Damadam.pk
mayamalik66's posts | Damadam

mayamalik66's posts:

mayamalik66
 

*صحت مند دل کی نشانیوں میں سے ہے کہ: وہ اپنے "رب" کے ذکر سے ہمت نہیں ہارتا، اس کی عبادت سے تھکتا نہیں ہے، اور اس "رب" کے علاوہ کسی اور سے مانوس نہیں ہوتا ؛ سوائے اس کے جو "رب" کی طرف رہنمائی کرے اور اس کی یاد دلائے♥️*
*شُکۡراً یَا رَبِّیۡ شُکۡراً*

mayamalik66
 

*صحت مند دل کی نشانیوں میں سے ہے کہ: وہ اپنے "رب" کے ذکر سے ہمت نہیں ہارتا، اس کی عبادت سے تھکتا نہیں ہے، اور اس "رب" کے علاوہ کسی اور سے مانوس نہیں ہوتا ؛ سوائے اس کے جو "رب" کی طرف رہنمائی کرے اور اس کی یاد دلائے♥️*
*شُکۡراً یَا رَبِّیۡ شُکۡراً*

mayamalik66
 

*🎋 نرم رویہ*🎋
"سیدنا جریرؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
جو کوئی نرمی سے محروم کیا گیا وہ خیر سے محروم کیا گیا۔"
رواہ مسلم،کتاب
"سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰهﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسے لوگوں کی خبر نہ دوں جو جہنم کی آگ پر یا جہنم کی آگ ان پر حرام ہے؟ یہ ہر اس شخص پر حرام ہے جو لوگوں کے قریب رہنے والا،
نرمی کرنے والا،
آسانی کرنے والا ہے۔"
رواہ الترمذی،کتاب صفة القیامة:2488
نرم رویہ ہم سبکو اچھا لگتا ہے.... اس صورت میں جب کوئی دوسرا معاملہ کرے... لیکن ان احادیث کی روشنی میں ہم دیکھتے ہیں کہ..... *ہمارا رویہ ہماری بول چال کیسی ہوتی ہے... بچوں کے ساتھ، بیوی کے ساتھ، رشتے داروں کے ساتھ....غرباء، مسکینوں کے ساتھ* جو ہمیں اچھے لگتے ہیں یا جہاں ہمارا مفاد ہوتا ہے... وہاں تو نرمی ہماری خود

mayamalik66
 

*پیروی رسول ﷺ*
*گھر اور مسجد، کالج اور منڈی، تھانے اور چھاؤنی، ہائیکورٹ اور پارلیمنٹ، ایوان وزارت اور سفارت خانے، سب کا انتظام اسی* *ایک رسول ﷺ کی تعلیم کے مطابق چلایا جائے جسے ہم* *اپنا ہادی پرحق مان* *چکے ہیں* ۔
(سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ)
❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂
*🌼join🌼*
https://chat.whatsapp.com/GE3T4NvAMRwGjF6LRGEosy ❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂

mayamalik66
 

*"نیکیوں کے باوجود جھنم میں جانے والے"*
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"کیا تم جانتے ہو کہ مفلس کون ہے؟"
صحابہ نے کہا؛ ہمارے نزدیک مفلس وہ شخص ہے جس کے پاس نہ درہم ہو، نہ کوئی سازوسامان۔
آپ ﷺ نے فرمایا: *"میری امت کا مفلس وہ شخص ہے جو قیامت کے دن نماز، روزہ اور زکاۃ لے کر آئے گا اور اس طرح آئے گا کہ (دنیا میں) اس کو گالی دی ہو گی، اس پر بہتان لگایا ہو گا، اس کا مال کھایا ہو گا، اس کا خون بہایا ہو گا اور اس کو مارا ہو گا، تو اس کی نیکیوں میں سے اس کو بھی دیا جائے گا اور اس کو بھی دیا جائے گا اور اگر اس پر جو ذمہ ہے اس کی ادائیگی سے پہلے اس کی ساری نیکیاں ختم ہو جائیں گی تو ان کے گناہوں کو لے کر اس پر ڈالا جائے گا، پھر اس کو جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔"*
(رواہ مسلم 2581 )

mayamalik66
 

*کم از کم اتنی قوت پیدا کرنی چاہیے کہ*
*اگر مسلمان عورت بے نقاب ہو تو جہاں اسے گھورنے* *والی دو آنکھ موجود ہوں*
*وہیں ان آنکھوں کو نکال لینے کیلئے پچاس ہاتھ بھی* *موجود ہوں*
(سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ،پردہ )
❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂
*🌼join🌼*
https://chat.whatsapp.com/GE3T4NvAMRwGjF6LRGEosy ❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂

mayamalik66
 

🌸 *غریب اور محتاج مومن!*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومنوں میں سے محتاج اور غریب لوگ مالداروں سے آدھے دن پہلے جنت میں داخل ہوں گے، آخرت کا آدھا دن (دنیا کے) پانچ سو سال کے برابر ہے ۔*🔹
📗«سنــن ابــن ماجہ-4122»
*🌷 Islamic Msg Service 🌷*

mayamalik66
 

*سنـــو لڑکی ! ویلنٹائن کے جھانسے میں آنے سے پہلے سوچ لینا تمہارے والدین اور گھر والوں کی عزت تمہاری سب سے پہلی ترجیح ہے کوشش کرنا باپ اور بھائی کے سر ہمیشہ فخر سے اٹھے رہیں کیونکہ ان کے اٹھے سروں کے ہمراہ چلتے ہوئے ہی تم دنیا کی قیمتی ترین لڑکی کہلائی اور سمجھی جاؤ گی🌸💓🫀*

mayamalik66
 

"جب میں اپنا ذاتی گھر بناؤں گی۔تو ان شاء اللہ اُس میں ایک الگ کمرہ بناؤں گی۔جو خاص طور پر عبادت کے لئے ہوگا۔اُس میں ایک بڑی سی الماری ہوگی۔جِس میں بہت سے قرآنِ کریم ہوں گے، اور ایک بڑی سی خانہ کعبہ کی تصویر لگاؤں گی ، اور وہاں اکیلی بیٹھ کر اپنے اللّٰہ سے باتیں کیا کروں گی اِن شاء اللّٰہ ۔

mayamalik66
 

اور اے حبیب! جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں سوال کریں تو بیشک میں نزدیک ہوں ، میں دعا کرنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں جب وہ مجھ سے دعا کرے تو انہیں چاہئے کہ میرا حکم مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ ہدایت پائیں
(سورہ البقرہ, 186)
سنو
جب دل درد سے پھٹنے لگے
جب پریشانی حد سے بڑھنے لگے
جب ہمت ٹوٹنے لگے
جب سانس اکھڑنے لگے
جب لگے سب ختم ہونے والا ہے تو
بس 😇
اپنے رب کو پکارنا
اسکے سامنے رونا.
اور اس سے کہہ دینا
جو میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا تھا
یا ربی 🥹
*آنکھوں سے آنسو جاری ہیں اور دل غم سے نڈھال ہے پر زبان سے ہم وہی کہیں گے

mayamalik66
 

، اور فقہ (سمجھ بوجھ) ایمان سے تعل رکھتی ہیں۔ ان سے دنیا میں کمی اور آخرت میں اضافہ ہوتا ہے اور آخرت کا اضافہ دنیا کے نقصان سے بہت زیادہ ہے۔ اسی طرح بخیلی، فحش اور بد کلامی نفاق سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہ چیزیں آخرت کا نقصان کرتی ہیں اور دنیا میں کچھ اضافہ کرتی ہیں اور آخرت کا نقصان دنیا کے فائدہ سے بہت زیادہ ہے۔
ایاس نے کہا میں نے یہ حدیث عمر بن عبدالعزیز کو بیان کی۔ انہوں نے مجھے حکم دیا تو میں نے یہ حدیث انہیں املا کروائی پھر انہوں نے اسے اپنے ہاتھ سے لکھا۔ پھر ہمیں ظہر اور عصر کی نماز پڑھائی تو وہ ان کی آستین میں تھا انہوں نے اسے رکھا تک نہیں۔
(الصحيحۃ رقم ٣٣٨١)

mayamalik66
 

کیا حیا دین سے ہے ؟
ایاس بن معاویہ بن قرۃ المزنی اپنے والد سے وہ ان کے دادا قرۃ المزنی سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے آپ کے پاس حیا کا تذکرہ چل پڑا۔
صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا : اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا حیا دین سے ہے ؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بے شک حیا، پاکدامنی، بے بسی (عدم قدرت)، زبان کی بے بسی نہ کہ دل کی بے بسی، اور فقہ (سمجھ بوجھ) ایمان سے تعلق

mayamalik66
 

*صحت مند دل کی نشانیوں میں سے ہے کہ: وہ اپنے "رب" کے ذکر سے ہمت نہیں ہارتا، اس کی عبادت سے تھکتا نہیں ہے، اور اس "رب" کے علاوہ کسی اور سے مانوس نہیں ہوتا ؛ سوائے اس کے جو "رب" کی طرف رہنمائی کرے اور اس کی یاد دلائے♥️*
*شُکۡراً یَا رَبِّیۡ شُکۡراً*

mayamalik66
 

*🛑پلیز اپنی تنہائیوں کو پاک کر یں۔۔پلیز ۔۔🥹*
*تنہائی میں بھی خود کو اللہ کی نافرمانی سے بچائیں ۔۔اور شیطان اور نفس کے بہکاوے میں آکر اپنے نیک اعمال کو ضائع مت ہونے دیں ۔۔۔😭💔*

mayamalik66
 

فتنوں اور فرقوں کے
گھٹن زدہ دور میں
آنے والی نسل کے لیے
والدین کا " راہ حق " پر
ہونا بہتـــــــ ضروری ہے...!!
📜🪶

mayamalik66
 

اے انسان کیا تجھے علم نہیں۔۔؟
دنیا کی زندگی دھوکے کے سوائے کچھ نہیں...!!
یہ جوانی یہ عیش و عشرت صدا بہار نہیں رہتی تیری جوانی ایک دن زیر ہوگی۔۔
اور جب تو پیش ہوگا پھر تیرے اعمال کا پلڑا تولا جائے گا۔۔
ابھی کر فکر اپنے اعمال کی۔۔۔

mayamalik66
 

⚠️ *ویلنٹائن ڈے* ⚠️
*کسی نامحرم کو ویلنٹائن بنا کر سرِعام اللہ کے فرمان سے روگردانی کرنے سے ڈرو اےحوا کی بیٹی۔۔۔یاد رکھنا کہ یہ گلاب کے پھول آگ کے انگارے ہیں😭 جو تماری قبر اور آخرت کو آگ سے سجائیں گے*
بتاؤ تم کس کا ساتھ دو گی❓ ادھر ھے شیطان ادھر خدا ہے۔۔
*⛔Boycott Valentine's Day..*

mayamalik66
 

تو انہوں نے جواب دیا :
*🚫 "ویلنٹائن ڈے منانا متعدد وجوہات کی بنا پر جائز نہیں ہے :*
🍂 *پہلی وجہ :* یہ ایک ایجاد کردہ تہوار ہے جسکی شریعت میں کوئی اجازت نہیں۔
🍂 *دوسری وجہ :* اسکی وجہ سے عشق اور دیوانگی جنم لیتی ہے۔
🍂 *تیسری وجہ :* اسکی بنا پر دل غیر اخلاقی چیزوں میں مبتلا ہو جاتا ہے جو کہ طریقِ سلف صالحین کے بالکل مخالف ہے۔
اس لئے اس دن کھانے، پینے، پہناوے، اور تحائف وغیرہ عید کے کاموں میں سے کوئی کام نہیں ہونا چاہئے۔
اور ہر مسلمان پر ضروری ہے کہ اپنے دین پر کار بند رہے، اور ضعیف العقل بن کر ہر آواز لگانے والے کے پیچھے نہ چلے، میں ﷲ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ مسلمانوں کو ظاہری و باطنی تمام فتنوں سے محفوظ رکھے، اور ہماری راہنمائی فرمائے، اور توفیق بھی دے۔"
📕 *[ مجموع الفتاوى : ١٩٩/١٧ ]*

mayamalik66
 

🚫 *ویلنٹائن ڈے سے متعلق الشيخ ابن عثيمين رحمه الله کی نصیحت :*
👈 شیخ ابن عثیمین رحمه الله سے پوچھا گیا، جسکا متن یہ ہے ؛
"عہدِ قریب میں طالبات کے درمیان ویلنٹائن ڈے منانے کا بہت زیادہ رواج ہوگیا ہے، اور یہ عیسائیوں کا تہوار ہے، اس دن میں مکمل لباس سرخ پہنا جاتا ہے۔ کپڑے، جوتے سب کچھ سرخ ہوتا ہے اور طالبات اس دن میں سرخ پھولوں کا آپس میں تبادلہ بھی کرتی ہیں، ہم فضیلۃ الشیخ سے اس تہوار کو منانے کا حکم جاننا چاہتے ہیں، اور آپ مسلمانوں کو اس قسم کے معاملات میں کیا نصیحتیں کرینگے؟ ﷲ تعالی آپکی حفاظت اور نگہبانی فرمائے۔ آمین"

mayamalik66
 

ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: جب کوئی شخص اپنے گھر والوں پر کوئی چیز خرچ کرے اور ثواب کی نیت رکھے تو وہ اس کے لئے صدقہ ہے-
صحیح بخاری