Damadam.pk
muhafiz3's posts | Damadam

muhafiz3's posts:

muhafiz3
 

کسی کو اٹھا کر اس کی جگہ بیٹھنا منع ہے ہاں اگر کوئی خود ہی اپنے استاد یا شیخ کے لئے جگہ چھوڑ دے تو ثواب کا مستحق ہے کہ دینی پیشوا کا احترام عبادت ہے۔
(مرآة المناجيح 328/2ملتقطا)

muhafiz3
 

سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ مدینہ پاک گئے پاؤں میں کانٹا چبھا آپ کا قلم عشق جوش میں آیا اور کہنے لگے
اے خار صحرائے مدینہ پاؤں سے کیا کام تجھے
آ میری جاں آ دل میں ہے رستہ تیرا

muhafiz3
 

حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والا
جنت میں حضور کے ساتھ ہو گا ..
" الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ 21/2 "

muhafiz3
 

حضرت مولی علی کرم اللہ وجہہ الکریم فرماتے ہیں:
جب کسی عالم کی مجلس میں جاؤ تو عوام کو الگ سلام کرو اور عالم کو خصوصی سلام کرو۔
(ضابطہ حیات،ص181)

muhafiz3
 

صحابہ کرام کی غلطی پکڑنا اور ان پر زبان طعن دراز کرنا سخت غلطی ہے۔
(مرآة المناجيح 270/2)

muhafiz3
 

امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
جو علمی مجلس میں بغیر ورق اور دوات کے حاضر ہوا وہ اس شخص کی طرح ہے جو بغیر گندم کے آیا چکی پر آیا۔
(توالی التاسیس،ص167)

muhafiz3
 

رسول ﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
فرائض کے بعد اللہ پاک کو سب سے زیادہ پیارا عمل مسلمانوں کا دل خوش کرنا ہے۔
(المعجم الکبیر حدیث: 11079)

muhafiz3
 

مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
جو صاحب تہجد پڑھیں انہیں فقیر کی وصیت ہے کہ حضور انور ﷺ کی طرف سے پڑھا کریں،وہاں( بارگاہ رسالت ﷺ) سے بہت کچھ ملے گا۔
(مرآة المناجيح 249/2)

muhafiz3
 

صوفیاء کرام فرماتے ہیں:
نمازِ تہجد میں جنت کی لذتیں ہوتی ہیں۔
(مرآة المناجيح 244/2)

muhafiz3
 

حضرت زید بن خالد رضی ﷲ عنہ ایک رات حضور اقدس ﷺ کے دروازہ عالیہ کی چوکھٹ پر سر رکھ کر سو گئے تاکہ جب نبی کریمﷺ وہاں سے گزریں تو ان کے سر کو حضور انور ﷺ کا پاؤں شریف لگ جائے۔
(مرآة المناجيح 232/2)
سبحان اللّٰه

muhafiz3
 

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا یہ عشق تھا کہ حضور صلی ﷲ علیہ وسلم کے بغیر نماز نہ پڑھتے تھے اگرچہ قضا ہی ہوجائے۔
(مرآة المناجيح 207/2)

muhafiz3
 

بڑھاپے میں چکمتا چہرہ
حضرت قتادہ بن ملحان رضی ﷲ عنہ کے چہرہ پر ایک بار نبی کریم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلّم نے اپنا دست مبارک پھیرا اس کے بعد ان جو یہ اعزاز ملا کہ وہ بہت بوڑھے ہو چکے تھے لیکن ان کے چہرے پر حسن و جمال باقی تھا اور ان کا چہرہ جوانی کی طرح چمکتا تھا۔
(ملفوظات امام رضوی ،ص482)

muhafiz3
 

مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں:
پیاری جگہ جانے کے لئے (چلنے والے) قدم بھی اللہ کو پیارے ہیں،خوش نصیب ہیں وہ جو ان قدموں سے حرمین شریفین جائیں۔
(مرآة المناجيح 178/2)

muhafiz3
 

مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
یہ سمجھ کر نماز پڑھو کہ حضورﷺ ہماری نمازوں کو دیکھ رہے ہیں،تاقیامت ہر مسلمان ہر نماز میں خصوصاً نماز تہجد میں یہ خیال رکھے تو بہت لطف آتا ہے اور یہ عمل بہت مجرب(تجربہ شدہ) ہے۔
(مرآة المناجيح 180/2)

muhafiz3
 

*نمازِ صحابہ اور دیدار مصطفیٰ ﷺ*
مفسر شہیر حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
حضور صلی ﷲ علیہ وسلم کا چہرہ دیکھنا بہترین عبادت ہے کہ صحابہ کرام محض اس لئے صف کی داہنی جانب پسند کرتے تھے تاکہ بعد نماز دیدار یار نصیب ہو
علماء کرام فرماتے ہیں کہ مسجد نبوی شریف میں صف کا صف کا بایاں حصہ افضل ہے کیونکہ روضہ اطہر سے قریب ہے،یہ باتیں وہ جانے جسے اس محبوب صلی ﷲ علیہ وسلم سے دلی لگاؤ ہو۔
(مرآة المناجيح 107/2)

Life Advice image
m  : رشتے نازک ہوتے ہیں انہیں غلط فہمی کی قینچی سے بچائیں! - 
Islamic Quotes image
m  : آج کی حدیث شریف 29 شوال شریف 1444ھ 20 مئی 2023 ہفتہ - 
muhafiz3
 

*دعا کی قبولیت کا نسخہ*
حضرت ابو سلیمان دارانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
جو شخص اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگنے کا ارادہ کرے تو وہ اپنے سوال کی ابتدا نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھ کر کرے پھر اپنی حاجت کی تکمیل کا سوال کرے اور دعا کا اختتام بھی درود شریف پر کرے کہ اللہ تعالیٰ درود شریف قبول فرماتا ہے تو اول آخر درود کے درمیان دعا کو شرف قبولیت بھی عطا فرمائے گا کیونکہ درود پاک ہر حال میں مقبول ہے۔
(القول البدیع،ص434)

muhafiz3
 

مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
مرد کا دل بال بچے میں زیادہ خوش رہتا ہے اکیلا آدمی کتنا ہی دولت مند ہو اداس رہتا ہے کہ حقیقی خوشی اپنے گھر میں ہی نصیب ہوتی ہے باہر کے غم ہمیشہ گھر میں اچھی بیوی کے ذریعے ختم ہوتے ہیں۔
(مرآة المناجيح 436/6 ملقتطاً)

muhafiz3
 

علامہ شامی نے فرمایا:
(دعا مانگنے والا) دوران دعا بار بار درود شریف پڑھتا رہے،درودوں سے بھری ہوئی دعا ان شاءاللہ رد نہیں ہوگی۔
(مرآة المناجيح 100/2)