یادیں نقصان دہ نہیں ہوتیں ۔۔۔۔
کیا واقعی ؟؟؟؟
یادیں ہجوم میں بیٹھے شخص کے لبوں سے ہنسی اور چہرے کی رنگت چھین لینے کی سکت رکھتی ہیں ۔۔۔
میں نے کئی بار کسی کے ذکر پر کئی چہرے زرد پڑتے دیکھے ہیں ۔۔۔۔
سامنے سے تو سب کچھ سجا سنورا لگتا ہے
اصل حال تو پیچھے کے الجھے دھاگے بتاتے ہیں ۔۔
کسی کی جگہ لینا اور کسی کی کمی پوری کرنا دو الگ باتیں ہیں ، جگہ لی جا سکتی ہے لیکن کسی کی کمی کبھی پوری نہیں کی جا سکتی۔۔۔۔۔
چیزیں وقتی ہوتی ہیں ، ٹوٹ جاتی ہیں ، بکھر جاتی ہیں ۔ رویئے دائمی ہوتے ہیں صدیوں کے لیے اپنا اثر چھوڑ جاتے ہیں ۔۔
عمل پہ دخل پہ خلل پہ معذرت
آپ ہی کے لہجے کی نقل پہ معذرت
انسانوں سے اتنا ہی ملو جتنا وہ ملنا چاہتے ہیں۔۔
اگر تمہیں کبھی کوئی شخص ویران جگہ پر اکیلے بیٹھے چاند کو تکتا نظر آئے
تو اس کا دھیان اپنی طرف کر کے بس اتنا پوچھنا کہ چاند پورا ہے کیا ؟
ممکن ہے کہ وہ جواب دینے سے قاصر ہو گا
درحقیقت چاند کو ٹکٹکی باندھے دیکھنے والے چاند کو دیکھ ہی نہیں پاتے ہیں
وہ تو بس اپنے آج میں بیٹھے ماضی کو سوچتے ہیں ۔۔۔
وقت کا کام ہے گزرنا وہ گزر ہی جاتا ہے ہنس کر نہیں تو رو کر ، رو کر نہیں تو ہنس کر ۔ ۔ ۔ بھلا وقت کب ایک سا رہتا ہے۔۔۔۔
وقت نہیں رکتا لیکن ہم کہیں نہ کہیں رک جاتے ہیں۔کہیں سرخ اینٹوں سے بنے کسی آنگن میں تو کہیں باورچی خانے میں چولہے کے پاس دھری پیڑھی پر ، کہیں چھت پر لیٹے تارے گنتے تو کہیں آسمان کو تکتے ہوئے کسی گہری سوچ میں ڈوبے۔۔۔۔۔ہم جان ہی نہیں پاتے کب لمحے ہمیں اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔
کوئی چائے کی پیالی ایسی ہوتی ہے
جسکا ذائقہ زبان کبھی نہیں بھول نہیں پاتی
کوئی سرگوشی ، کوئی آہٹ ، کوئی مسکراہٹ ، کوئی آنسو ، کوئی سناٹا
ہماری زندگی پر بھاری ہو جاتا ہے
کبھی ہم تھک ہار کر بیٹھ جاتے ہیں اور زندگی مسکراتی ہوئی پاس سے گزر جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں کچھ نہیں ہوں نہ خوش ہوں نہ غمزدہ
بس بیزار ہوں اور بہت زیادہ ہوں۔۔۔۔۔۔۔
😒😒😒
اگر تمہارے مقدر میں حسین ستارے نہیں ہیں
تو یقیناً تمہارے مقدر میں اکلوتا چمکتا چاند ہو گا
اور اگر تمہارے مقدر میں اکلوتا چمکتا چاند بھی نہیں تو یقین رکھو کہ اللّٰہ تعالیٰ تمہیں پورے آسمان سے نوازے گا۔۔۔۔
ڈھونڈنے سے نہیں ملتے
خدا خود نوازتا ہے مخلص دوست ✨
اس شخص میں کچھ تو الگ بات ہے ورنہ
ان سے بھی ہیں کئی لوگ پیارے دیکھے
اور ان سے کہنا کہ ہماری دوستی میں خیانت نہ کرے
وہ اگر خواب بھی دیکھے تو ہمارے دیکھے
زندگی سے ضد کرنا چھوڑ دو ، کچھ صلے اس جہاں کے لیے نہیں ہوتے سبھی خواہشیں اس جہاں میں پوری ہونے لگیں تو اگلے جہاں کے لیے کیا باقی رہ جائے گا ۔۔۔۔
مانگتی جاؤ اور دیکھتی جاؤ کہ اللّٰہ کی مرضی سے تمہاری جھولی میں کیا گرتا ہے جو گرے اسے بخوشی اپنا لو قبول کر لو ، خواہ وہ نقطے جتنی خوشی یا ذرے جتنی برکت ہی کیوں نہ ہو ۔۔۔۔۔
دل کو تیری دوستی پے بھروسہ بھی بہت ہے
اور تم سے بچھڑ جانے کا ڈر بھی نہیں جاتا۔۔۔۔
انسان ہارتا تب ہے جب وہ ہار مان لیتا ہے۔
جب تک وہ ہار نہ مانے تب تک
دنیا کی کوئی طاقت اسے ہرا نہیں سکتی۔۔۔۔
آپ کے دل کے اطمینان کے لئے اتنا ہی کافی ہے، کہ
جو بھی ہوتا ہے اللّٰہ کی رضا سے ہوتا ہے بندے کی رضا سے نہیں ، خود کو مضبوط کیجئے اور یاد رکھیئے اللّٰہ ہے نا وہ سب کچھ ٹھیک کر دے گا۔۔۔۔۔
"مسکراتے ہوئے چہرے چھپاتے ہیں راز گہرے"!🌸
میں ان ہزار لڑکیوں سے مقابلہ کر سکتی ہوں جو تجھے اپنا دوست بنانا چاہتیں ہیں مگر اس ایک لڑکی کا مقابلہ نہیں کر سکتی جسے تم دوست بنانا چاہتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain