگر مجھے اس کا پتا چل جائے تو اس کے ساتھ ایسا ایسا سلوک کروں گا! عورت کی خوشبو تو صرف اس کے خاوند کے لیے ہوتی ہے۔‘‘ (مصنف ابن ابی شیبہ : 28021 ورجالہ ثقات)

mayamalik66
 

غیر مسلم اگر اہل کتاب میں سے ہو اور صاف ستھرا ہو تو ان کا کھانا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے،کیونکہ ان کے بارے نص موجود ہے۔
ارشاد باری تعالی ہے۔
﴿اليَومَ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبـٰتُ ۖ وَطَعامُ الَّذينَ أوتُوا الكِتـٰبَ حِلٌّ لَكُم وَطَعامُكُم حِلٌّ لَهُم…﴿٥﴾… سورةالمائدة
“آج کے دن تمہارے لیے پاکیزہ چیزیں اور اہل کتاب کا کھانا حلال کر دیا گیا ہے۔ تمہارے لیے ان کا کھانا حلال ہے جیسے ان کے لیے تمہارا۔
اور اگر وہ غیر مسلم اہل کتاب کے علاوہ ہو تو ان کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے سے احتیاط کرنا ہی بہتر ہے۔نیز یاد رہے کہ عصر حاضر میں اگر ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے سے ایمان ضائع ہونے کا اندیشہ ہو تو پھر کسی کے ساتھ بھی کھانا کھانا جائز نہیں ہے۔
اور اس آیت مبارکہ میں ان کے کفر اور شرک کی نجاست کو بیان کیا ہے۔

اس زندگی میں خوشی اور غم دونوں ہی ساتھ ساتھ ہیں، لیکن ہم یہ بھول جاتے ہیں اور اس دنیا میں صرف خوشی پانا چاہتے ہیں.اور  یہ اللہ کا نظام نہیں ہے.. اللہ  اس دنیا میں خوشی اور غم دے کر ہمارا امتحان لیتا ہے اور یہ جاننا چاہتا ہے کہ کون. جنت میں جانے کے قابل ہے... لیکن افسوس ہم اس نظام کو بھول کر دنیا کو جنت بنانا چاہتے ہیں اور جب وہ بنتی نہیں تو ڈیپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں... *ڈیپریشن کا واحد حل شکر ادا کرنے میں ہے*
m  : اس زندگی میں خوشی اور غم دونوں ہی ساتھ ساتھ ہیں، لیکن ہم یہ بھول جاتے ہیں - 
Islamic Quotes image
m  : *آج کل نیکی کا زمانہ نہیں...!* *جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ آج کل نیکی کا زمانہ - 
mayamalik66
 

*تقوی یہ ہے کہ آدمی اپنی زندگی کے ہر پہلو میں یہ سمجھتے* *ہوئے کام کرے کہ اسے اپنے افکار، اقوال اور افعال کا* *خدا کو حساب دینا ہے*
*ہر اس کام سے رک جائے جس سے خدا نے منع کیا ہے ہر اس خدمت پہ کمر بستہ ہو جائے* *جس کا خدا نے حکم دیا ہے اور پوری ہوشمندی کے ساتھ حلال و حرام، صحیح و غلط اور خیر وشر کے درمیان تمیز کرتا ہوا* *چلے*
(سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ)

mayamalik66
 

*ﯾﮧ ﺟﻮ اللّٰـہ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿـﮟ ﻧﺎﮞ...!*
*ﯾﮧ ﺩِﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﻞ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿـﮟ ﮐﺮﺗﮯ...!*
*ﺑﻠﮑﮧ یہ ﺩِﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ اللّٰـہ ﮐﺎ ﺧﻮﻑ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿـﮟ۔ ﺍِﺳﯽ ﻟﯿﮯ ﺍِﻥ ﮐﯽ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﺎﺛﯿﺮ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﺩِﻝ ﭘﮧ ﺍﺛﺮ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ...!*
❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂

اس رب کو اپنا ہم راز بنا کر تو دیکھو 
اپنے فیصلے اس پر چھوڑ کر تو دیکھو 
اس کی رضا میں راضی ہو کر تو دیکھو 
اس رب کیلئے معاف کر کے تو دیکھو 
اللہ کی رحمت سے امید لگا کر تو دیکھو 
غموں کو اللہ سے بانٹ کر تو دیکھو 
سنو ایک بار پلٹ کر تو دیکھو ہر اس شے کو جو آپ کے دل کی خواہش ہے آپ کا مقدر نہ کر دے تو کہنا
*🤲🏻
m  : اس رب کو اپنا ہم راز بنا کر تو دیکھو اپنے فیصلے اس پر چھوڑ کر تو دیکھو  - 
مشکلات کے اس دور میں یوں مایوس مت ہو 
یقین رکھو اللّٰه پر
دیکھو اس نے یوسف کو بھی تو کنویں سے نکال کر مصر کا بادشاہ بنا دیا 
ابراہیم کیلئے آگ کو ٹھنڈا کر دیا
یونس کو مچھلی کے پیٹ میں بھی زندہ رکھا
موسیٰ کیلئے دریا کو دو ٹکڑے کر دیا 
تو کیا وہ رب آپ کو اکیلا چھوڑ دے گا❤🩹
m  : مشکلات کے اس دور میں یوں مایوس مت ہو یقین رکھو اللّٰه پر دیکھو اس نے یوسف - 
ہر دُکھ، اذیت، تکلیف بس اُس وقت کم یا ختم ہو سکتی ہے
 جب صِرف "اللّٰهﷻ" کو بتایا جائے "اللّٰهﷻ" کے علاوہ کوئی نہیں جو اِس تکلیف کو کم کر سکے۔۔۔۔
ایک "اللّٰهﷻ" ہی ہے جِس کو کُچھ بھی بتایا جائے بڑی توجہ سے سُنتا ہے پھر مُشکلات کو حل بھی کر دیتا ہے، نیا راستہ بھی دِکھا دیتا ہے، کوئی سبب بنا دیتا ہے کیونکہ۔۔۔!!!
 *وہ "القادِر" ہے سب کُچھ کرنے پر قادِر ہے۔*
بیشک۔
m  : ہر دُکھ، اذیت، تکلیف بس اُس وقت کم یا ختم ہو سکتی ہے جب صِرف "اللّٰهﷻ" کو - 
mayamalik66
 

پاکستان میں
اگر یکم مئی سے شوال کے 6 روزے شروع کئے جائیں
تو 3 روزےرکھنے کے بعد
ایام بیض شروع ھونگے۔
پیر 10 شوال
منگل 11شوال
بدھ12 شوال
جمعرات 13 شوال
جمعہ 14 شوال
ھفتہ 15 شوال
بہترین موقع ھے اجر کمانے کا
دنیا کی کمائی کا موقع ھاتھ نہی جانے دیتے
تو آخرت تو بہت بڑھ کر ھے اس کا نفع حقیقی ھے۔
١٤٤٤ھ شوال
مئی2023ء

Social media post
m  : جب میں نے جان لیا کہ دُنیا کے سبھی رشتے غرض کے ہیں !! تو مُجھے اپنے رب کی - 
Islamic Quotes image
m  : اذکار کا غلاف پہن لیجیے... یہ آپ کی انسانوں اور جنات کے شر سے حفاظت کر سکے - 
mayamalik66
 

*حرام رشتوں سے دور رہیں اپنے دین پر توجہ دیں ،نکاح سے پہلے ہر محبت فریب ہے اور گھاٹے کا سودا ہے اس میں صرف گمراہی ہے جب تک آپ کسی بھی حرام رشتے میں ہونگی آپ کبھی بھی اپنے اللّٰہ کی طرف لوٹ نہیں سکتی*

Social media post
m  : *میرے پاس تیرے در پر دستک دینے کے سوا کچھ نہیں اگر تو جواب نہیں دے گا تو میں - 
mayamalik66
 

سنو
تہجد خود ایک معجزہ ہے
تہجد معجزوں کا دروازہ ہے
اور ہمیشہ سے کھلا ہے تمہارے لئے
کبھی تم نے تہجد میں مانگ کر دیکھا ہے کیا؟؟
کبھی تم نے رات کے آخری پہر میں رب کو راضی کیا ہے کیا؟؟
کر کے دیکھنا اگر تمہیں تہجد نصیب ہوگئی ناں تو تمہیں وہ سب نصیب ہو جائے گا جسکی چاہت ہے تمہیں
اور یقین ہو جائے گا تمہیں کہ معجزہ ہو گیا ہے
اللہ ہم سب کو تہجد پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین الٰہی آمین❤️