یہ جو میں تجھ کو نظر آتا ہوں سرشاری میں ۔۔۔
عالمِ خواب میں ہوں حالت بیداری میں۔۔۔
تُجھ سے سچ میں محبت تو نہیں کر بیٹھا۔۔۔؟؟
اتنا رویا تو نہیں جا سکتا اداکاری میں۔۔۔


کتنا خوبصورت احساس ہے نا آپ ہوں،چند آنسو ہوں اور آپ کا رب ہو اور دل کو سکوں مل جائے آنسو تھمنے لگیں جیسے رب آپکو دلاسہ دے رہا ہو کہ سب بہتر ہو گا وہ اللہ ہے نا!۔۔۔۔✨🤍💙
بہت سے لوگ آپ کیلئے کچھ کر نہیں سکتے _، لیکن ان سے باتیں صرف اس لئے اچھی لگتی ہیں کہ ان کی مثبت باتوں سے ایک سہارا ملتا ہے
وہ سنتا تو میں کہتا، مجھے کچھ اور کہنا تھا
وہ پل بھر کو جو رک جاتا مجھے کچھ اور کہنا تھا
کمائی زندگی بھر کی ، اسی کے نام تو کر دی
مجھے کچھ اور کرنا تھا مجھے کچھ اور کہنا تھا
کہاں اس نے سنی میری ، سنی بھی ان سنی کر دی
اسے معلوم تھا اتنا مجھے کچھ اور کہنا تھا
میرے دل میں جو ڈر آیا کوئی مجھ میں بھی ڈر آیا
وہی اک رابطہ ٹوٹا مجھے کچھ اور کہناتھا
ٹھہرے ہوئے نہ بہتے ہوئے پانیوں میں ہوں
یہ میں کہاں ہوں کیسی پریشانیوں میں ہوں
اک پل کو بھی سکون سے جینا محال ہے
کن دشمنان جاں کی نگہبانیوں میں ہوں
یوں جل کے راکھ خواب کے پیکر ہوئے کہ بس
اک آئینہ بنا ہوا حیرانیوں میں ہوں
جب راہ سہل تھی تو بڑی مشکلوں میں تھا
اب راہ ہے کٹھن تو کچھ آسانیوں میں ہوں
آساں نہیں ہے اتنا کہ بک جاؤں اس کے ہاتھ
ارزاں نہیں ہوں خواہ فراوانیوں میں ہوں
مجھ کو بھی علم خوب ہے سب مد و جزر کا
میں بھی تو سب کے ساتھ انہیں پانیوں میں ہوں
محسنؔ تمام تر سر و ساماں کے باوجود
پوچھو نہ کتنی بے سر و سامانیوں میں ہوں
محسن زیدی
🖤🥀


نصیب والوں کو ملتے ہیں فکر کرنے والے دوست




کوئی سوال ہو تو پوچھ لیا کریں الجھن ہو تو کسی کے ساتھ مل کر سلجھا لیا کریں کوئی یاد آرہا ہے تو رابطہ کر لیا کریں کوئی پریشانی ہے تو مدد طلب کر لیا کریں کچھ اچھا لگتا ہے تو بتا دیا کریں نہیں اچھا لگتا تو وہ بھی بتا دیا کریں لیکن معمولی معمولی باتوں پر اپنی انا کو بڑہاوا نہ دیا کریں۔۔🖤





submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain