رات ھو , چاند ھو, شناسا ھو کیوں نہ رگ رگ میں پھر نشہ سا ھو میں نے اک عمر خرچ کی تم پر تم میرا قیمتی اثاثہ ھو ایک تو خوف بھی ھو دنیا کا اور محبت بھی بے تحاشا ھو ھم نہ ھوں گے تو کس سے روٹھو گے تم ھی تم ھو تو کیا تماشا ھو _🖤🥀
کوئی چھاؤں ہو جسے چھاؤں کہنے میں دوپہر کا گمان نہ ہو کوئی شام ہو جسے شام کہنے میں شب کا کوئی نشان نا ہو کوئی وصل ہو جسے وصل کہنے میں ہجر رت کا دھواں نہ ہو کوئی لفظ ہو جسے لکھ پڑھنے کی چاہ میں کبھی ایک لمحہ گراں نہ ہو یہ کہاں ہوا کہ ہم تمہیں کبھی اپنے دل سے پکارنے کی سعی کریں وہی آرزو بے اماں نہ ہو وہی موسم غم جاں نہ ہو۔۔۔ (امربیل)
مسکرائیے کہ زندگی خوبصورت ہے*_ خود کو خود ترسی کا شکار مت ہونے دیں۔ آپ ایک بہترین انسان ہیں اپنی خوبیوں کو پہچانیں اور الحمدللہ کہیں ، اپنی خامیاں تلاش کریں ان کی اصلاح کریں ۔۔۔ مایوسی کفر ہے اور شکوہ سے شکر بہتر ہے ۔۔۔ برا گمان نہ رکھیں غلطیاں انسان سے ہوتی ہیں اور اصلاح بھی انسان نے کرنی ہوتی ہے --- منفی سوچوں کو خود پہ حاوی نہ ہونے دیں خود کو اور خود کے مقصد کو پہچانیں??