*وہ سنتا ہے تمہاری آواز جب تم اسے پکارتے ہو،وہ دیکھتا ہے تمہیں جب تم آسمان کو اس انتظار میں تکتے ہو کہ ایک دن سب ٹھیک ہو جاۓ گا،ان چیزوں پر تمہیں صبر مل جاۓ گا جو تمہیں دکھ اور تکلیف پہنچاتی ہیں، جو ہرلمحہ تمہیں اذیت میں مبتلا رکھتی ہیں۔۔جب ہم اس پر یقین رکھتے ہیں کہ کبھی نہ کبھی سب ٹھیک ہو جاۓ گا تو یقین رکھو ہر دن ایک جیسا نہیں ہوتا ۔۔جو چیز تم نے کھوٸی ہے اس کے بدلے الله بہتر سے گزار کر بہترین سے نواز دے گا اور یقین کرو یوں تمہیں اپنے صبر کا ہر صلہ مل جاۓ گا اور تمہارا دل ان چیزوں کی گرفت سے آزاد ہو جاۓ گا جن کی وجہ سے آج تم بے سکون اور اذیت میں ہو۔۔بس کامل یقین رکھو!*🌼🖇️.🥀🌸🌺
.........🖤 " میرے پاس اپنوں کے بُولے گئے ، ایسے ایسے زِہریلے لفظوں کے بڑے بڑے ڈِھیر لگے ہُوے ہیں ۔۔۔ جو اگر ؛ میں لِکھنا چاہوں تو شائد لِکھے ہُوئے الفاظ مَعذرت کے ساتھ ہاتھ جُوڑتے ہُوے اپنی ترتیب بدلتے ہُوئے مدھم پڑھ جائیں...!🌸
انسان کی یادداشت چاہے کسی چہرے کو محفوظ نہ رکھے، مگر اچھے و بُرے سلوک کو ضرور محفوظ رکھتی ہے۔ لہٰذا لوگوں کے ساتھ ایسا حُسنِ سلوک اختیار کریں کہ جب جب آپ کسی کو یاد آئیں، آپ کے لئے دل سے دعائیں نکلیں🩷
کتنی عجیب بات ہے ناں؟ کہ لکھنے والا اکثر اپنی کہانی لکھتا ہے لیکن پڑھنے والے کو وہ کہانی، اپنی کہانی لگتی ہے کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ ہم سب کی زندگیاں کسی نہ کسی موڑ پر ایک سی ہوتی ہیں...🥀🧡
اب میرے دِل و دِماغ کی حالت ایسی ہو گئی ہے کہ ؛ اگر کوئی کُچھ بولتا بھی ہے تو صفائی دینے کے بجائے اب مجھے چھوڑ دینا ، الگ ہو جانا اور خاموش ہونا ذیادہ بہتر اور آسان لگتا ہے...🥀🧡