مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: فضائل قرآن کا بیان
باب: فضائل قرآن کا بیان
حدیث نمبر: 2117
ترجمہ:
براء بن عازب ؓ بیان کرتے ہیں ایک آدمی سورۂ کہف پڑھ رہا تھا، اور اس کے ایک جانب ایک گھوڑا دو مضبوط رسیوں سے بندھا ہوا تھا، پس بادل کے ٹکڑے نے اس (آدمی) کو ڈھانپ لیا اور وہ اس کے قریب سے قریب تر ہونے لگا، جبکہ اس کا گھوڑا بدکنے لگا، جب صبح ہوئی تو وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے اس کا تذکرہ کیا، آپ ﷺ نے فرمایا:’’ وہ سکینت تھی جو قرآن کی وجہ سے نازل ہوئی تھی۔‘‘ متفق علیہ۔
جہالت اور لاعلمی سے بچنے کی دعا
ہود 47
رَبِّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِكَ اَنْ اَسْئَلَكَ مَا لَیْسَ لِیْ بِهٖ عِلْمٌ١ؕ وَ اِلَّا تَغْفِرْ لِیْ وَ تَرْحَمْنِیْۤ اَكُنْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَ
اے میرے رب، میں تیری پناہ مانگتا ہوں اِس سے کہ وہ چیز تجھ سے مانگوں جس کا مجھے علم نہیں اگر تو نے مجھ معاف نہ کیا اور رحم نہ فرمایا تو میں برباد ہو جاؤں گا
فتنہ بننے سے بچنے کی دعا
یونس 85-86
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَۙ وَ نَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ
اے ہمارے رب، ہمیں ظالم لوگوں کے لیے فتنہ نہ بنا۔ اور اپنی رحمت سے ہم کو کافروں سے نجات دے۔
اللہ پر توکل کی دعا
التوبۃ 129
حَسْبِیَ اللّٰهُ١ۖۗ٘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۠
میرے لیے اللہ بس کرتا ہے، کوئی معبود نہیں مگر وہ، اُسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ مالک ہے عرش عظیم کا
دنیا اور آخرت میں بھلائی کی دعا
الاعراف 155-156
اَنْتَ وَلِیُّنَا فَاغْفِرْ لَنَا وَ ارْحَمْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الْغٰفِرِیْنَ وَ اكْتُبْ لَنَا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ اِنَّا هُدْنَاۤ اِلَیْكَ
ہمارے سر پرست تو آپ ہی ہیں پس ہمیں معاف کر دیجیے اور ہم پر رحم فرمائیے، آپ سب سے بڑھ کر معاف فرمانے والے ہیں۔ اور ہمارے لیے اس دنیا کی بھلائی بھی لکھ دیجیے اور آخرت کی بھی، ہم نے آپ کی طرف رجوع کر لیا۔
معافی اور رحمت کی دعا
الاعراف 151
رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَ لِاَخِیْ وَ اَدْخِلْنَا فِیْ رَحْمَتِكَ١ۖ٘ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ۠
اے رب، مجھے اور میرے بھائی کو معاف کر اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل فرما، تو سب سے بڑھ کر رحیم ہے
ظالموں کی معیت سے بچنے کی دعا
الاعراف 47
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ۠
اے رب! ہمیں اِن ظالم لوگوں میں شامل نہ کیجیو
اے الله! میں تیری رحمت کا امیدوار ہوں، پس پلک جھپکنے (ایک لمحے) کے لیے بھی مجھے میرے نفس کے حوالے نہ کر اور میرے سب حالات سنوار دے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔
[ سنن أبی داؤد : 5090 ]
پیارے اللّٰه❤️
ہم سے راضی ہوجا❤️ اور ہمیں اپنی محبت میں شدید کردے کہ ہماری زبانیں ہر وقت آپ کے ذکر میں مشغول رہیں اور دل ہر وقت آپ کی خوشنودی حاصل کرنے والے کاموں کی طرف راغب رہے ❤️✨
آمین ثم آمین یاربّ العالمین🤲
عبادتیں جھکنے سے مشروط نہیں ہوتیں
بلڪہ یہ تو نیتوں ڪی پابند ہوتی ہیں...!!
♥️🌙
عبادتیں جھکنے سے مشروط نہیں ہوتیں
بلڪہ یہ تو نیتوں ڪی پابند ہوتی ہیں...!!
♥️🌙
پتہ ہے ہم کیوں مایوس ہوجاتے ہیں
ہمیں لگتا ہے کہ ہم مانگے گے تو اللہ فوراً سے ہمیں دے دے گا اور جب مانگنے پر نہیں ملتا تو ہم مایوس و ناامید ہوجاتے ہیں
کبھی دیکھا ہے ماں سبزی کاٹ رہی ہو اور بچہ چھری مانگے تو کیا ماں دے دیتی ہے بچہ روتا ہے فریاد کرتا ہے مگر ماں نہیں دیتی
حتی کہ وہ اپنے بچے سے بے انتہا محبت کرتی ہے مگر پھر بھی اس کے آنسو دیکھ کر بھی نہیں دیتی کیونکہ وہ جانتی ہے کہ میرا بچہ کٹ لگا لے گا زخمی ہوجائے گا
کچھ ایسا ہی معاملہ ہمارے ساتھ ہوتا ہے جو مانگ رہے ہوتے ہیں وہ ہمیں زخمی کرنے والا ہوتا ہے اور اللہ ہمیں ناں دے کر بچا لیتا ہے
مایوس نہ ہوا کرو اس رب سے زیادہ آپ کا بھلا کوئی اور نہیں سوچ سکتا❤️❤️
*💕جو گرتے پتے کی خبر رکھتا ہے وہ تمھارے___غمگین*
*دل_____ سے كیسے بےخبر رہ سکتا ہے...!!*
*📖وَكَفَىٰ بِاللَّـهِ وَلِيًّا وَكَفَىٰ بِاللَّـهِ نَصِيرًا*
*"اور کافی ہے اللّٰه دوست*
*اور کافی ہے الله مددگار"*
*(سورة النسآء آیت نمبر: ٤٥)*
ـــیا*
*🤲اے اللّٰـــــــہ! ہمـــارے روزوں اور ڪی گــئ عبــادتــوں ڪو اپنــی بــارگاہ میـــں قبـــول فــرمـــا ہــم ســـے بھــول چوڪ میــں جــو غلطـــی ہــو گـــئی ہـــو اُســـے معــافــــ فـــرمــانـــا ہمیـــں رمـــــضان ڪا حـــق اچھـــی طــــرح ادا ڪرنے ڪــی تــوفیــــق عطـــا فـــرمــا۔*
*🤲اے ہمـــارے ربـّـــــ! رمضان کـــے گـــزرے (حصـــے) مـــیں ســـے ہمـــارے قصـــور بخـــش دے اور جـــو اس مـــیں ســـے بـــاقـــی ہـــیں ان مـــیں ہـــمیں بـــرکت عطـــا فـــرما اے رب کـــریم پہنـــچا دے ہـــم کـــو لیـــلة الـــقدر تک آمـــین۔💫*
کچھ بانٹنا ہےتو
پھر محبت بانٹیں
اس جدید دور میں
سب موجود ہے
قحط ہے تو محبت کا
💞
نا ممکن ہماری سوچ ہے،
اللہ رب العالمین کے لیے سب ممکن ہے,
دعائیں کیجئے پُختہ یقین سے مانگیں،
اللہ رب العالمین
آپکے لیے آسانی کا دروازہ ضرور کھولیں گے اِن شاءاللہ۔۔!!
🖋️
سنو مشکل میں ہو کیا
اللہ کے سوا کسی سے اپنی مشکل بیان نہ کرنا
یقین مانو انسانوں سے لگی ہر امید ٹوٹ جایا کرتی ہے
امیدیں بس وہی پوری کرتا ہے
مشکلات بس وہی حل کر سکتا ہے
*الحمدللّٰہ ہر اس خوشی پر جو رب نے عطا کی✨ الحمدللّٰہ ہر اس دکھ پر جس نے صبر کرنا سکھا دیا🍁 الحمدللّٰہ ہر اس آزمائش پر جس نے رب کے قریب کر دیا🤍۔
اے الله! میں تیری رحمت کا امیدوار ہوں، پس پلک جھپکنے (ایک لمحے) کے لیے بھی مجھے میرے نفس کے حوالے نہ کر اور میرے سب حالات سنوار دے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔
[ سنن أبی داؤد : 5090 ]
ایک غلط شخص سے دھوکہ;
دس صحیح انسانوں پر اعتماد کرنے کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے...!!🌹♥️🌹
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain