"الحمد" سے "والناس" تک کا سفر "کن" سے "فیکون" تک کا سفر اتنا کٹھن نھیں ھوتا اگر اللہ پر توکل مضبوط ھو ھم یقین کی راھوں پر چلنے والے ھوں صبر ھمارا ھتھیار ھو اور تقویٰ ہمارا لباس ھو
لفظ صرف معنی ھی نھیں رکھتے یہ تو دانت بھی رکھتے ھیں جو کاٹ لیتے ھیں یہ ھاتھ بھی رکھتے ھیں جو گریبان کو پھاڑ دیتے ھیں یہ پاؤں بھی رکھتے ھیں جو ٹھوکر لگا دیتے ھیں اور ان لفظوں کے ھاتھوں میں لھجہے کا اسلحہ تھما دیا جائے تو یہ وجود کو چھلنی کرنے پر بھی قدرت رکھتے ھیں
دنیا کو خوش کرنے کے لیے کبھی بھی رب کی نافرمانی نہ کریں یقین جانیئے جس دنیا کو خوش کرنے کے لیے اُس ذاتِ برحق کو اور اسکے احکامات کو بھول جاتے ھیں وھی دنیا آپ کو ایک ھی پل میں پستیوں میں جا پھینکتی ھے یہ دنیا کسی کی قدر نھیں کرتی واللہِ نھیں کرتی اس لیے اس ذات کی بات کو فوقیت دیں جو قدردان ھے آپ ناقدری سے بچا لیے جائیں گے اللہ پاک ھماری رھنمائی فرمائے آمین
پتا ھے ھم لوگوں کا مسئلہ کیا ھے...؟؟؟ ھمیں موت کا یقین ھی نھیں ھے ھمیں لگتا ھے کہ اس دنیا سے جیسے کبھی جانا ھی نھیں ھے یوں ھی دن کے بعد دن گزرتے رھیں گے ھمیں اس کی خوشیاں اور غم دائمی لگتے ھیں اسی دنیا کے غموں میں جیتے ھیں انھی پر کڑھتے ہیں اسی دنیا میں مدھوش رھتے ھیں تبھی اللّٰه کے لئے نھیں جی پاتے آخرت کی تیاری نہیں کر پاتے
میری وال پر لکھی ھر بات اک دن بےمعنی ھوجائے گی ھمیشہ نہ رھنے والی چیزوں میں سےاک میں بھی ھوں یاد رھےگا تو میرا اخلاق میری محبت ورنہ میرا نام تک بھول جاؤ گے