زندگی میں ایک ایسا شخص ضرور ہونا چاہیے جب آپ سب کو کہیں کہ مجھے اس وقت بالکل اکیلا چھوڑ دو تب وہ انسان آپ کو اکیلا نہ چھوڑے چاہے آپ اسے لاکھ لعن طعن کریں دھکّے دے کر نکالیں لیکن وہ ڈھیٹ بنا رہے تب تک جب تک آپ اسی کے سامنے پھُوٹ پھُوٹ کر رو نہ پڑیں اور اپنا سارا غبار نکال لیں۔
ہمیشہ اُن لوگوں کی صحبت میں رہیں.. جو آپ کی قدر کرنا جانتے ہوں جو آپ کی کمی کو محسوس کرتے ہوں.. جو آپ کی دل سے عزت کرتے ہوں.. جو آپ کی غیر موجودگی میں بھی آپ کے لیے خیر کی دعائیں مانگتے ہوں ۔ یقیناً ایسے لوگ قیمتی ہوتے ہیں.. انہیں مت کھویا کریں ۔♥️