Damadam.pk
mayamalik66's posts | Damadam

mayamalik66's posts:

mayamalik66
 

مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: خرید و فروخت کا بیان
باب: افلاس اور مہلت دینے کا بیان
حدیث نمبر: 2908
ترجمہ:
کعب بن مالک سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے دور میں ابن ابی حدرد ؓ سے مسجد میں اپنے قرض کا مطالبہ کیا تو ان دونوں کی آوازیں بلند ہو گئیں حتی کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں اپنے گھر میں سن لیا، رسول اللہ ﷺ ان دونوں کی طرف آئے حتی کہ آپ نے اپنے حجرے کا پردہ اٹھا کر کعب بن مالک ؓ کو آواز دی، فرمایا:’’ کعب!‘‘ انہوں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! حاضر ہوں، آپ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ اس کا آدھا قرض معاف کر دو۔ کعب ؓ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے کر دیا، آپ ﷺ نے (ابن ابی حدرد ؓ سے) فرمایا:’’ کھڑا ہو اور اس کا قرض ادا کر۔‘‘ متفق علیہ۔

mayamalik66
 

مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: خرید و فروخت کا بیان
باب: افلاس اور مہلت دینے کا بیان
حدیث نمبر: 2905
ترجمہ:
ابورافع ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے ایک نو عمر اونٹ قرض لیا، آپ ﷺ کے پاس صدقہ کے اونٹ آئے تو ابورافع ؓ بیان کرتے ہیں، آپ نے مجھے حکم فرمایا کہ میں اس آدمی کو اس کے نو عمر اونٹ کا قرض اتار دوں، میں نے عرض کیا: تمام اونٹ بہترین قسم کے سات سال کی عمر کے ہیں، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ اسے یہی دے دو، کیونکہ بہترین شخص وہ ہے جو قرض ادا کرنے میں اچھا ہو۔‘‘ رواہ مسلم۔

mayamalik66
 

مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: خرید و فروخت کا بیان
باب: ذخیرہ اندوزی کا بیان
حدیث نمبر: 2898
ترجمہ:
ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ جو شخص چالیس روز تک غلہ ذخیرہ کرے اور پھر وہ اسے صدقہ بھی کر دے تو وہ اس کا کفارہ نہیں ہو سکتا۔‘‘ لم اجدہ، رواہ رزین۔

mayamalik66
 

مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: خرید و فروخت کا بیان
باب: ذخیرہ اندوزی کا بیان
حدیث نمبر: 2895
ترجمہ:
عمر بن خطاب ؓ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:’’ جو شخص مسلمانوں پر غلہ روک دے (ذخیرہ اندوزی کرے) تو اللہ اس پر جذام کا مرض اور افلاس مسلط کر دیتا ہے۔‘‘ ابن ماجہ، بیہقی فی شعب الایمان، اور رزین نے اسے اپنی کتاب میں روایت کیا ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ ابن ماجہ، والبیھقی و رزین۔

mayamalik66
 

*سلام صرف انکو نہیں کرنا جن کو آپ جانتی ہیں* ،
*بلکہ راستے میں جاتے ہوئے عام روٹین پر بھی جو گزرے اسکو بھی سلام کرنا ہے*
*حضرت عمر رض اس قدر سلام کرنے میں جلدی کرتے کہ کوئی ان سے سلام کرنے میں پہل نا کر سکتا تھا*

mayamalik66
 

*آپ کا سب سے بہترین دوست آپ کا اللہ ہے... 💓*
*اللہ تعالیٰ سے باتیں کیا کرو🤍وہی سنتا ہے جب کوئی نہیں سنتا🫀*

mayamalik66
 

*آپ کی زندگی میں جو بھی انسان آتے ہیں وہ آپ کے لیے خیر یا سبق ہوتے ہیں ۔۔۔کچھ کو اللہ آپ کی زندگی میں خود سے جوڑنے کے لیے بھیجتے ہیں اور اللہ کے حکم ماننے کو بھیجتے ہیں تو کچھ لوگوں کو ایک سبق بنا کر اللہ نے آپ کو میچور بھی تو کرنا ہے نا تو بس ان برے لوگوں کو یہی سمجھا کریں کہ اللّٰہ نے ان کو میری زندگی میں اس لیے شامل کیا کہ میں مضبوط بن جاؤں با ہمت ہو جاؤں ۔۔*

mayamalik66
 

*اللہ پاک آپ سب کو خوش رکھیں اور آپ سب کی ہر دلی جائز حاجات کو پورا فرمائیں آمین یاربی*

mayamalik66
 

حجاب👑
کتنی خوبصورت لگتی ہیں
ہم لڑکیاں حجاب پہن کر
کتنا سکون محسوس ہوتا ہے حجاب پہن کر
کتنی ہی گندی نظروں سے ہم بچ جاتے ہیں حجاب پہن کر
کتنے فتنوں سے ہم بچ جاتے ہیں حجاب پہن کر
کتنے محفوظ رہتے ہیں ہم حجاب پہن کر 🖤🦋
تو پھر کون ہے وہ لڑکیاں جن کو پردہ کرنے میں گھٹن محسوس ہوتی ہے کیسے کہہ دیتی ہیں کے ہمیں پسند نہیں
افسوس ایسی ہر لڑکی پر جو یہ بات کہتی ہیں
حجاب میں جتنا سکون ہے وہ دوپٹہ اسکارف میں بھی نہیں۔۔💖

mayamalik66
 

✍️___ تجھے سجنے سنورنے کی ضرورت نہیں...!!!
اے بنت حوا 👰🥰💞
تجھ پہ سجتی ہے حیا بھی زیور کی طرح 👌💯✨
✍️

mayamalik66
 

اے میرے رب اس سال 🌙
#رمضان 🌙 کو ہمارے تمام
غموں کا خاتمہ اور ہماری
خوشیوں کا آغاز بنا دے۔

mayamalik66
 

اور جس گناہ پر توبہ کی ہو اللہ اس کا پردہ رکھتے ہیں

mayamalik66
 

داراروقم وصفہ کےمشن پر دین حنیف کی پرزوراندازسےاشاعت وترویج کےلیےٹوبہ ٹیک سنگھ میں شاندارادارہ۔۔۔
جامعۃالمحصنات
جامعۃالمحصنات فقط حصول علم دینیہ کامرکز نہیں بلکہ یہ توبحرین کاسنگم ہے۔اس میں دینی وعصری علوم سےطالبات کوآراستہ کیاجاتاہے۔جوقنادیل منورہ کی ماننداپنی ضیاءایمانی کوعامۃ الناس کےلیےمہیاکررہی ہیں۔آئیےاپنی بیٹیوں بھانجیوں اورقریبی دوشیزاؤں کواس ادارےمیں بھیجیےتاکہ علم قرآن ،حدیث، فن فقہ ،نحووصرف ،اورلغۃ العربیہ کےزیورسےآرستہ ہوں۔اوراس دینی علم پرعمل کرکےاپنی نجات اور
آپ کےلیےصدقہ جاریہ کاسبب بن سکیں۔۔۔۔

mayamalik66
 

اپنی شخصیت کو ایسا بنائیں کہ اگر کوئی آپ کو فالو کرے یا idealise کرے۔
تو وہ جنت کا مسافر بن جائے۔
ں
صبغتہ اللہ ..💖✨

mayamalik66
 

غم کا مطلب یہ نہیں کہ اللہ آپ سے ناراض ہوگیا
اور غم کا مطلب یہ بھی نہیں کہ آپ کو اللہ پر بھروسہ نہیں
غم کا آجانا دلوں کو نرم کرتا ہے، گناہوں کو دھو ڈالتا ہے، اللہ سے قریب تر کر دیتا ہے
غم فطری ہے
غم ضروری ہے
انبیاء کرام سے بڑھ کر کون غمگین ہوتا ہوگا کہ ان کی آزمائشیں سب سے سخت تھیں، اور وہ سب سے معصوم اور اللہ کے مقرب ترین بندے تھے..
اللہ پر بھروسہ رکھنے والے غمگین بھی ہوسکتے ہیں، اضطراب کا شکار بھی ہوسکتے ہیں
لیکن مایوس نہیں ہوتے
ہمت نہیں ہارتے
ان کا اپنا وجود روشنیوں کا منبع ہوتا ہے جس سے امید کی کرنیں پھوٹتی ہیں، جسے ہر ملنے والا محسوس کرسکتا ہے
ایسے حسین لوگوں کو قریب تر رکھیں،
یہ تو اللہ والے ہیں 💕
م

mayamalik66
 

اے میرے رب💖
ہمیں ان هدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرما
جو صراطِ مستقیم پر ھیں
جو توبہ کرتے ہیں
اور ہر حال میں تیرا شکر ادا کرتے هیں______😔🤲🏼

mayamalik66
 

اے میرے رب💖
ہمیں ان هدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرما
جو صراطِ مستقیم پر ھیں
جو توبہ کرتے ہیں
اور ہر حال میں تیرا شکر ادا کرتے هیں______😔🤲🏼

mayamalik66
 

جان لیں کے صرف محبتوں کے چکر میں ہی دل اداس اور بے چین نہیں ہوتے۔
اللّه کے حق میں کمی کرنے سے، نمازیں چھوڑنے سے، جھوٹ بولنے سے، قرآن کو نہ پڑھنے سے، خیانت کرنے سےبھی ایک بے نام سی بے چینی رہتی ہے
🦋🌻🌈

mayamalik66
 

آج کی تکلیف، کل کا سکون ہے.
جو ذات تکلیف اور آزمائش عطاء فرماتی ہے وہ ذات تکلیف اور آزمائش میں ہمیشہ ساتھ کھڑی رہتی ہے. کبھی اُس شخص سے خوشی کی کیفیت پوچھو جو تکلیف میں سے گزر کر اس انعام کو پالیتا ہے جو تکلیف اُٹھانے کے بعد اسے عطاء فرمایا گیا تھا

mayamalik66
 

اس سے پہلے کہ بکھر جاؤ
بھٹک جاؤ
بیکار ہو جاؤ
اللہ کی جانب لوٹ جاؤ