Damadam.pk
no-talk-me's posts | Damadam

no-talk-me's posts:

no-talk-me
 

کسی پر کوئی نام نہیں لگے گا کسی پر کوئی بات نہیں آئے گی
سب کو یہی لگے گا بیماری کھا گئی مجھ کو۔۔۔
🥀🤗

no-talk-me
 

دل مرمت نہیں ہوتا جذبات رفو نہیں ہوتے زخم وقت کے ساتھ مدھم ہو جاتے ہیں مگر مٹتے نہیں۔ ۔ ۔ ۔
یہی تو زندگی کی اصل کہانی ہے کہ ایک انسان مسکراہٹ اوڑھ کر بھی اندر سے خالی ہی رہتا ہے۔۔۔۔۔

no-talk-me
 

وہیں پہ جا کے کریں گے شکایتیں ساری
ہم اپنے خواب تہہ خاک لے کے جائیں گے۔۔۔۔

no-talk-me
 

ممکن ہے ایسا وقت ہو ترتیب وقت میں
!!!دستک کو تیرا ہاتھ بڑھے اور میرا در نہ ہو۔۔

no-talk-me
 

کسی پر بھروسہ کرو تو آخری حد تک کرو
آخر میں یا تو اچھا دوست ملے گا یا پھر اچھا سبق۔۔۔۔

no-talk-me
 

انسان کا ظاہر باطن کتنا ہی یکساں کیوں نہ ہو اس کے پھر بھی ہزاروں روپ ہوتے ہیں کسی کے سامنے وہ دنیا کا سب سے سمجھدار شخص ہوتا ہے کوئی اس کو پتھر جانتا ہے اور کسی کی نظروں میں وہ موم کی طرح پگھلا ہوا۔ ۔ ۔
ہمارا ہر روپ ہر ایک کے لیے نہیں ہوتا اور صرف ایک روپ ہمارا مکمل وجود نہیں ہوتا دھوپ اور بارش کے درمیان ایک قوس قزح بھی بنتی ہے۔۔۔
شاید انہی رنگوں جیسے ہیں ہم۔ ۔ ۔ ۔

no-talk-me
 

اب دل اتنا مرجھا گیا ہے
کہ شکایت کا خیال آتے ہی تھکن سی اتر آتی ہے
جن لوگوں سے کبھی امیدیں باندھی تھی
ان سے اب کوئی توقع باقی نہیں رہی
آنکھوں میں نمی تو ہے لیکن بہانے کی طاقت نہیں
لبوں پر سوال ہیں مگر پوچھنے کی خواہش نہیں
ایسا لگتا ہے جیسے دل نے خود کو بچانے کے لیے خاموشی اوڑھ لی ہو کیونکہ بار بار ٹوٹنے کے بعد انسان شور نہیں کرتا بس آہستہ اہستہ اندر سے ختم ہو جاتا ہے۔۔۔۔
⁦(。•́︿•̀。)⁩

no-talk-me
 

سب سے بڑا رشتہ دوست کا ہوتا ہے
دوست وفادار ہو تو زندگی جنت لگتی ہے۔۔۔۔
⁦⁦⁦⁦⁦(◍•ᴗ•◍)⁩⁦

no-talk-me
 

عمل پہ دخل پہ خلل پہ معذرت
آپ ہی کے لہجے کی نقل پہ معذرت

no-talk-me
 

محبت کے عادی لوگ لہجوں کی سختی برداشت نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔۔۔

no-talk-me
 

کچھ ہی لوگ ہوتے ہیں جو آپ کے لیے آپ کے حصے کی جگہ بچا کر رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

no-talk-me
 

اگر
دو ، چار دن
ہفتہ ، مہینہ
میرا کوئی لفظ
میرا کوئی شعر
نظر تم کو نہ آ پائے
کوئی دکھ سکھ کا لمحہ
کوئی شکوہ شکایت بھی
آپ اپنی موت ہی مر جائے
تو مجھ کو جان کر مردہ
مجھے اک بات بتلاؤ
خوشی کتنی مناؤ گے؟؟؟؟
غم کتنا مناؤ گے؟؟؟؟

no-talk-me
 

بہت فرق پڑتا ہے ، فرق پڑنا بند ہونے سے ۔۔۔۔

no-talk-me
 

تم نے مجھے خاموش ہی کر دیا
مجھے تو عادت تھی تم سے ڈھیروں باتیں کرنے کی

no-talk-me
 

کسی اور کے بدل جانے کا کیا شکوہ
🥀
آج خود پر نظر ڈالی تو میں بھی پہلے جیسی نہیں رہی۔۔۔۔۔
😞

no-talk-me
 

یوں بے رونق کر دیا ہے سب نے
پوری سنور کر بھی آدھی لگتی ہوں

no-talk-me
 

وہ ایک دن ہمیں دیوانہ وار ڈھونڈے گا
اسے کہو کہ ابھی ہیں تو آس پاس رہیں۔۔۔۔۔۔

no-talk-me
 

کار حیات ۔۔۔۔۔۔۔ ریشمی دھاگوں کا کھیل تھا
!!الجھے تو پھر نہ سلجھ سکے تار زیست کے

no-talk-me
 

زندگی میں کبھی کبھی دھند کی کیفیت بھی ہونی چاہیے
🌫️🌫️
جہاں آپ کو اپنے سوا کچھ دکھائی نہ دے۔۔۔۔۔

no-talk-me
 

ذہنی سکون کے لیے خود کو وضاحتوں سے دور رکھیں اگر کوئی کہے کہ آپ برے ہیں تو مسکرا کر کہہ دیں جی ہم برے ہیں اور اگر کوئی کہے کہ آپ اچھے ہیں تو مسکرا کر جزاک اللہ بول دیں،،،،