Damadam.pk
no-talk-me's posts | Damadam

no-talk-me's posts:

Happy birthday
n  : HAPPY BIRTHDAY TO MY PRECIOUS FRIEND🌺🎂🥧🍰 دعا میں اک دعا کروں،میں رب سے ایک - 
no-talk-me
 

وہ مہربان ہو جائے اور پوچھے کیا چاہیے
کہوں گی ، جیسا تو تھا ہوں بہوں چاہیے
آگ لگاتا ہے سلگاتا ہے تیرا بدلہ ہوا لہجہ
جو سیراب کرے روح کو وہ گفتگو چاہیے۔

no-talk-me
 

خود کو لکھوں ایک الجھا سا سوال
تجھ کو سلجھا ہوا جواب لکھوں
میں ہوں ایک بے جان حقیقت
تجھے ایک مہنگا خواب لکھوں
لکھوں خود کو ہر دل بیزار سا
پھر تجھ کو خوش نما احساس لکھوں
ایک تیرے علاوہ کوئی دکھتا ہی نہیں مجھے
ایک یہ عادت خود کی خراب لکھوں

no-talk-me
 

میرے بے ربط خیالات میں کیا رکھا ہے
میں تو پاگل ہوں میری بات میں کیا رکھا ہے۔

no-talk-me
 

جانتا وہ کیسے انتظار کا دکھ
میں ہر پل اس کو میسر جو رہی

no-talk-me
 

زندگی کے عجائبات میں سے ایک عجوبہ یہ بھی ہے۔۔۔
کہ
انسان ان کے ہاتھوں ہی تکلیف اٹھاتا ہے جن کے لیے وہ ہمیشہ دعائیں کرتا رہتا ہے کہ انہیں کوئی تکلیف نہ ہو۔۔۔
🖤

no-talk-me
 

دوست ایک کتاب کی طرح ہوتا ہے
وہ کتنی ہی پرانی ہو جائے پر اس کے الفاظ نہیں بدلتے۔۔۔۔۔
کبھی یاد آئے تو ورق پلٹ کر دیکھنا
ہم کل جیسے تھے آج بھی ویسے ہیں۔۔

no-talk-me
 

ہم سکون کی تلاش میں اکثر ان راستوں کو اپناتے ہیں جو مزید بے سکونی کی وجہ بنتے ہیں ۔۔۔

no-talk-me
 

دلوں سے ہجرت کرنے والے اپنا بوریا بستر ساتھ نہیں باندھتے ، وہ اس امید پر دل سے نکلتے ہیں کہ نئی جگہ انہیں پہلے سے زیادہ بہتر ملے گی۔
لیکن پتہ ہے کیا ایسے لوگوں کو اکثر جھونپڑی ہی میسر آتی ہے جس کی چھت وقفے وقفے سے ہونے والی پچھتاوے کی بارش میں ٹپکتی رہتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

no-talk-me
 

بہت ملیں گی تجھے ادب و آداب والی
پر یاد آئیں گی تجھے بدتمیزیاں میری

no-talk-me
 

آپ اپنے لئے گنجائش در رکھ لیجئے
ہم تو دیوار کے ہم راز بھی ہو سکتے ہیں
اپنی جانب میری یکسوئی سے اکتائیے مت
آپ یکسر نظر انداز بھی ہو سکتے ہیں۔

no-talk-me
 

آپ کے ہونے نہ ہونے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ، آپ نہیں ہوں گے تو کوئی دوسرا ہو گا ، لیکن ہو گا ضرور۔۔۔۔

no-talk-me
 

مجھے بیوقوفی کرنا پسند ہے میرا یقین کرو ، میں وہ سب جانتی ہوں ، جو تم سمجھتے ہو کہ میں نہیں جانتی۔۔۔۔۔

no-talk-me
 

میں نے تجھے پکارا ، اے ہر غم کو دور کرنے والے
اور بیشک تو کبھی اس پریشانی میں گھیرے ہوئے کو خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا جو تجھے پکارتا ہے ۔۔

no-talk-me
 

بہت زیادہ مضبوط نظر آنے کا ایک نقصان یہ بھی ہے کہ لوگ کبھی نہیں سوچتے کہ آپ کو بھی تسلی کی ضرورت ہے ۔۔۔۔

no-talk-me
 

ہر وہ جگہ جہاں تم فٹ آ جاتے ہو ، ضروری نہیں کہ وہی تمہاری جگہ ہو۔۔۔۔۔

no-talk-me
 

کبھی کبھی مکمل ہونے کی خواہش میں ہم پہلے 🖤سے بھی زیادہ ادھورے ہو جاتے ہیں

no-talk-me
 

خوابوں کا تسلسل جتنا ہی طویل ہو
مگر خوابوں کا عادی نہیں ہونا چاہئے
زندگی میں تلخ حقیقتوں اور تلخ تعبیروں کی گنجائش ہمیشہ رکھنی چاہئے ۔
آنکھیں خواب دیکھنے کی عادی ہو جائیں تو حقیقت سے کترانے لگتی ہیں مکرنے لگتی ہیں ۔
اور پتہ ہے حقیقت سے کترانے لگو تو کیا ہوتا ہے؟
حقیقت طمانچہ مارتی ہے اتنی بے دردی سے کہ سارے نقوش مسخ کر دیتی ہے ہر خواب خون تھوکنے لگتا ہے ۔۔

no-talk-me
 

بعد میں چائے ٹھنڈی ہو جاتی ہے ، بعد میں پھول مرجھا جاتے ہیں ، بعد میں موسم بدل جاتے ہیں ، بعد میں دل نہیں کرتا ، بعد میں لوگ بدل جاتے ہیں ، بعد میں وہ بات ہی نہیں رہتی ، بعد میں صبر آجاتا ہے ، بعد میں ہم سمجھدار ہو جاتے ہیں ، بعد میں دیر ہو جاتی ہے ، بعد میں لوگ مر جاتے ہیں ۔۔۔۔🥀🥀🩹🩹

no-talk-me
 

یادیں نقصان دہ نہیں ہوتیں ۔۔۔۔
کیا واقعی ؟؟؟؟
یادیں ہجوم میں بیٹھے شخص کے لبوں سے ہنسی اور چہرے کی رنگت چھین لینے کی سکت رکھتی ہیں ۔۔۔
میں نے کئی بار کسی کے ذکر پر کئی چہرے زرد پڑتے دیکھے ہیں ۔۔۔۔