Damadam.pk
no-talk-me's posts | Damadam

no-talk-me's posts:

«««آج کے دن اللہ نے مجھے رحمت بنا کر بھیجا نہ مبارکباد دیجیے ، نہ تحفہ دیجیے«««
 بس ہاتھ اٹھائیے اور دعا دیجئے«««
n  : «««آج کے دن اللہ نے مجھے رحمت بنا کر بھیجا نہ مبارکباد دیجیے ، نہ تحفہ - 
no-talk-me
 

دوسروں کا احساس کرنے سے انسان کا اپنا وقار بڑھ جاتا ہے۔۔۔دیوار سے لگے شیشے اور دل سے جڑے رشتے ہمیشہ غفلت سے ہی ٹوٹتے ہیں۔۔۔

no-talk-me
 

ہمارا اچھا ہونا یا نہ ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا کیونکہ لوگ اپنے حساب سے ہی چلتے ہیں۔۔۔۔

no-talk-me
 

ہر دن ایک نیا دن ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔
نئے دن کو پرانے دن کی باسی باتوں سے خراب نہیں کرنا چاہیے۔۔

no-talk-me
 

بچھڑ کر مجھ سے تجھ کو جینا اچھا لگتا ہے
جا خوش رہ مجھے تیرا خوش رہنا اچھا لگتا ہے

no-talk-me
 

میں مشکل نہیں مختلف لڑکی ہوں
جب میں لڑتی ہوں اس کا مطلب ہے میں پرواہ کرتی ہوں۔۔
جب میں شکایت کرنا چھوڑ دوں تب سمجھ جائیں کہ مجھے پرواہ ہی نہیں رہی۔۔۔۔
میری خاموشی میری ناراضگی کی علامت نہیں،
میرے الفاظ میں ناراضگی نظر اتی ہے۔۔۔۔
کیونکہ مجھے دل میں نفرت رکھنا نہیں اتا،
میں کہہ دیتی ہوں ، اور لڑ لیتی ہوں
اور خود ہی مان بھی جاتی ہوں
دل میں غصہ رکھ کر بدلہ لینا مجھے نہیں اتا۔۔۔۔۔

no-talk-me
 

مجھے کیا پتہ تم سے اچھا کوئی ہے یا نہیں
میں نے تیرے علاوہ کبھی کسی کو دیکھا ہی نہیں۔۔۔۔۔

no-talk-me
 

دل ایسے اداس ہے جیسے
اگلی نمازِ جنازہ میری ہو۔۔۔

no-talk-me
 

تھوڑا مختلف ہے لیکن اتنا پیچیدہ نہیں مزاج میرا
جو سمجھ گیا تو پرخلوص ٹھہرے ، جو نہ سمجھا تو مغرور ٹھہرے۔۔۔۔۔۔
🍂🔥🍁

no-talk-me
 

زندگی کبھی کسی کو مفت میں سبق نہیں دیتی اس لیے جب آپ کہتے ہیں نا کہ زندگی نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے تو بس اپ کو ہی پتہ ہوتا ہے کہ آپ نے کیا قیمت ادا کی ہے۔۔۔۔

no-talk-me
 

کبھی کبھی دل کی باتیں سنبھال کر رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے۔
اپنی تھکن کسی دوسرے کے ساتھ بانٹ لینے سے دل ہلکا ہو جائے گا،لیکن۔۔۔۔
اکثر اوقات سامنے والا شخص وہ بوجھ سنبھالنے کی ہمت ہی نہیں رکھتا،جو ہمیں وہ سکون دے پائے جس کی تلاش میں ہم اپنی باتیں اس کے حوالے کرتے ہیں۔۔۔۔
اس لیے بہتر ہے کہ ہر وقت کسی لسنر کی تلاش میں نہ بھٹکیں۔۔کبھی کبھی اپنی باتیں اپنے رب سے کہنا،یا کاغذ پر لکھ دینا زیادہ سکون دے جاتا ہے۔۔۔

no-talk-me
 

جو رشتے سچے ہوں ان کو زیادہ سنبھالنا نہیں پڑتا اور جن رشتوں کو بہت زیادہ سنبھالنا پڑے وہ اکثر سچے نہیں ہوتے۔۔۔

no-talk-me
 

بخار اور طبیعت بیزار ہے ، دعاؤں میں یاد رکھنا۔ آج دل تھوڑا کمزور ہے، جسم نے اپنی ضد دکھائی ہے، اور روح سکون کی تلاش میں ہے۔ دنیا کے شور میں چھوٹے لمحے بھی کبھی کبھی بہت بھاری لگنے لگتے ہیں۔
لیکن مجھے یقین ہے کہ دعاؤں کی طاقت سب سے بڑی دوا ہے۔ آپ کی دعا میرے لیے روشنی بن کر آئے گی اور درد کو کم کرے گی اور تھکن کو دور کرے گی۔
بس یہی خواہش ہے کہ دل سے یاد رکھو اور اپنی دعاؤں میں میری صحت اور سکون کا ذکر کرو۔ کیونکہ ایک چھوٹی سی دعا بھی کبھی کبھار بہت بڑی شفا بن جاتی ہے۔۔

no-talk-me
 

میں مر بھی گئی تو میری یادیں تم سے وفا کریں گی
یہ نہ سمجھنا کہ تم کو دوست بنایا ہے صرف وقت گزارنے کے لیے
سڑیل کھڑوس دوست

no-talk-me
 

IN ENGLISH WE SAY:-
"YOU ARE PRECIOUS"
BUT IN URDU WE SAY:
تم جو پوچھو اپنی اہمیت مجھ سے تو سنو ، محترم کھڑوس دوست
ایک تم کو جو چرا لوں تو زمانہ غریب ہو جائے

no-talk-me
 

اچھی کتابیں اور سچے دل ہر کسی کی سمجھ میں نہیں آتے۔۔۔۔۔۔

no-talk-me
 

غلطی ہماری ہی تھی جو ہم ان سے زیادہ بات کرنے لگ گئے
جب ہو گئی ہمیں ان کی عادت تو ہمیں نظر انداز کرنے لگ گئے۔۔۔

no-talk-me
 

نمرہ احمد لکھتی ہیں کہ
"دوست قسمت سے ملتے ہیں۔جس کو نہیں ملتے ،اسکو نہیں ملتے۔دوست کے قریب قریب کوئی مل بھی جائے تو تو وہ دوست نہیں ہوتا۔۔۔"

no-talk-me
 

اتنا شدت پسند ہونا تو بنتا ہے نا
کہ جو آپ کا ہو وہ کسی اور کا نہ ہو

no-talk-me
 

آگے آنے والے شہر کتنے ہی خوبصورت کیوں نہ ہوں پیچھے رہ جانے والا گھر ہمیشہ یاد رہتا ہے ۔۔۔۔