ہر شہر میں ایک عالم کا ہونا لازمی ہے۔
(تفسیر نعیمی 188/2)
حضرت انس بن مالک رضی ﷲ عنہ فرماتے ہیں:
ہم نے ایسا کوئی منظر نہیں دیکھا جو ہمیں رسول ﷲ ﷺ کے چہرہ مبارک سے زیادہ حسین لگتا ہو۔
(بخاری،حدیث:681)
ایک روز حضرت سعد بن ابی وقاص رضی ﷲ عنہ نے عرض کیا:
یا رسول ﷲ ﷺ دعا کیجیے کہ میں مقبول الدعا ( جس کی دعائیں قبول ہوں) بن جاؤں
حضور صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حلال غذا اختیار کرو تمہاری دعا قبول ہوا کرے گی۔
(تفسیر نعیمی 150/2)
حضور اقدس ﷺ کو عقل سے نہ پرکھو عشق سے معلوم کرو یونہی حضور ﷺ کے فضائل عقل کے ترازو سے مت تولو۔
(تفسیر نعیمی 660/1)
*یتیموں سے بھلائی*
یتیموں سے بھلائی کرنا کرنا علامتِ ایمان ہے جس دستر خوان پر یتیم ہو اس پر شیطان نہیں ہوتا جو یتیم کو پال کر جوان کردے اس کے سارے گناہ بخشے جاتے ہیں،بلکہ روایت میں یہ بھی ہے کہ اپنی تین بیٹیوں یا بہنوں کو بلکہ دو کو بھی پال کر جوان کرلے تو وہ اس کے لیے جہنم سے آڑ بنا جائیں گی۔
(تفسیر نعیمی 516/1)
وہی دل قرآنی مضامین (سمجھنے)کے لائق ہوتا ہے جس کا وضو محبت مصطفویﷺ کے پانی سے ہو جاوے۔
(تفسیر نعیمی 154/2)
امام یوسف صالحی فرماتے ہیں:
جس دن سرکار دوعالم ﷺ تشریف لائے وہ دن تمام آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔
(عشق مصطفی،ص69)
سبحان اللّٰه 🌹
جس دن آقا کریمﷺ کی ولادت مبارک ہوئی اس دن شیطان رویا تھا۔
(البدایہ والنہایہ 391/3)
*ایمان افروز قول*
ایمان کی جان تو یہ ہے کہ رسول ﷲ ﷺ کی خبر پر اپنے حواس سے زیادہ اعتماد ہو اگر ہم آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ اس وقت دن ہے اور نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اس وقت رات ہے تو ہماری آنکھ جھوٹی ہے اور نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم سچے ہیں کیونکہ ہماری آنکھ ہزار دفعہ غلطی کر سکتی ہے مگر ان کا فرمان کبھی غلط نہیں ہوتا۔
(تفسیر نعیمی 128/1)
شیطان اس دعا سے مایوس ہوجاتا ہے جس کے آخر میں آمین کہہ دی جائے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ اس پر مہر لگ چکی ہے میں توڑ نہیں سکتا۔
(تفسیر نعیمی105/1)
📜 تھوڑا سا عمل بھی کافی❗
سیدنا رسولﷲﷺ نے ارشاد فرمایا:
اخلص دینک یکفک القلیل من العمل
"اپنے دین سے مخلص ہوجا؛ تجھے تھوڑا عمل بھی کافی ہے۔"
📑الجامع الصغیر، رقم الحدیث 298
حضورﷺ کی نگاہ کرم کے بغیر کوئی نیکی قبول نہیں ہوتی،حضورﷺ مدینہ میں جلوہ گر رہ کر کونین کو فیض دے رہے ہیں۔
(تفسیر نعیمی 217/1ملتقطاً)
وكانت العرب إذا سافرت أخذت معها من تربة بلدها تستنشق ريحها
پہلے زمانے میں عرب لوگ جب کہیں سفر کرتے تو اپنے ساتھ اپنے شہر کی مٹی بھی لے جاتے اور جب اپنا شہر یاد آتا تو اس مٹی کو سونگھ لیتے
[مطالع البدور ومنازل السرور ,301]
کیا یہ ناشکری نہیں؟
آج چودہ اگست ہے یعنی پاکستان کی آزادی کا
دن چھہتر سال پہلے ہم جب انگریزوں سے آزاد ہوکر آئے تھے تو ہمارے پاس ستر لاکھ اموات کے سوا کیا تھا؟ ملازمین کی تنخواہ تک کے پیسے نہیں تھے حتی کہ لوگ کہتے تھے پاکستان سوئی بنانے کے بھی قابل نہیں ہے۔ سوئی سے لے کر ایٹم بم تک ہم اپنا بنا چکے ہیں ترقی یافتہ نہیں تو ترقی پذیر ممالک کی دوڑ میں ہم شامل ہیں جب کہ یکے بعد دیگرے ہم نے کئی جنگیں لڑیں ہیں آزاد ہوتے کشمیر کی جنگ ، سنبھلتے ہی دفاع کی جنگ، چند سال بعد بنگال کی جنگ پھر کارگل اور دہشت گردی کی لڑائیاں عرب اسرائیل اور افغانستان کی جنگیں کہاں کہاں ہم نہیں گئے۔ محض چھہتر سال میں اگرچہ ہمارے اکثر حکمران کرپٹ اور ناہل رہے ۔ اب بھی ہم کہیں پاکستان نے کیا کیا تو کیا یہ نا شکری نہیں؟
السلام علیکم
رات تقریبا بارہ بجے کے بعد میں اور میری والدہ میرے نانیہال کے گاوں سے اکیلے واپس آئے راستے میں بیٹھے چند آوارہ کتوں کے سوا کسی نے ہمارا راستہ نہیں روکا جب میں صحیح سلامت گھر پہنچنے والا تھا ایک دم سے چھہتر سال پہلے کے مناظر ذہن میں آگئے کہ کیا ہم چھہتر سال پہلے پاکستان بننے کے سے پہلے اسی طرح آزادی سے رات کے بارہ بجے ہندو ، سکھوں،مرہٹوں،آریائوں اور انگریزوں کے ڈر کے بغیر سفر کر سکتے تھے؟ تو جواب تھا ہر گز نہیں !
تو دل سے نکلا کہ بیشک پاکستان کی آزادی ہزار نعمتوں سے بڑی نعمت ہے۔
جشن آزادی مبارک ہو
مدینہ منورہ سے چلتے وقت خدمت اقدس ﷺ میں حاضر ہونا سنت صحابہ ہے،اب بھی حجاج مکہ معظمہ سے چلتے وقت طواف وداع کرتے ہیں اور مدینہ پاک سے رخصت ہوتے وقت سلام وداع عرض کرتے ہیں۔
(مرآة المناجيح409/1)
امام ابن جوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
إن العلماء غرباء في الدنيا لكثرة الجهال بينهم
اپنے ارد گرد جاہلوں کی کثرت کی وجہ سے علماء کرام دنیا میں غربت کی زندگی گزارتے ہیں۔
(اللطائف لابن الجوزي، ص 54)
تعلیمی اداروں سے گزارش ہے
14 اگست کے پروگراموں میں بچوں سے ڈانس نہ کروائیں
یہ درسگاہیں ہیں تھیٹر نہیں
آپ معلم ہیں
.... نہیں
صحابہ کرام عین نماز میں حضور انور صلی ﷲ علیہ وسلم کی ادائیں دیکھتے تھے اور حضور اقدس ﷺ کی نقل کرتے تھے۔
(مرآة المناجيح 453/1)
جو اللّٰه عزوجل سے محبت کرنا چاہے وہ اس کے پیاروں سے محبت کرے۔
(مرآة المناجيح 444/1)
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain