*ایک خوبصورت نصیحت*
جب کوئی کام اپکی مرضی کے مطابق ھو تو اللّٰہ پاک کا شکر ادا کرو کے اسنے تمھاری مرضی کو اہمیت دی اور اگر تمہاری مرضی کے خلاف ھو تو اور زیادہ شکر ادا کرو کہ اب وہ اللہ کی مرضی سے ھو گا جو ہماری مرضی سے بہتر اور افضل ہے
*اپنی دعاوں میں یاد رکھنا مجھے اور سارے گروپ میمبرز کو جزاک اللہ خیرا کثیرا*
ہر چیز سے دلچسپی ختم ہوتی جا رہی ہے!
یہاں تک کہ زندگی سے بھی 🍂
علم میں اضافے کی دعا
طہ 114
رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا
اے پروردگار مجھے مزید علم عطا کر
معاملات میں درستگی کی دعا
الکھف 10
رَبَّنَاۤ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَّ هَیِّئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا
اے پروردگار، ہم کو اپنی رحمت خاص سے نواز اور ہمارا معاملہ درست کر دے
والدین کے لئے رحمت کی دعا
الاسراء 24
رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًاؕ
پروردگار، ان (میرے والدین) پر رحم فرما جس طرح اِنہوں نے رحمت و شفقت کے ساتھ مجھے بچپن میں پالا تھا
اقامت نماز اور والدین کی بخشش کی دعا
ابراہیم 40-41
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ١ۖۗ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۠
ا ے میرے پروردگار، مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد سے بھی (ایسے لوگ اٹھا جو یہ کام کریں) پروردگار، میری دعا قبول کر۔ پروردگار، مجھے اور میرے والدین کو اور سب ایمان لانے والوں کو اُس دن معاف کر دیجیو جبکہ حساب قائم ہوگا
جہالت اور لاعلمی سے بچنے کی دعا
ہود 47
رَبِّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِكَ اَنْ اَسْئَلَكَ مَا لَیْسَ لِیْ بِهٖ عِلْمٌ١ؕ وَ اِلَّا تَغْفِرْ لِیْ وَ تَرْحَمْنِیْۤ اَكُنْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَ
اے میرے رب، میں تیری پناہ مانگتا ہوں اِس سے کہ وہ چیز تجھ سے مانگوں جس کا مجھے علم نہیں اگر تو نے مجھ معاف نہ کیا اور رحم نہ فرمایا تو میں برباد ہو جاؤں گا
مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: خرید و فروخت کا بیان
باب: افلاس اور مہلت دینے کا بیان
حدیث نمبر: 2919
ترجمہ:
شرید ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ (قرض کی ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنے والے مال دار شخص کی بے عزتی کرنا اور اسے سزا دینا جائز ہے۔‘‘ ابن مبارک ؒ نے فرمایا: اس کی بے عزتی کرنے سے یہ مراد ہے کہ اس سے سخت کلامی کرنا جائز ہے، اور اس کو سزا دینے سے مراد ہے کہ اسے قید کرنا جائز ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد و النسائی۔
مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: خرید و فروخت کا بیان
باب: افلاس اور مہلت دینے کا بیان
حدیث نمبر: 2913
ترجمہ:
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں، کسی مقروض کا جنازہ، رسول اللہ ﷺ کے پاس لایا جاتا تو آپ ﷺ فرماتے:’’ کیا اس نے اپنے قرض کی ادائیگی کے لیے کچھ چھوڑا ہے؟‘‘ اگر آپ کو بتایا جاتا کہ اس نے جو کچھ چھوڑا ہے اس سے قرض ادا ہو جائے گا تو آپ نمازِ جنازہ پڑھاتے، ورنہ (نہ پڑھاتے) مسلمانوں سے کہتے:’’ اپنے ساتھی کی نمازِ جنازہ پڑھو۔‘‘ جب اللہ تعالیٰ نے آپ کو فتوحات نصیب فرمائیں تو آپ ﷺ نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:’’ میں مومنوں کا ان کی جانوں سے بھی زیادہ حق دار ہوں، جو مومن فوت ہو جائے اور وہ مقروض ہو تو اس کا قرض میرے ذمہ ہے، اور جو شخص مال چھوڑ جائے تو وہ اُس کے ورثا کے لیے ہے۔‘‘ متفق علیہ۔
مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: خرید و فروخت کا بیان
باب: افلاس اور مہلت دینے کا بیان
حدیث نمبر: 2911
ترجمہ:
ابوقتادہ ؓ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نے عرض کیا، اللہ کے رسول! مجھے بتائیں اگر میں ثابت قدمی سے، ثواب کی امید سے اللہ کی راہ میں دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو جاؤں تو کیا اللہ میرے گناہ معاف فرما دے گا؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ ہاں۔‘‘ جب وہ واپس چلا گیا تو آپ ﷺ نے اسے آواز دی، فرمایا:’’ ہاں، البتہ قرض معاف نہیں ہو گا، جبریل ؑ نے اسی طرح کہا ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔
مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: خرید و فروخت کا بیان
باب: افلاس اور مہلت دینے کا بیان
حدیث نمبر: 2908
ترجمہ:
کعب بن مالک سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے دور میں ابن ابی حدرد ؓ سے مسجد میں اپنے قرض کا مطالبہ کیا تو ان دونوں کی آوازیں بلند ہو گئیں حتی کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں اپنے گھر میں سن لیا، رسول اللہ ﷺ ان دونوں کی طرف آئے حتی کہ آپ نے اپنے حجرے کا پردہ اٹھا کر کعب بن مالک ؓ کو آواز دی، فرمایا:’’ کعب!‘‘ انہوں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! حاضر ہوں، آپ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ اس کا آدھا قرض معاف کر دو۔ کعب ؓ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے کر دیا، آپ ﷺ نے (ابن ابی حدرد ؓ سے) فرمایا:’’ کھڑا ہو اور اس کا قرض ادا کر۔‘‘ متفق علیہ۔
مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: خرید و فروخت کا بیان
باب: افلاس اور مہلت دینے کا بیان
حدیث نمبر: 2905
ترجمہ:
ابورافع ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے ایک نو عمر اونٹ قرض لیا، آپ ﷺ کے پاس صدقہ کے اونٹ آئے تو ابورافع ؓ بیان کرتے ہیں، آپ نے مجھے حکم فرمایا کہ میں اس آدمی کو اس کے نو عمر اونٹ کا قرض اتار دوں، میں نے عرض کیا: تمام اونٹ بہترین قسم کے سات سال کی عمر کے ہیں، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ اسے یہی دے دو، کیونکہ بہترین شخص وہ ہے جو قرض ادا کرنے میں اچھا ہو۔‘‘ رواہ مسلم۔
مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: خرید و فروخت کا بیان
باب: ذخیرہ اندوزی کا بیان
حدیث نمبر: 2898
ترجمہ:
ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ جو شخص چالیس روز تک غلہ ذخیرہ کرے اور پھر وہ اسے صدقہ بھی کر دے تو وہ اس کا کفارہ نہیں ہو سکتا۔‘‘ لم اجدہ، رواہ رزین۔
مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: خرید و فروخت کا بیان
باب: ذخیرہ اندوزی کا بیان
حدیث نمبر: 2895
ترجمہ:
عمر بن خطاب ؓ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:’’ جو شخص مسلمانوں پر غلہ روک دے (ذخیرہ اندوزی کرے) تو اللہ اس پر جذام کا مرض اور افلاس مسلط کر دیتا ہے۔‘‘ ابن ماجہ، بیہقی فی شعب الایمان، اور رزین نے اسے اپنی کتاب میں روایت کیا ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ ابن ماجہ، والبیھقی و رزین۔
*سلام صرف انکو نہیں کرنا جن کو آپ جانتی ہیں* ،
*بلکہ راستے میں جاتے ہوئے عام روٹین پر بھی جو گزرے اسکو بھی سلام کرنا ہے*
*حضرت عمر رض اس قدر سلام کرنے میں جلدی کرتے کہ کوئی ان سے سلام کرنے میں پہل نا کر سکتا تھا*
*آپ کا سب سے بہترین دوست آپ کا اللہ ہے... 💓*
*اللہ تعالیٰ سے باتیں کیا کرو🤍وہی سنتا ہے جب کوئی نہیں سنتا🫀*
*آپ کی زندگی میں جو بھی انسان آتے ہیں وہ آپ کے لیے خیر یا سبق ہوتے ہیں ۔۔۔کچھ کو اللہ آپ کی زندگی میں خود سے جوڑنے کے لیے بھیجتے ہیں اور اللہ کے حکم ماننے کو بھیجتے ہیں تو کچھ لوگوں کو ایک سبق بنا کر اللہ نے آپ کو میچور بھی تو کرنا ہے نا تو بس ان برے لوگوں کو یہی سمجھا کریں کہ اللّٰہ نے ان کو میری زندگی میں اس لیے شامل کیا کہ میں مضبوط بن جاؤں با ہمت ہو جاؤں ۔۔*
*اللہ پاک آپ سب کو خوش رکھیں اور آپ سب کی ہر دلی جائز حاجات کو پورا فرمائیں آمین یاربی*
حجاب👑
کتنی خوبصورت لگتی ہیں
ہم لڑکیاں حجاب پہن کر
کتنا سکون محسوس ہوتا ہے حجاب پہن کر
کتنی ہی گندی نظروں سے ہم بچ جاتے ہیں حجاب پہن کر
کتنے فتنوں سے ہم بچ جاتے ہیں حجاب پہن کر
کتنے محفوظ رہتے ہیں ہم حجاب پہن کر 🖤🦋
تو پھر کون ہے وہ لڑکیاں جن کو پردہ کرنے میں گھٹن محسوس ہوتی ہے کیسے کہہ دیتی ہیں کے ہمیں پسند نہیں
افسوس ایسی ہر لڑکی پر جو یہ بات کہتی ہیں
حجاب میں جتنا سکون ہے وہ دوپٹہ اسکارف میں بھی نہیں۔۔💖
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain