Damadam.pk
no-talk-me's posts | Damadam

no-talk-me's posts:

no-talk-me
 

کبھی کبھی دل کی باتیں سنبھال کر رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے۔
اپنی تھکن کسی دوسرے کے ساتھ بانٹ لینے سے دل ہلکا ہو جائے گا،لیکن۔۔۔۔
اکثر اوقات سامنے والا شخص وہ بوجھ سنبھالنے کی ہمت ہی نہیں رکھتا،جو ہمیں وہ سکون دے پائے جس کی تلاش میں ہم اپنی باتیں اس کے حوالے کرتے ہیں۔۔۔۔
اس لیے بہتر ہے کہ ہر وقت کسی لسنر کی تلاش میں نہ بھٹکیں۔۔کبھی کبھی اپنی باتیں اپنے رب سے کہنا،یا کاغذ پر لکھ دینا زیادہ سکون دے جاتا ہے۔۔۔

no-talk-me
 

جو رشتے سچے ہوں ان کو زیادہ سنبھالنا نہیں پڑتا اور جن رشتوں کو بہت زیادہ سنبھالنا پڑے وہ اکثر سچے نہیں ہوتے۔۔۔

no-talk-me
 

بخار اور طبیعت بیزار ہے ، دعاؤں میں یاد رکھنا۔ آج دل تھوڑا کمزور ہے، جسم نے اپنی ضد دکھائی ہے، اور روح سکون کی تلاش میں ہے۔ دنیا کے شور میں چھوٹے لمحے بھی کبھی کبھی بہت بھاری لگنے لگتے ہیں۔
لیکن مجھے یقین ہے کہ دعاؤں کی طاقت سب سے بڑی دوا ہے۔ آپ کی دعا میرے لیے روشنی بن کر آئے گی اور درد کو کم کرے گی اور تھکن کو دور کرے گی۔
بس یہی خواہش ہے کہ دل سے یاد رکھو اور اپنی دعاؤں میں میری صحت اور سکون کا ذکر کرو۔ کیونکہ ایک چھوٹی سی دعا بھی کبھی کبھار بہت بڑی شفا بن جاتی ہے۔۔

no-talk-me
 

میں مر بھی گئی تو میری یادیں تم سے وفا کریں گی
یہ نہ سمجھنا کہ تم کو دوست بنایا ہے صرف وقت گزارنے کے لیے
سڑیل کھڑوس دوست

no-talk-me
 

IN ENGLISH WE SAY:-
"YOU ARE PRECIOUS"
BUT IN URDU WE SAY:
تم جو پوچھو اپنی اہمیت مجھ سے تو سنو ، محترم کھڑوس دوست
ایک تم کو جو چرا لوں تو زمانہ غریب ہو جائے

no-talk-me
 

اچھی کتابیں اور سچے دل ہر کسی کی سمجھ میں نہیں آتے۔۔۔۔۔۔

no-talk-me
 

غلطی ہماری ہی تھی جو ہم ان سے زیادہ بات کرنے لگ گئے
جب ہو گئی ہمیں ان کی عادت تو ہمیں نظر انداز کرنے لگ گئے۔۔۔

no-talk-me
 

نمرہ احمد لکھتی ہیں کہ
"دوست قسمت سے ملتے ہیں۔جس کو نہیں ملتے ،اسکو نہیں ملتے۔دوست کے قریب قریب کوئی مل بھی جائے تو تو وہ دوست نہیں ہوتا۔۔۔"

no-talk-me
 

اتنا شدت پسند ہونا تو بنتا ہے نا
کہ جو آپ کا ہو وہ کسی اور کا نہ ہو

no-talk-me
 

آگے آنے والے شہر کتنے ہی خوبصورت کیوں نہ ہوں پیچھے رہ جانے والا گھر ہمیشہ یاد رہتا ہے ۔۔۔۔

no-talk-me
 

دوستی وہ کتاب ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی
ہر صفحہ خوشی اور یادوں سے بھرا ہوتا ہے ۔۔

no-talk-me
 

کچھ باتیں ہمیں سمجھ تو آجاتی ہیں ، مگر ہم خود کو سمجھا نہیں پاتے۔۔۔۔۔۔

no-talk-me
 

آشیاں جل گیا گلستاں لٹ گیا ہم قفس سے نکل کر کدھر جائیں گے
اتنے مانوس صیاد سے ہو گئے اب رہائی ملے گی تو مر جائیں گے

no-talk-me
 

ہم نے سمیٹے سارے درد تیرے
اور
تم سے بس اک ہم نہیں سنبھالے گئے

no-talk-me
 

بڑی شدت سے آزماتے ہو صبر میرا
کبھی خود پہ بیتی تو بکھر جاؤ گے

no-talk-me
 

سادگی اتنی بھی نہیں اب باقی مجھ میں
کہ تو کچھ بھی بکواس کرے ، اور میں اسے سچ سمجھوں
🤗

Happy birthday
n  : HAPPY BIRTHDAY TO MY PRECIOUS FRIEND🌺🎂🥧🍰 دعا میں اک دعا کروں،میں رب سے ایک - 
no-talk-me
 

وہ مہربان ہو جائے اور پوچھے کیا چاہیے
کہوں گی ، جیسا تو تھا ہوں بہوں چاہیے
آگ لگاتا ہے سلگاتا ہے تیرا بدلہ ہوا لہجہ
جو سیراب کرے روح کو وہ گفتگو چاہیے۔

no-talk-me
 

خود کو لکھوں ایک الجھا سا سوال
تجھ کو سلجھا ہوا جواب لکھوں
میں ہوں ایک بے جان حقیقت
تجھے ایک مہنگا خواب لکھوں
لکھوں خود کو ہر دل بیزار سا
پھر تجھ کو خوش نما احساس لکھوں
ایک تیرے علاوہ کوئی دکھتا ہی نہیں مجھے
ایک یہ عادت خود کی خراب لکھوں

no-talk-me
 

میرے بے ربط خیالات میں کیا رکھا ہے
میں تو پاگل ہوں میری بات میں کیا رکھا ہے۔