سب کتنی جلدی بدل جاتا ہے ناں، وہ لوگ بھی جو کہتے ہیں کہ ہم ایسے ہی رہیں گے وہ بھی اک دم سے بدل کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں - دوستیاں روکھی پھیکی سی ہو جاتی ہیں، جن کے ساتھ گھنٹوں نان سٹاپ باتیں کرتے ہیں، پھر انہیں کے سامنے ہر چند منٹ بعد خاموشی، جھجک یا بس اور سناؤ، جی، اچھا، ہمم، جی، جی - کوئی بھی رشتہ اپنی جگہ ویسا نہیں رہتا، جیسے پہلے دن سے ہوتا ہے آہستہ آہستہ بدلتا چلا جاتا ہے سب کچھ وقت کے ساتھ ، مصروفیات باتیں، لہجے - 🙂🥀
تُمہارے معاملے میں اناؤں کا کوئی عمل دخل نہیں تھا تُم بس تُم تھے تُمہیں سوچ کر دِل میں دور دور تک فقط مُحبت جنم لیتی تھی شِکایات مرنے لگتی تھیں ضِد ہِجرت کر جاتی تھی اور سُکون کِسی تناور درخت کی طرح رُوح کے صحن کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا تھا__! مگر تم نے عجلت میں یہ سب گنوا دیا___ ♥️🌺🎭
اور میں نے خود کو سمجھا لیا کہ "یہ دنیا تمہارے خوابوں کی طرح نہیں ہے۔۔۔ یہ خوشیوں کے لفافے میں دکھوں کے خط بھیجتی ہے، اور اس میں نہ ہی عزرائیل بتا کر آتے ہیں۔۔۔اور نہ ہی آ زمائش کو روکنے کے لئے کوئ آسمانی فرشتہ۔۔!!!
سوچتی ہوں میں اکثر ۔۔ کبھی جو اس نے پوچھ ہی لیا ۔۔ جو لا حاصل رہوں میں اک تجسس رہوں بتاؤ تو ۔۔۔۔ کیا کرو گی میری جستجو ۔۔۔ پا لینے کی خواہش ۔۔ میرا حصار چھوڑ تو نہ دو گی ؟؟؟ اسے میں کیا بتاؤں بنا اس کے ۔۔۔ مری ذات ادھوری ہر بات ادھوری میں ادھوری ۔۔۔ میری کائنات ادھوری ۔۔✨🖤