*مفتی احمد یار خان نعیمی رحمة اللّه علیہ فرماتے ہیں
بُرا یار بُرے سانپ سے بدتر ہے کہ برا سانپ جان لیتا ہے اور برا یار ایمان برباد کرتا ہے۔
(تفسیر نور العرفان ص 164)
*حضور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جسم کی روح*
ہم جسم ہیں اور حضور سید عالم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم روح رواں اور توبہ وغیرہ شفاء بخش دوا ہے اور نیک اعمال مقوی ( طاقت دینے والی) غذا، لہذا جس انسان کا تعلق حضور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے قائم ہے تو اس کی نیکیوں میں قبولیت کے پھل پھول بھی لگیں گے اور توبہ وغیرہ سے اس کے گناہوں کی معافی بھی ہوگی۔
(تفسیر نعیمی 127/4)
ایک وہ زمانہ تھا کہ لوگ رشتوں کیلئے اپنی خوشیاں قربان کر دیتے تھے آج وہ زمانہ ہے لوگ اپنی خوشیوں کیلئے رشتے تک قربان کر دیتے ہیں💯
"رسولِ کریم صلی اللّٰه علیه وآله وسلم نے فرمایا ؛
بڑوں کے پاس بیٹھا کرو ، علماء سے باتیں پوچھا کرو ، اور حکمت والوں سے میل جول رکھو۔"
(معجم کبیر، ۲۲/۱۲۵)
رمضان اور قرآن کی شفاعت
رسول ﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
روزہ اور قرآن بندے کی شفاعت کریں گے روزہ کہے گا میں نے اسے دن میں کھانے اور شہوات سے روکا لہذا اس کے بارے میری شفاعت قبول فرما اور قرآن کہے گا میں نے اسے رات میں سونے سے روکا لہذا اس کے متعلق میری شفاعت قبول کر تو دونوں کی شفاعت قبول ہوگی۔(شعب الایمان)
اس حدیث کے تحت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
روزوں کی شفاعت سے گناہ معاف ہوں گے اور قرآن کی شفاعت سے درجے بلند یا روزوں کی شفاعت سے غضب الہی کی آگ ٹھنڈی ہوگی اور قرآن کی شفاعت سے رحمت الہی کی ہوا چلے گی۔
(مرآة المناجيح 151/3)
🌙 شہادت 21 رمضان المبارک 🌙
شیرِ شمشیر زَن شاہِ خَیبر شِکَن
پَرتَوِ دستِ قدرت پہ لاکھوں سلام
مُرتَضیٰ شیرِ حق اَشجع الاشجَعیں
ساقیِ شِیر و شربت پہ لاکھوں سلام
اصلِ نسلِ صفا وجہِ وَصلِ خدا
بابِ فصلِ وِلایت پہ لاکھوں سلام
" جنتی عورتوں کا حسن حُوروں سے زیادہ ہوگا ، کہ ان پر عبادات کا حسن بھی ہوگا۔"
( مرأۃ المناجیح: ۷/۵۶۱۴ )
*امہات المومنین کا مسجد بیت میں اعتکاف کرنا*
امہات المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنھن نے بھی مسجد بیت میں اعتکاف کیا ہے۔ ام المؤمنین حضرت سیدتنا بی بی عائشہ صدیقہ رضی الله عنها روایت فرماتی ہیں کہ رسول اکرم صلى الله عليه و آله وسلم رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف فرمایا کرتے۔ یہاں تک کہ اللہ پاک نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو وفات (ظاہری) عطا فرمائی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد آپ کی ازواج مطہرات (یعنی پاک بیویاں) اپنے گھروں میں اعتکاف کرتی رہیں۔
(بخاری،حدیث:2026)
مرآۃ المناجیح میں ہے: حضور انور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات (شریف) کے بعد آپ کی ازواج پاک ( یعنی پاک بیویوں ) نے ہمیشہ اپنے گھروں (یعنی مسجد بیت ) میں اعتکاف کیا۔ فقہا فرماتے ہیں: اس (یعنی عورت کے لیے گھر کی مسجد یعنی مسجد بیت ) میں اعتکاف بہت اچھا ہے۔
حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
مسلمانوں میں مسلم نما کفار یعنی ملک ، قوم و دین کے غدار ہمیشہ ہی رہیں گے جن کا خیال یہ ہو گا کہ کفار کو اپنا دشمن نہ بناؤ، مسلمانوں کو ان کے ہاتھوں تباہ ہو جانے دو، جیسا کہ اب بھی دیکھا جا رہا ہے۔
(تفسیر نعیمی 359/4)
دعا کرتے وقت رب تعالیٰ کو اس کے اچھے ناموں سے پکارنا چاہیے،حمد الہی دعا کا رکن ہے۔
(مرآة المناجيح 40/4)
دو جنتی پھول
رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
حسن اور حسین رضی ﷲ عنہما دنیا میں میرے دو پھول ہیں۔
(سنن ترمذی،حدیث:4124)
اس حدیث کے تحت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ حسن اور حسین دنیا میں جنت کے دو پھول ہیں جو مجھے عطا ہوئے ان کے جسم سے جنت کی خوشبو آتی ہے اس لئے نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم انہیں سونگھا کرتے تھے۔
(مرآة المناجيح 642/8)
صالحین کی خدمت نوافل سے افضل ہے
(مرآة المناجيح 183/3)
صوفیاء کرام فرماتے ہیں کہ جوانی کی عبادت بڑھاپے کی عبادت سے افضل ہے کہ عبادات کا اصل وقت جوانی ہے۔
(مرآة المناجيح 179/3)

بیٹوں کو بھی بیٹیوں جتنی ہی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔
گناہ، ثواب، حلال، حرام اور جائز ناجائز دونوں پر ایک جیسے لاگو ہوتے ہیں۔
بیٹیاں نسلوں کی تربیت کرتی ہیں تو بیٹے نسلوں کے نگہبان ہوتے ہیں.
غریبوں کی جنت
حضور انور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ اطہر کا دروازہ دیگر مہینوں میں شب جمعہ کو کھلتا ہے مگر ماہ رمضان میں ہمیشہ کھلا رہتا ہے کیوں نہ ہو کہ وہ ہم غریبوں کی جنت ہے۔سبحان اللہ
(مرآة المناجيح149/3)
تلاوت قرآن پاک کی حالت میں رب تعالیٰ بندے سے بہت ہی قریب ہوتا ہے۔
(تفسیر نعیمی 304/4)
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا توریت کی عالمہ تھیں.
مرآة المناجيح ٩٣/٨
حضور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو جناب خدیجہ رضی ﷲ عنہا سے بہت ہی محبت تھی،ایک دفعہ کسی بی بی کی آواز سنی جو حضرت خدیجہ رضی ﷲ عنہا کی( آواز جیسی تھی تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم رو پڑے۔
(مرآة المناجيح،ج5،حدیث:3970)
جو زبان اللہ تعالیٰ کے ذکر سے تر رہے وہ دوزخ میں نہیں جلے گی
(تفسیر نعیمی 315/2)
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain