یہ لازم نہیں ہے کہ ہم ایک دوسرے کو خوش کرنے کی کوشش کریں،یہی کافی ہے ایک دوسرے کو تکلیف نا پہنچائیں۔ یہ ضروری نہیں کہ ہم دوسروں کی اصلاح کریں، یہی کافی ہے ہماری نگاہ اپنے عیبوں پر ہو حتی کہ یہ بھی ضروری نہیں ہم ایک دوسرے سے محبت کریں بس اتنا کافی ہے ایک دوسرے کہ🤍🤍دشمن نا ہوں۔😊🌹🌸
اک رات ہوئی برسات بہت میں رویا ساری رات بہت ہر غم تھا زمانے کا لیکن میں تنہا تھا اس رات بہت پھر آنکھ سے اک ساون برسا جب سحر ہوئی تو خیال آیا وہ بادل کتنا تنہا تھا جو برسا ساری رات بہت
آنسو بہہ جانا اگر اتنی آسان بات ہوتی تو آپکے رب کو آنسو اتنے محبوب نہ ہوتے...بڑی اذیت سے نکلتے ہیں یہ آنسو باہر بہتے ہیں تو اندر اترجاتے ہیں تب ہی تو عرش ہلادیتے ہیں رب سے ملادیتے ہیں دل بدل دیتے ہیں.. اپنے رب کے آگے خوب رو لیا کریں سب دکھ کہہ دیا کریں وہاں آنسوؤں کےبدلے صرف دل کا سکون نہیں بڑے بڑے مقام ملتے ہیں..
*دعا تو معجزے کا نام ہے۔ جب تمہیں لگے کہ زندگی کسی* *اندھیری غار میں کھو گئی ہے تو وہاں روشنی کی پہلی کرن دعا ہے۔* *دعا امید کا نام ہے۔ دعائیں مانگی ہوں تو ایک امید رہتی ہے کہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔* *اور جو دعائیں قبول نہیں ہوئیں وہ رائیگاں نہیں گئیں۔ تمہیں اندازہ بھی نہیں کہ کب، کہاں اور کیسے وہ تمہارے راستے سے کانٹے ہٹاتی رہیں ہیں۔ تم یقین کے ساتھ مانگو، وہ ہر پکارنے والے کی پکار سنتا ہے۔*