رمضان مبارک
ماں کا رتبہ بیشک بہت بلند ہے اور ماں کی اولاد کے لئے قربانیاں بیشک لازوال ہیں ۔مگر مجھے لگتا ہے والد وہ ہستی ہے اس کے بغیر اولاد خصوصا بیٹا ادھورا ہوتا ہے۔میرے والد کو اس دنیا سے گئے 15 سال کا عرصہ گزر گیا میری والدہ نے میری تعلیم و تربیت میں کبھی کمی محسوس نہیں ہونے دی مگر پروفیشنل لائف میں جب سے قدم رکھا ہے مجھے قدم قدم پر والد صاحب کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے۔اللہ میرے والد محترم کی بخشش فرمائے اور اللہ تبارک وتعالی سب کے والدین کو سلامت رکھے آمین
یاد مصطفیٰ ﷺ میں تڑپنے والے
حضرت ابو ہریرہ رضی ﷲ عنہ سے مروی ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
میری امت میں مجھ سے بہت محبت کرنے والے لوگ جو میرے بعد آئیں گے ان میں سے ہر ایک یہی تمنا کرے گا گھر بار ،مال ودولت قربان کرکے صرف ایک بار مجھے دیکھ لے۔
اس حدیث پاک کے تحت مفتی محمد احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
تمنا کریں گے کہ ہماری جان، مال و اولاد سب فدا ہو جائے مگر ایک نظارہ جمال جہاں آراء کا میسر ہو جائے، آج لوگ مدینہ منورہ کی گلیاں دیکھنے کے لیے کیسے کیسے جتن کرتے ہیں مگر بعض کو میسر نہیں ہوتیں😭۔
(مرآة المناجيح٢٧٨/٨)
شب برات رحمتوں اور مغفرت کی رات ہے، اس مبارک شب میں اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی، رزق میں برکت اور دین و دنیا کی بھلائی کی دعا کرنی چاہیے۔
اے اللہ! اس بابرکت رات میں ہمارے گناہ معاف فرما، ہمیں صحت و سلامتی عطا کر، رزق میں وسعت اور برکت نصیب فرما، ایمان پر استقامت دے، اور ہمیں اپنی رحمت و مغفرت سے نواز دے۔ آمین!
بدگوئی نتیجہ ہے سختی کا اوّلا دل میں سختی آتی ہے پھر بدگوئی زبان درازی پھر ہاتھا پائی یعنی مار پیٹ پھر قتل و خون خدا محفوظ رکھے۔شیطان پر سخت رہو بھائی مسلمان پر نرم۔اگر حقیر آدمی کے دل میں نرمی ہو تو وہ عزیز بن جائے گا۔عظیم الشان آدمی کے دل میں سختی ہو تو وہ حقیر ہو جائیگا۔مولانا فرماتے ہیں۔شعر:
در بہاراں کے شود سرسبز سنگ
خاک شو تاگل بروید رنگ رنگ
لوہا نرم ہوکر اوزار بنتا ہے سونا نرم ہوکر زیور۔زمین نرم ہوکر قابل کاشت ہوتی ہے،انسان نرم ہوکر ولی بن جاتا ہے۔
(مرأة المناجیح 441/6)
اللہ کے ساتھ اچھا گمان اس سے امید وابستہ کرنا بھی عبادت میں سے ایک اچھی عبادت ہے۔عبادت سے غافل رہ کر امیدیں باندھنا حماقت ہے جیسے کوئی جو بو کر گندم کاٹنے کی امید کرے۔
(مرأة المناجیح 431/6)
اللہ کے ساتھ اچھا گمان اس سے امید وابستہ کرنا بھی عبادت میں سے ایک اچھی عبادت ہے۔عبادت سے غافل رہ کر امیدیں باندھنا حماقت ہے جیسے کوئی جو بو کر گندم کاٹنے کی امید کرے۔
(مرأة المناجیح 431/6)
لكل شيء إذا ما تم نقصان
فلا يغر بطيب العيش انسان
ہر چیز جب مکمل ہو جاتی ہے تو اس کے نقصان کا آغاز ہو جاتا ہے،
اس لیے کسی بھی انسان کو عمدہ زندگی سے دھوکا نہیں کھانا چاہیے
ہر کمالے را زوالے
حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کے والد محترم جاگتی آنکھوں سے تین بار دیدار مصطفیٰ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے شرف یاب ہوئے۔
(حیات حکیم الامت،ص28)
سب سے پہلی اذان
مفسر شہیر حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
سب سے پہلے اذان حضرت جبریل امین نے معراج کی رات بیت المقدس میں دی جب حضور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے سارے نبیوں کو نماز پڑھائی،مگر مسلمانوں میں ہجرت کے بعد 1ھ میں شروع ہوئی۔
(مرآة المناجيح 387/1)
ہیں صف آراء سب حور و ملک اور غلماں خلد سجاتے ہیں
اک دھوم ہے عرش اعظم پر مہمان خدا کے آتے ہیں
شب معراج کی مبارک گھڑیوں میں ہمیں دعا میں یاد رکھنا
*عورتوں کو تین چیزوں سے بچاؤ*
مفسر شہیر حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
تین چیزوں ناول،کالج اور تھیٹر وسینما( مفتی صاحب نے اپنے دور کے حساب سے لکھا ہے لیکن آجکل موبائل فون اور ٹی وی بھی اسی میں شامل ہے) سے اپنی لڑکیوں اور بیویوں کو بہت بچاؤ یہ تین چیزیں لڑکیوں کے لئے زہر قاتل ہیں اس وقت لڑکیوں میں خوشی اور آزادی ان تینوں کی وجہ سے ہے کوشش کریں کہ لڑکیاں حیاء دار اور ادب والی بنیں تاکہ تاکہ ان کی اولاد میں بھی یہ اوصاف پائے جائیں ڈاکٹر اقبال فرماتے ہیں بے ادب ماں باادب اولاد جن( پیدا کر) نہیں سکتی۔
(اسلامی زندگی،ص85)
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں:
اگر حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ میں معمولی فسق بھی ہوتا تو امام حسن رضی اللہ عنہ سر دے دیتے مگر ان کے ہاتھ میں ہاتھ نہ دیتے۔
(امیر معاویہ پر ایک نظر 52)
حضورﷺ کا نام ایک مضبوط قلعہ
اسلام اور نبی کریم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا دامن کرم بلکہ حضور انور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا نام شریف مسلمانوں کے لئے ایک مضبوط قلعہ ہے،اگر مسلمان اس قلعہ میں پناہ گزیں رہیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
(تفسیر نعیمی 107/4)
کسی انسان میں خوبی دیکھو تو اسے بیان کرو،لیکن اگر خامی دیکھو تو وہاں تمہاری خوبی کا امتحان ہے ۔❤️
بغض معاویہ رضی ﷲ عنہ کا انجام
آج مشاہدہ ہو رہا ہے کہ جس دل میں صرف امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے عداوت پیدا ہوتی ہے تو اس کا انجام یہ ہوا کہ آہستہ آہستہ اس میں اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام تمام ہی کی نفرت پیدا ہو گئی اور سب پر زبان طعنہ دراز کرنے لگے اس پر زمانہ ماضی و حال شاہد عدل ہے۔
(امیر معاویہ پر ایک نظر،ص9)
شیطان اس دعا سے مایوس ہوجاتا ہے جس کے آخر میں آمین کہہ دی جائے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ اس پر مہر لگ چکی ہے میں توڑ نہیں سکتا۔
(تفسیر نعیمی105/1)
حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
جو فوائد حضور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی حیات شریف میں آپ کی زیارت سے میسر تھے وہی فوائد حضور انور ﷺ کی قبر انور کی زیارت کے ہیں لہذا مومن کو ان فوائد کی امید رکھنی چاہیے الله تعالی ہر مؤمن کو اور ان سب کے صدقے مجھ گنہگار کو روضہ اطہر کی زیارت اور مسجد نبوی شریف میں اعتکاف نصیب کرے ۔
(مرآة المناجيح 237/5)
کھانے کے فوراً بعدپیشاب کرنے کی عادت ڈالئے۔ حکمت: اس سے گردہ و مَثانہ کے اَمراض سے حفاظت ہوتی ہے۔
(مراٰۃ المناجیح،ج ،6ص33،ملخصاً)
ہر مسلمان کو بقدر طاقت دینی خدمت کرنی چاہیے،مسجد کی خدمت،علم کی خدمت حضور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہی کی خدمت ہے۔
(تفسیر نعیمی 587/3)
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain