میں تو فقط زندگی سے ڈرتا ہوں
موت تو ایک دفعہ مارے گی
انا جب"بے تحاشا" ہو
تو کیسے نا "تماشا" ہو
محبت اور مقدر میں ازل سے ضد کا رشتہ ہے
محبت جب بھی ہوتی ہے مقدر روٹھ جاتا ہے
اجڑے ہوئے گھر کا میں____وہ در ہوں محسن
دیمک کی طرح کھا گئی جسے دستک کی تمنا
میری آنکھوں میں بھر گیا ہے وہی
ہاں وہی جس سے جی نہی بھرتا
اس لیے تو سینے کی جلن نہی جاتی
بے قدروں کو سینے میں جو بسا رکھا ہے
میں مشکل سبق جیسا ہوں
مجھے ہر کوئی چھوڑ دیتا ہے
جی چاہتا ہے
عشق رد کر دیں
تجھے بھول جائیں،
یعنی حد کردیں
اور جو تمہارے لیے مرتا ہو۔۔۔
اسے اپنے ہاتھوں سے نہیں مارا کرتے
میری ہر بات بے اثر ہی رہی
نقص ہے کچھ میرے بیان میں کیا؟؟؟
دل توڑ کر عبادتیں کرتے ہو؟؟؟
دعا ہے__تیرے سجدے قبول ہوں
وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس
اتنا ہی زندگی کا خسارا ہے اور بس
پہلے لگتا تھا تم ہی دنیا ہو
اب لگتا ہے تم بھی دنیا ہو
نہیں ہم اچھے تو چھوڑ دیجئے
مرشد
ہمارے ساتھ تماشا نہ کیجئے
ہوا کے دوش__پے رکھے ہوئے چراغ تھے ہم
جو بجھ گئے تو ہواوں سے شکایت کیسی
ایک ہی شخص ہوتا ہے کائنات کی مانند
راہ عشق میں کوئی____قافلہ نہیں ہوتا
میرا ذکر پڑھنے والے میرا راستہ نہ چن لیں
سر ورق یہ بھی لکھنا مجھے مات ہوگئی تھی
یہ خاموشی جو گفتگو کے بیچ ٹھہری ہے۔۔
بس یہی اک بات ساری گفتگو سے گہری ہے
وہ جنہیں ہم نے سونپی ہیں دل کی دھڑکنیں
وہ اپنا ایک پل دینے پہ ہزار بار سوچتے ہیں
کبھی تو خیال کر تپتی دھوپ کا
تیرے انتظار میں بے سائباں بیٹھے ہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain