اللّٰہ سے ہمیشہ اچھے گمان رکھا کریں۔۔آپ انبیاء کرام کی زندگی کا مطالعہ کریں تو جانیں گے جن آزمائشوں سے انھیں گزارا گیا ہماری تکالیف تو ان کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں تو کیا وہ مایوس ہو جاتے تھے؟؟نہیں وہ ہمیشہ اچھا گمان رکھتے تھے اس بات کا یقین رکھتے تھے کہ یہ آزمائش کا وقت بھی گزر جائے گا ہمیں بھی ان کی پیروی کرنی چائیے۔۔💦
📝📝📝
⭕⭕⭕
#گناہ پر خوش ہونا اور شیخی بگھارنا، گناہ کر بیٹھنے کی نسبت کہیں سنگین ہے۔
جبکہ گناہ پر درد ہونا اس بات کی دلیل کہ #دل میں #ایمان زندہ ہے۔
(یہ درد جو علامتِ ایمان ہے، اس کی البتہ کوئی حد نہیں۔ ’’زندگی‘‘ جس قدر توانا ’’درد‘‘ کی شدت اسی قدر زیادہ!)
#Muslim_sisters
الناس كثيراً ما ينسون ما تقوله لهم لكنهم لا ينسون كيف جعلتهم يشعرون.
لن ينسى أحد من جاءه ببشارة كبرى، ولا من أهانه في موقف من المواقف.
إدخال الفرح على الناس، وجعلهم يشعرون بالكرامة والأمان، هو من اختصاص النبلاء ذوي القلوب الكبيرة، والأجر على ذلك أيضاً كبير .❤️
لوگ اکثر یہ تو بھول جاتے ہیں کہ آپ نے ان سے کیا کہا، لیکن وہ یہ کبھی نہیں بھولتے کہ آپ نے انہیں کیسا محسوس کروایا۔
کوئی بھی شخص یہ نہیں بھولتا کہ کون اس کے پاس بڑی خوشخبری لے کر آیا، اور نہ ہی وہ کسی ایسے آدمی کو فراموش کرسکتا ہے جس نے اس توہین کی ہو۔
لوگوں کو خوشی پہنچانا اور انہیں باوقار اور محفوظ محسوس کرانا بڑے دل والے شریف لوگوں کا خاصہ ہے اور اس کا اجر بھی بہت ہے۔❤️
*ذکر واستغفار*
ابن کثیر فرماتے ہیں
اذکار کا غلاف پہن لو یہ تمھاری
انسانوں اور جنات کے
شر سے حفاظت کر سکے گا
اور اپنی روحوں کو
استغفار سے ڈھانپ لو تاکہ یہ
تمھارے روز و شب کے گناہ مٹا دے...!!
🤍🤍
رَب کے ارادے بالاتر
ہیں ہماری سوچ سے
کاتبِ تقدیر کے لکھے
پہ شکایتــــــــ کیسی
آج سے 100 سال بعد، مثال کے طور پر2123میں ہم سب اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ زیر زمین ہوں گے۔
ہمارے گھروں میں اجنبی رہیں گے۔ ہماری جائیداد اجنبیوں کی ملکیت ہوگی۔
وہ ہمیں یاد بھی نہیں کریں گے۔ ہم میں سے کتنے اپنے دادا کے والد کے بارے میں سوچتے ہیں؟ ہم اپنی نسلوں کی یاد میں تاریخ کا حصہ بن جائیں گے، لوگ ہمارے نام اور شکلیں بھول جائیں گے۔
اس وقت ہمیں احساس ہوگا کہ سب کچھ حاصل کرنے کا خواب کتنا جہالت اور ناقص تھا۔ ہم ایک اور زندگی مانگیں گے کہ اسے صرف نیک اعمال میں گزاریں، لیکن بہت دیر ہو چکی ہوگی۔
ہمارے پاس اب بھی وقت ہے۔ نیک اعمال کریں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔
اللہ ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ آمین
آج رات یہ دعا ضرور مانگیں۔
یہ دعا بہت پیاری ہے اِسے سکون سے پڑھیں اور دل میں آمین کہیں اور اسے دوسروں تک پہنچائیں. ھو سکتا ہے کہ دوسرے لوگوں کی آمین سے اپنی دعا قبول ھو جائے(آمین)😰😭
⚡اے اللہ رب العزت
💧اے ساری کائنات کے شہنشاہ
💧اے ساری مخلوق کے پالنے والے
💧اے زندگی موت کا فیصلہ کرنےوالے
💧اے آسمانوں اور زمینوں کے مالک
💧اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک
💧اے انسانوں اور جناتوں کے معبود
💧اے عرشِ اعظم کے مالک
💧اے فرشتوں کے معبود
💧اے عزت اور ذلت کے مالک
💧اے بیماروں کو شِفا دینے والے
💧اے بادشاہوں کے بادشاہ
💧اے اللہ ہم تیرے گناہگار بندے ہیں
💧تیرے خطاکار بندے ہیں
💦ہمارے گناہوں کو معاف فرما🙏🙏
💦ہماری خطاؤں کو معاف فرما🙏
💦اے اللہ ہم اپنے اگلےپچھلے،صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں،خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے
کبھی کبھی انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی تو گھبرا جاتا ہے حالانکہ کچھ تکلیفین بہت سی تکالیف کو دور کرنے کے لئے بھی پہنچا کرتی ہیں
تو گھبرائیں نہیں یقین رکھیے اِنّٙ مٙعٙ العُسرِ یُسرا(بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے)
😇💙
*ﺍَﻟﻠّﻬُﻢَّ ﻧَﻮِّﺭ ﻗُﻠُﻮﺑَﻨﺎ ﺑِﺎﻟْﻘُﺮﺁﻥ🤍🎧*
*اےالله ہمارےدلوں کو قرآن سے منور فرما🤲🏻*
*ایک خوبصورت نصیحت*
جب کوئی کام اپکی مرضی کے مطابق ھو تو اللّٰہ پاک کا شکر ادا کرو کے اسنے تمھاری مرضی کو اہمیت دی اور اگر تمہاری مرضی کے خلاف ھو تو اور زیادہ شکر ادا کرو کہ اب وہ اللہ کی مرضی سے ھو گا جو ہماری مرضی سے بہتر اور افضل ہے
*اپنی دعاوں میں یاد رکھنا مجھے اور سارے گروپ میمبرز کو جزاک اللہ خیرا کثیرا*
ہر چیز سے دلچسپی ختم ہوتی جا رہی ہے!
یہاں تک کہ زندگی سے بھی 🍂
علم میں اضافے کی دعا
طہ 114
رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا
اے پروردگار مجھے مزید علم عطا کر
معاملات میں درستگی کی دعا
الکھف 10
رَبَّنَاۤ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَّ هَیِّئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا
اے پروردگار، ہم کو اپنی رحمت خاص سے نواز اور ہمارا معاملہ درست کر دے
والدین کے لئے رحمت کی دعا
الاسراء 24
رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًاؕ
پروردگار، ان (میرے والدین) پر رحم فرما جس طرح اِنہوں نے رحمت و شفقت کے ساتھ مجھے بچپن میں پالا تھا
اقامت نماز اور والدین کی بخشش کی دعا
ابراہیم 40-41
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ١ۖۗ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۠
ا ے میرے پروردگار، مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد سے بھی (ایسے لوگ اٹھا جو یہ کام کریں) پروردگار، میری دعا قبول کر۔ پروردگار، مجھے اور میرے والدین کو اور سب ایمان لانے والوں کو اُس دن معاف کر دیجیو جبکہ حساب قائم ہوگا
جہالت اور لاعلمی سے بچنے کی دعا
ہود 47
رَبِّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِكَ اَنْ اَسْئَلَكَ مَا لَیْسَ لِیْ بِهٖ عِلْمٌ١ؕ وَ اِلَّا تَغْفِرْ لِیْ وَ تَرْحَمْنِیْۤ اَكُنْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَ
اے میرے رب، میں تیری پناہ مانگتا ہوں اِس سے کہ وہ چیز تجھ سے مانگوں جس کا مجھے علم نہیں اگر تو نے مجھ معاف نہ کیا اور رحم نہ فرمایا تو میں برباد ہو جاؤں گا
مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: خرید و فروخت کا بیان
باب: افلاس اور مہلت دینے کا بیان
حدیث نمبر: 2919
ترجمہ:
شرید ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ (قرض کی ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنے والے مال دار شخص کی بے عزتی کرنا اور اسے سزا دینا جائز ہے۔‘‘ ابن مبارک ؒ نے فرمایا: اس کی بے عزتی کرنے سے یہ مراد ہے کہ اس سے سخت کلامی کرنا جائز ہے، اور اس کو سزا دینے سے مراد ہے کہ اسے قید کرنا جائز ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد و النسائی۔
مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: خرید و فروخت کا بیان
باب: افلاس اور مہلت دینے کا بیان
حدیث نمبر: 2913
ترجمہ:
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں، کسی مقروض کا جنازہ، رسول اللہ ﷺ کے پاس لایا جاتا تو آپ ﷺ فرماتے:’’ کیا اس نے اپنے قرض کی ادائیگی کے لیے کچھ چھوڑا ہے؟‘‘ اگر آپ کو بتایا جاتا کہ اس نے جو کچھ چھوڑا ہے اس سے قرض ادا ہو جائے گا تو آپ نمازِ جنازہ پڑھاتے، ورنہ (نہ پڑھاتے) مسلمانوں سے کہتے:’’ اپنے ساتھی کی نمازِ جنازہ پڑھو۔‘‘ جب اللہ تعالیٰ نے آپ کو فتوحات نصیب فرمائیں تو آپ ﷺ نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:’’ میں مومنوں کا ان کی جانوں سے بھی زیادہ حق دار ہوں، جو مومن فوت ہو جائے اور وہ مقروض ہو تو اس کا قرض میرے ذمہ ہے، اور جو شخص مال چھوڑ جائے تو وہ اُس کے ورثا کے لیے ہے۔‘‘ متفق علیہ۔
مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: خرید و فروخت کا بیان
باب: افلاس اور مہلت دینے کا بیان
حدیث نمبر: 2911
ترجمہ:
ابوقتادہ ؓ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نے عرض کیا، اللہ کے رسول! مجھے بتائیں اگر میں ثابت قدمی سے، ثواب کی امید سے اللہ کی راہ میں دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو جاؤں تو کیا اللہ میرے گناہ معاف فرما دے گا؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ ہاں۔‘‘ جب وہ واپس چلا گیا تو آپ ﷺ نے اسے آواز دی، فرمایا:’’ ہاں، البتہ قرض معاف نہیں ہو گا، جبریل ؑ نے اسی طرح کہا ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain