چمن کا پھول عورت
حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
عورت گھر میں ایسی ہے جیسے چمن میں پھول اور پھول چمن میں ہرا بھرا رہتا ہے اگر توڑ کر باہر لایا گیا تو مرجھا جائے گا اسی طرح عورت کا چمن اس کا گھر اور بال بچے ہیں اس کو بلا وجہ باہر نہ لاؤ ورنہ مرجھا جائے گی۔
(اسلامی زندگی،ص106)
_معذرت بولنا تب اچھا لگتا۔۔
جب آپ کسی کے پاؤں پے پاؤں رکھ دیں نہ کہ تب جب آپ کسی کا دل کچل دیں۔
ایک مرد کے پاس ایسا کچھ اضافی نہیں ہوتا کہ عورت اسکے پیچھے جائے سوائے اسکے کردار کے۔۔۔
البنون نعم، والبنات حسنات، والله -عز وجل- يحاسب على النعم ،ويجازي على الحسنات
بیٹے نعمتیں ہیــــــــں اور بیٹیاں انسان کی نیکیاں ہیــــــــں…اللّٰهﷻ نعمتوں کا حساب لے گا اور نیکیوں پر ثواب عطا کرے گا
||امام ابن عبدالبر المالکی||
[بهجة المجالس]
تمام انبیاء سرکار مدینہ کے تربیت یافتہ
صوفیاء فرماتے ہیں کہ عالم ارواح میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سارے نبیوں کے نبی تھے،آپ علیہ السلام ان کی روحوں کو تعلیم و تربیت دیتے تھے،سارے نبی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مدرسہ میں تعلیم حاصل کرکے دنیا میں تشریف لائے اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھے ہوئے علوم مخلوق کو سکھائے۔
(مرآة المناحيح ١٩/٨)
عورت کو لازم ہے لباس فاخرہ عمدہ برقعہ اوڑھ کر باہر نہ جائے کہ بھڑک دار برقعہ پردہ نہیں بلکہ زینت ہے۔
(مرآة المناجيح 30/5)
*تمام انبیاء سرکار مدینہ کے تربیت یافتہ*
صوفیاء فرماتے ہیں کہ عالم ارواح میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سارے نبیوں کے نبی تھے،آپ علیہ السلام ان کی روحوں کو تعلیم و تربیت دیتے تھے،سارے نبی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مدرسہ میں تعلیم حاصل کرکے دنیا میں تشریف لائے اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھے ہوئے علوم مخلوق کو سکھائے۔
(مرآة المناحيح ١٩/٨)
بچے کو گود میں لینا،اسےچومنا اور سونگھنا سنت ہے،رحمت کی علامت ہے۔
(مرآة المناجيح 494/2)
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته
صبح بخیر
پہلی درسگاہ
حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :
بچوں کا پہلا مدرسہ ماں کی گود ہے اس لیے ماں پر لازم ہے کہ ان کی پرورش اور تربیت اچھی کرے ماں سیدہ فاطمہ زہرا رضی ﷲ عنہا جیسی پرہیز گار بنے تاکہ اس کی اولاد حضرت امام حسین رضی ﷲ عنہ جیسی ہونہار ہو،اسی لئے اچھی لڑکیوں سے نکاح کرانا اچھا ہے۔
(مرآة المناجيح 370/5)
مفتی احمد یار خان فرماتے ہیں:
حضورﷺ کے گستاخوں کے چہروں پر ایمانی رونق نہیں ہوتی بعض کے منہ پر مکھیاں بھنکتی اور آخری عمر میں شکل بگڑی دیکھی گئی ہے۔
(سلطنت مصطفیٰ،ص28)
*موئے مبارک سے محبّت*
حضرت خالد بن ولید رضی ﷲ عنہ فرماتے ہیں:
میری ٹوپی میں سرکار والاتبار علیہ الصلاۃ والسلام کی پیشانی اقدس کے بال مبارک ہیں جو مجھے اپنی جان سے زیادہ محبوب ہیں۔عمر بھر ہر جنگ میں ان مبارک بالوں کی برکت سے کامیابی ملتی رہی۔
(کتاب الشفاء2/44)
درود شریف کی کثرت موت و زندگی کے فتنوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
(مرآة المناجيح 239/3)
♥️جمعہ مبارک ♥️
پڑوسیوں کو ہدیہ ( تحفہ) دینا سنت ہے کہ اس سے محبت بڑھتی ہے۔
(مرآة المناجيح 132/3)
عورت کی فطرت میں یہ بات ہے کہ وہ کسی کا احسان یاد نہیں رکھتی،برائی یاد رکھتی ہے۔
(مرآة المناجيح 374/2)
نکاح شیشہ ہے طلاق پتھر،شیشہ پر پتھر جبر سے پھینکے یا خوشی سے شیشہ ٹوٹ ہی جائے گا ۔
(فتاویٰ رضویہ:12/385)
مسلمان اس لیے کھائے پئے سوئے جاگے کہ یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتیں ہیں.
(مرآة المناجيح ١٣/٧)
جمعہ مبارک
حضرت فاطمہ زہرا کا استقبال
حضور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب فاطمہ زہرا رضی ﷲ عنہا کو آتے دیکھتے تو خوشی میں کھڑے ہوجاتے تھے پیشانی اور ہاتھ کو بوسہ دیتے تھے،اپنی جگہ بٹھالیتے تھے۔
(مرآة المناجيح،تحت الحدیث:6138)
جب رب تعالیٰ کسی کو رسوا کرنا چاہتا ہے تو اسے اللہ کے مقبول بندوں میں عیب نکالنے کی سوجھتی ہے۔
(تفسیر نعیمی 607/3)
حدیث میں ہے کہ اگر تم قیامت میں میرا قرب چاہتے ہو تو اپنی بیویوں کو راضی رکھو۔
جمعہ مبارک
(تفسیر نعیمی 449/2)

submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain