حضرت امام شافعی رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
هو المسك ما كررته يتضؤ
محبوب صلی ﷲ علیہ وسلم کا ذکر جمیل ایسی کستوری ہے اسے جتنا مسلو گے اتنی ہی زیادہ خوشبو پھیلے گی۔
(عشق مصطفی،ص31)
رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا
ہر چیز کی اساس(بنیاد) ہوتی ہے اور اسلام کی اساس رسول ﷲ ﷺ کے صحابہ اور اہل بیت کی محبت ہے۔
(فضائل و مسند اہلبیت،ص62)
لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اعلیٰ حضرت امام اہلسنت مجدد دین وملت مولانا شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن ارشاد فرماتے ہیں : ’’تابعین سے لے کرتا بقیامت امت کا کوئی ولی کیسے ہی پایہ عظیم کو پہنچے صاحب ِسلسلہ ہو خواہ غیر ان کا، ہرگز ہرگز ان (یعنی صحابہ) میں سے ادنی سے ادنی کے مرتبہ کو نہیں پہنچ سکتا، اور ان میں ادنی کوئی نہیں ۔
’’الفتاوی الرضویۃ‘‘ ، ج 29 ، صفحہ : 357
نورانی پیشانی و رخسار
امام حسین پاک کی ایک خصوصیت بیان کرتے ہوئے حضرت علّامہ جامی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں۔
کہ حضرت امامِ عالی مقام سیِّدُنا امامِ حُسین رضی اللہُ عنہ کی شان یہ تھی کہ جب اندھیرے میں تشریف فرما ہوتے تو آپ کی مبارَک پیشانی اور دونوں مقدّس رُخسار (یعنی گال) سے انوار نکلتے اور قرب و جوار ضِیا بار (یعنی اطراف روشن) ہو جاتے۔
(شواہد النبوۃ فارسی ، ص228 )
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں سارے فارس پر مسلمانوں کا قبضہ ہوگیا اس وقت فارس کا بادشاہ یزدجرد بن شہریار کی بیٹی شہر بانو بنت یزدجرد کا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے امام حسین رضی اللہ عنہ سے کا نکاح کرایا (مرقاۃ المفاتیح) شہر بانو کی قبر تہران (ایران) میں ہے میں نے زیارت کی۔
مرآۃ المناجیح، جلد 5، باب الجہاد
ﷲ نے سب سے پہلے حضورﷺ کا نور پیدا فرمایا اس لئے وہاں (قیامت کے دن) بھی پہلے شفاعت آپ ہی کریں گے ہر جگہ اولیت کا سہرا انہی کے سر ہے، حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر قیامت تک ساری خلقت حضور ﷺ کو ایسے گھیرے ہوگی کیسے دولہا کو براتی۔
(مرآة المناجيح 235/1)
📜جنت کی ضمانت❗
" اللّٰه پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو صبح کے وقت پڑھے
رَضِيْتُ بِاللّٰهِ رَبًّا وَّ بِالْاِسْلَامِ دِيْنًا وَّ بِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا
میں اسے اپنے ہاتھ سے پکڑ کر جنت میں داخل کرنے کی ضمانت دیتا ہوں۔"
📑مجمع الزوائد، ج1 ،ص 157، حدیث نمبر 17003
حضرت عمر رضی ﷲ عنہ نے فرمایا:
اسلام کو عالم کی لغزش،منافق کا قرآن مجید میں جھگڑنا اور گمراہ سرداروں کی حکومت تباہ کردے گی۔
(مرآة المناجيح 218/1)
سیدی عبد العزیز دباغ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
جنت کے اطراف میں جو فرشتے ہیں، وہ ہر وقت مُحَمَّدِ عَرَبَی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک بھیجتے رہتے ہیں، ان کے درود کی برکت سے جنت وسیع ہوتی رہتی ہے
نہ فرشتے درود شریف سے غافل ہوتے ہیں، نہ جنت مزید پھیلنے سے رکتی ہے۔
(الابریز ص 632)
علی رضا القادری
16/07/2023ء
جو علم دین سیکھنے یا دینی فتویٰ حاصل کرنے کے لئے عالم کے گھر جائے سفر کرکے یا چند قدم تو اس کی برکت سے اللہ دنیا میں اس پر جنت کے کام آسان کردے گا مرتے وقت ایمان نصیب کرے گا ،قبر و حشر کے حساب میں کامیابی اور پل صراط پر آسانی عطا فرمائے گا۔
(مرآة المناجيح 186/1)
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
تمام اولیاء و علماء ایک صحابی کی گرد قدم کو نہیں پہنچ سکتے کہ پھول کی صحبت میں تل مہک جاتا ہے تو حضور ﷺ کی صحبت میں دل کیوں نہ مہکے،صحابہ بدن کے فرشی تھے اور روح کے عرشی،حضورﷺ آئینہ خدا نما ہیں اور صحابہ آئینہ رسول نما ہیں۔
(مرآة المناجيح 179/1ملتقطاً)
اللَّہ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وَاَللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ الْحَمْد
میری جانب سے آپ کو اور آپ کی پوری فیملی کو عید الاضحٰی بہت بہت مبارک
الله کریم بطفیلِ محبوبِ نانائے حسنین کریمﷺ آپ کی قربانی قبول فرمائے آپ کو عافیت والی طویل عمر خوشگوار صحت, مطمئن زندگی، بہترین فراخ رزق، عزت، شہرت ، سکون قلب دنیا و آخرت میں عافیت عطا فرمائے. اور آپ کو اپنے پسندیدہ بندوں میں شمار کرے۔ آئندہ سال حج مبرور عطاء فرمائے یہ دعائیں میرے آپ کے اور مسلمانوں کے حق میں قبول فرمائے آمین بجاہ النبی الامین و خاتم النبیینﷺ
کرکٹ کا موجد
محمد بن علی خراسانی کہتے ہیں:
خلیفہ ہارون رشید وہ پہلا شخص ہے جس نے گیند بلے کے ساتھ کھیلا ہے۔
(تاریخ الخلفاء،ص416)
ابو معاویہ کہتے ہیں:
میں جب کبھی خلیفہ ہارون رشید کے سامنے سرکار مدینہ ﷺ کا ذکر کرتا تو وہ کہتا " *صلی ﷲ علی سیدی* " میرے آقا و مولا پر اللہ کی رحمتیں ہوں۔
(تاریخ الخلفاء،ص402)
عاشق خیر الوری مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
آج جس وقت حضورﷺ یاد آتے ہیں تو عاشقوں کے کلیجے پھٹ جاتے ہیں،مدینہ منورہ سے چلتے وقت زائرین کا جو حال ہوتا ہے نہ پوچھو 😭،مدینہ کے در و دیوار کا فراق ستاتا ہے،میں نے مسجد نبوی شریف کی چوکھٹ سے لپٹ کر لوگوں کو روتے دیکھا ہے۔
(مرآة المناجيح 501/2)
ام بشر بنت براء کا بیٹا بھری جوانی میں وفات پا گیا جس کا انہیں شدید صدمہ ہوا اور یہ حالت بن گئی کہ جو شخص مدینہ منورہ میں فوت ہوتا تو اسے کہتیں میرے بیٹے کو سلام کہنا 😭
(مرآة المناجيح 452/2ملخصاً)
صوفیاء فرماتے ہیں:
رنج و غم میں درود شریف پڑھو کیونکہ اکثر رنج و غم گناہوں کی وجہ سے آتے ہیں اور درود شریف کی برکت سے گناہ مٹتے ہیں جب گناہ گئے تو ان کا سامان یعنی رنج و غم بھی گیا۔
(مرآة المناجيح 421/2)
وطن کی خاک بھی شفاء ہوتی ہے اگر کوئی مسافر اپنے وطن کی مٹی پردیس لے جائے جس میں تھوڑی پینے کے گھڑے میں ڈال دیا کرے تو ان شاءاللہ وہاں کا پانی نقصان نہیں دے گا۔
(مرآة المناجيح 400/2)
تین وقت سلام کرنا سنت ہے
گھر میں آنے کی اجازت چاہتے وقت
ملاقات کے وقت،رخصت کے وقت
(مرآة المناجيح 396/2)
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain